30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سِجِسْتان یا سیستان کےعلاقہ “ سَنجر “ مىں ہوئی اور انتقال شریف(Death)بھی رَجَبُ الْمُرَجَّب کے مہینے کی 6تاریخ 633ھ کو ہوا۔
اے عاشقانِ غریب نواز!حضرتِ خواجہ معینُ الدّین چشتی اَجمیری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے دو صاحبزادے (Son)اور ایک صاحبزادی(Daughter)تھی۔ بڑے بیٹے کانام مبارک اَبُوالخیر حضرتِ خواجہ فخرُالدّین چشتی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ تھا۔ آپ علم ِ ظاہر ی و باطنی سےمالامال تھے ، ابوجان حضرتِ خواجہ غریبِ نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کےانتقال شریف کے بعد 20سال تک جانشین کی حیثیت سے آپ نے لوگوں کو فیض پہنچایا۔ دوسرے بیٹے ابوصالح حضرتِ خواجہ حِسامُ الدّین چشتی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ تھے۔ بیٹی صاحبہ کا نام مبارک بی بی حافظہ جمال رحمۃ اللہ علیہا تھا ، خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اپنی بیٹی سے خاص شفقت و محبت فرماتے تھے ، آپ رحمۃ اللہ علیہا نہایت پاکیزہ فطرت اورعبادت گزار خاتون تھیں ، ابوجان کی خاص عنایت سےآپ کی بدولت خواتین کو خواجہ صاحب کے فیضان سے خُوب حصہ ملا۔ خواجہ صاحب کی دوسری زوجہ سےبھی آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کےایک صاحبزادے تھے۔ جن کا نام خواجہ ابوسعید ضیاءُ الدّین رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ تھا ، خواجہ صاحب کے مزارشریف کےاَطراف میں ہی آپ کی قبر ِ مبارک ہے۔ (تذکرۂ خواجہ اجمیر ، ص۳۸ ، ۳۷)
اپنے قدموں میں بلا خواجہ پیا خواجہ پیا اور جلوہ بھی دکھا خواجہ پیا خواجہ پیا
ہو کرم بَرحالِ ما خواجہ پیا خواجہ پیا اَز پئے داتا پیا خواجہ پیا خواجہ پیا
آہ! کتنی دیر سے میں دور ہوں اجمیر سے جانے میں کب آؤں گا خواجہ پیا خواجہ پیا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع