30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چار صحابہ کرام کا واقعہ بزبانِ خواجہ
حضرتِ خواجہ معینُ الدّین چشتی اجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نےایک مرتبہ فرمایا : اللہ پاک کے آخری نبی ، مکی مَدَنی ، محمدِعربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلہ ِوَسَلَّمَ نےایک مرتبہ اَصحابِ کہف سے ملاقات کی آرزو کی تو کہاگیا : آپ اُنہیں دُنیا میں ظاہراً نہیں دیکھ پائیں گے ، البتہ آخرت میں دیکھ لیں گےاوراگر آپ چاہتے ہیں کہ وہ دینِ اسلام میں داخل ہوجائیں تو ہم اُنہیں داخل کئے دیتے ہیں ، آپ اپنے چارصحابہ کرام علیھم الرضوان کواپنی چادر پر بِٹھائیں ، (ہوا) ا ٓپ کی چادر مبارک (کو اُٹھاکر) اصحابِ کہف کے غار پر پہنچ گئی ، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ اَجمَعِین نے اصحابِ کہف کوسلام کیا ، اللہپاک نے اُنہیں زندہ کیا اوراصحابِ کہف نے سلام کا جواب عرض کیا۔ پھرصحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نےاَصحابِ کہف پر دینِ اسلام پیش کیا ، جو انہوں نے قبول کیا۔ (دلیل العارفین اُردوازہشت بہشت ، ص۸۳)دیگر بعض کتابوں میں یوں ہےکہ اَصحابِ کہف نےعرض کیا : ’’ہماری طرف سے اللہ پاک کے پیارے رسول حضرت محمد صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر جب تک زمین وآسمان ہیں سلامتی نازل ہو اور آپ سب پر بھی ۔ ‘‘پھر اصحابِ کہف حضورِ پاک صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان لائے اور دینِ اسلام میں داخل ہوگئےاورعرض کیا کہ : ’’ہمارا پیارے آقا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگا ہ میں سلام پیش کیجئے گا۔ ‘‘(تفسیر الثعلبی ، ۱ / ۱۳۹۲-تفسیرر وح البیان ، ۵ / ۲۳۱)
مصطَفٰے کی انبیا کی ہر صحابی اور وَلی کی مَحبَّت ہو عطا خواجہ پیا خواجہ پیا
دشمنوں میں ہوں گِھرا صِدّیق کا صَدْقہ بچا المدد خواجہ پیا خواجہ پیا خواجہ پیا
ہر صحابیِ نبی جنتی جنتی
چار یارانِ نبی جنتی جنتی
سب صحابیا ت بھی جنتی جنتی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع