30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اے عاشقانِ اولیاء!شیخِ طریقتِ ، بانیِ دعوتِ اسلامی ، حضرتِ علّامہ مولاناابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ تمام صحابہ و اہلِ بیت علیھم الرضوان ، اولیائے کرام سے بے حدعقیدت و محبت رکھتے ہیں ، خواجہ غریب ِنواز حضرت معینُ الدّین حسن سنجری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے آپ کی محبت اپنی مثال آپ ہے ، امیراہلِ سنت خواجہ غریبِ نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے بے حد پیار کرتے ہیں ، بارہا آ پ اپنے بیانات و مدنی مذاکروں میں ہند کے رہنے والے عاشقانِ رسول کو اِ س طرح مخاطب فرماتے ہیں’’میرے خواجہ و رضا ‘‘کے ہند میں رہنے والےاسلامی بھائی۔ امیراہلِ سنت نے خواجہ صاحب کی شان میں اپنی نعتیہ کتاب ’’وسائل ِ بخشش‘‘ میں تین مناقب لکھی ہیں اور آپ نے خواجہ صاحب کی کرامات پر باقاعدہ ایک رسالہ بنام’’خوفناک جادوگر‘‘بھی لکھا ہےنیز امیراہل سنت خواجہ صاحب کے عُرس شریف 6رَجَبُ الْمُرَجَّب میں چھٹی شریف کی نسبت سے 6مدنی مذاکروں کا اہتمام فرماتے ہیں ، جہاں اِ ن مدنی مذاکروں میں خواجہ غریبِ نواز سمیت دیگر بُزرگانِ دین رحمھم اللہ کےذکرِ خیر کے ذریعے عاشقانِ اولیاء کو نیکی کی دعوت دی جاتی ہےوہیں مدنی مذاکرے سے قبل یادِ غریب نواز میں عالمی مدنی مرکزمیں ’’جلوسِ خواجہ‘‘ بھی نکالاجاتاہےجس میں امیراہلِ سنت کےخواجہ صاحب کی شان میں لکھے ہوئےمختلف’’نعرے‘‘اورمنقبتیں پڑھی جاتی ہیں۔ اَمیرِاہل سنت کے خواجہ صاحب کی شان میں لکھے ہوئے نعرے یہ ہیں :
خواجہ ٔ خواجگاں غریب نواز غریب نواز اے شہہِ صالحاں غریب نواز غریب نواز
ہیں کسِ بے کساں غریب نواز غریب نواز مُرشدِ ناقصاں غریب نواز غریب نواز
حامیٔ بےبساں غریب نواز غریب نواز ہادئ گمرہاں غریب نواز غریب نواز
سیدِ زاہداں غریب نواز غریب نواز رہبرِ کاملاں غریب نواز غریب نواز
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع