30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیجئے اور اِس کی برکات سمیٹئے ، گھرمیں تلاوتِ قرآن ہوتی رہے گی تو رحمتوں کا نُزول ہو گا اور بلائیں ، آفتیں دُور ہوں گی۔ تلاوتِ قرآن کا شوق پانے کےلئےتین فرامین ِ مصطفیٰ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلہ ِوَسَلَّمَ پڑھئےاورروزانہ تلاوتِ قرآن کرنے کے لئے تیار ہوجائیے۔
(1)اَفْضَلُ عِبَادَۃِ اُمَّتِیْ تِلَاوَۃُ الْقُرْاٰنِ یعنی میری اُمَّت کی افضل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔
( شعب الایمان للبیہقی ، ۲ / ۳۵۴ ، حدیث : ۲۰۲۲دون اللفظ’’تلاوۃ‘‘)
(2) اللّٰہ پاک نے مخلوق پیدا کرنے سے ہزار سال پہلےسورۂ طٰہٰ اور یٰسین کی تلاوت فرمائی ، جب فرشتوں نے قرآن سنا تو بولے : خیر و خوبی ہے اُس اُمت کوجس پر یہ اُترے گی اور خُوبی ہے اُن سینوں کو جو اِسےاُٹھائیں گےاورخُوبی ہے اُن زُبانوں کو جو اِسے پڑھیں گی۔ (المجالسۃ وجواہرالعلم ، ۱ / ۲۱ ، حدیث : ۱۴)
(3) تین قسم کے لوگ بروز قیامت سیاہ کستوری کےٹیلوں پر ہوں گے انہیں کسی قسم کی گھبراہٹ نہ ہو گی ، نہ اُن سےحساب لیا جائےگایہاں تک کہ لوگ حساب سے فارغ ہوں۔ (اُن میں سے ایک)وہ شخص ہے جِس نے رِضائےالٰہی کے لئےقرآنِ پاک کی تلاوت کی اور لوگوں کی اِمامت کی جبکہ وہ اُس سے خوش ہوں ۔
( شعب الایمان ، ۲ / ۳۴۸ ، حدیث : ۲۰۰۲ بتغیر)
الہٰی خوب دیدے شوق قراٰں کی تلاو ت کا شَرَف دےگنبدِخضرا کے سائے میں شہادت کا
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ علٰی محمَّد
حضرتِ خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ لگاتاربیس سال اپنے پیرومُرشدحضرتِ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع