30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کر لے توبہ رب کی رحمت ہے بڑی قبر میں ورنہ سزا ہو گی کڑی
وقتِ آخر یاخداخدا! عطار کو خیر سے سرکار کا دیدار ہو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
غریب نواز سے امیراہلسنت کی محبت
شیخِ طریقت ، امیرِاہلِ سنت حضرتِ علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ 5رَجَبُ الْمُرَجَّب 1431ھ’’عُرس خواجہ غریب نواز ‘‘کےموقع پر ہونے والے اپنےایک بیان میں فرماتے ہیں : بڑے بڑے بادشاہ دُنیا میں آئے اورچلے گئے لیکن اِس بے تاج بادشاہ (یعنی خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ )کودُنیا سے رُخصت ہوئے صدیاں بیت گئیں ، آج بھی مزارات پر لاکھوں دیوانے جمع ہیں ، کوئی زندہ بادشاہ یاوزیر بھی لاکھوں لوگوں کو جمع نہیں کرسکتا ، کرلے تو بہت پاپڑبیلنے پڑیں ، لیکن خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی سلطنت لاکھوں لاکھ بلکہ کروڑوں لوگوں کے دِلوں پر قائم ہے اوردُنیا بھر سے لوگ آپ کی طرف کھچے چلے آتے ہیں ، نہ صِرف مُسلمان بلکہ غیرمسلم بھی آپ کے دربار پر آکر سرِ نیاز جھکاتے ہیں ، ایسی بلند آپ کی شان ہے۔
اے عاشقانِ خواجہ! اَلْحَمْدُللہ!اَمیرِاہلِ سنت عظیم عاشقِ خواجہ و رضا ہیں ، آپ دامت برکاتہم العالیہ دوبار اجمیرشریف خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مزار شریف پر حاضر ہوئے ہیں ، 1998ء میں شعبانُ المعظم کےمبارک مہینے میں نفل روزہ رکھ کر اپنےجانشین صاحبزادہ حضور ، حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی اورکئی عاشقانِ خواجہ کے ساتھ بعدِ فجرمزارِ غریب نوازپر حاضرہوئے ، عاشقِ خواجہ اَمِیرِاہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے اجمیر شریف پہنچ کر خواجہ غریب نواز رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی شان میں ایک’’منقبت‘‘لکھی جس کا پہلا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع