30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عثمان ہاروَنی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے ساتھ رہےاورپیر ومرشد کے ساتھ ہی حاضری ٔ مدینہ سے مُشَرّف ہوئے۔ بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلہ ِوَسَلَّمَ میں حاضری کے وقت مُواجہہ مبارک کے سامنے پیر ومرشدنے جب آپ کو اللہپاک کےآخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِ عربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلہ ِوَسَلَّمَ کی بارگاہ میں سلام عرض کرنے کا فرمایا تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے نہایت اَدب و احترام کے ساتھ بارگاہِ رسالت میں سلام عرض کیا تواندرسے جواب آیا : ’’وعلیکم السلام یا قُطْبَ المشائخ ‘‘یہ جواب سُن کر پیر و مُرشد نےسجدہ ٔ شُکرادا کیا اورفرمایا : اَب تم درجہ ٔ کمال کو پہنچ گئےہو۔ (ہند کے راجہ ، ص72)
سُلطانِ کونَین کا صَدقہ مولیٰ علی حَسنَین کا صدقہ
صدقہ خاتونِ جنَّت کا یاخواجہ مِری جھولی بھر دو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
حضورِ غوثِ پاک اورخواجہ غریبِ نواز
اےعاشقا نِ اولیاء! حضرتِ خواجہ غریبِ نواز معین ُالدّین حسن سنجری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نجیبُ الطرفَیْن (یعنی حسنی حُسینی سید)تھے۔ آپ کے ابوجان اورامی جان دونوں ساداتِ کرام کے گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ مَلِکُ التحریر حضرتِ علامہ اَرشدُالقادری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ لکھتے ہیں : ابوجان کی طرف سے آپ کا نسب نواسۂ رسول ، شہیدِکربلا حضرت امامِ حسین رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اورامی جان کی طرف سے آپ کا سلسلہ جگر گوشۂ مرتضی حضرتِ امام ِ حسن مجتبیٰ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ سے جاملتاہے ۔ سرکارِ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی اَمّی جان حضورِ غوثِ پاک (شیخ عبدالقادرجیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ )کی چچازاد بہن ہیں ، اِس رشتے سےحضورِ غوثِ پاک خواجہ غریب نواز کے ماموں ہوتے ہیں۔ (حیاتِ خواجۂ اعظم ، ص 69)
عظیم عاشقِ صحابہ و اہلِ بیت ، غلامِ غوثِ پاک ، گدائےغریبِ نواز ، عاشقِ امام احمد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع