30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کلام اللہ سے محبت
اے عاشقانِ اولیاء!حضرتِ خواجہ غریب نواز رَحمَۃُ اللہ عَلَیْہ حافظِ قرآن تھے ، آپ ہر دِن اوررات میں ایک ایک بار ختمِ قرآن فرمایا کرتے تھے اورہرختمِ قرآن کےبعد غیب سے آواز آتی کہ اےمعینُ الدّین! میں نےتیراختمِ قرآن قبول کیا۔ (سیرالاقطاب ، (اُردو) ص136)
آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جو شخص قرآنِ کریم کودیکھتا ہے اللہپاک کے فَضْل و کرم سے اُس کی بِینا ئی(یعنی دیکھنے کی طاقت)زیادہ ہو جاتی ہے اور اُس کی آنکھ کبھی نہیں دُکھتی اور نہ خشک ہوتی ہے۔ ایک مرتبہ ایک بُزرگ مُصلّے(یعنی جائے نما ز)پر بیٹھے ہو ئے تھے اور سامنےقرآن کریم تھا۔ ایک نابینا نےآکرعرض کی کہ میں نے بہت عِلاج کئے مگر آرام نہیں ہوا ، اَب آپ کے پاس آیا ہوں تاکہ میری آنکھیں ٹھیک ہو جا ئیں۔ میں آپ سے دُعا کی عرض کرتا ہوں ، اُن بُزرگ رَحمَۃُ اللہ عَلَیْہِ نے قِبلہ رُخ ہو کر فاتِحہ پڑھی اورقرآن شریف اُٹھا کر اُس کی آنکھوں پر مَلاجس سے اُس کی دونوں آنکھیں رو شن ہو گئیں۔ (دلیل العارفین اردو ازہشت بہشت ، ص۸۰)
رَب کی عِبادت کی دُشواری اور گُناہوں کی بیماری
دونوں آفتیں دُور ہوں خواجہ یاخواجہ مِری جھولی بھردو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
اے عاشقانِ خواجہ غریب نواز! ہمارے آقا ، ہند کے راجہ ، خواجہ صاحب روزانہ دو بار ختم ِ قرآن کریں اورہم عاشقانِ خواجہ سے پورے مہینے بلکہ پورے سال میں ایک بار بھی قرآنِ کریم ختم نہ ہو؟یہ کیساعشق اورکیسی محبّت ہے؟خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کےنقشِ قدم پر چلتے ہوئے روزانہ تلاوتِ قرآنِ کریم کا معمول بنانے کی کوشش
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع