30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں نے آسمان کی طرف نہیں دیکھا۔ (تذکرۂ خواجہ ٔ اجمیر ، ص۱۴)
ڈوبا اَبھی ڈوبا مجھے لِلّٰہ سنبھالو سیلاب گناہوں کا بڑے زور سے آیا
ہو چشم شفا اَب تَو شہا! سوئے مریضاں عصیاں کے مَرَض نے ہے بڑا زور دکھایا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد
پیارے اِسلامی بھائیو!اِس واقعےمیں ہمارے لئے بڑادَرس ہے۔ اگرچہ’’قہقہہ ‘‘لگانا گُناہ نہیں مگر اِس سے بچناچاہئے کیونکہ قہقہہ لگانا سُنت نہیں ہے اور زیادہ ہنسنے سے دِل مُردہ ہوجاتاہے نیز قبرستان میں ہنسناتو اورزیادہ بُرا ہے ، کیونکہ قبرستان تو عبرت حاصل کرنے کی جگہ ہےیہاں آکر تو اپنی موت اور اپنے دفن ہونےکو یادکرکےروناچاہئے ، ترمذی شریف کی حدیثِ پاک ہے اللہپاک کے آخری نبی ، مکی مدنی ، محمدِعربی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلہ ِوَسَلَّمَ نے اِرشادفرمایا : لذّتوں کو ختم کرنے والی موت کو بہت زیادہ یادکیا کرو۔ (ترمذی ، ۴ / ۱۳۸ ، حدیث : ۲۳۱۴)
لہٰذاسچے دِل سےاپنے تمام گناہوں سے توبہ کرکے اولیائے کرام رحمھم اللہ کی مبارک زندگی سے روشنی لیتے ہوئے اِس کےمطابق زندگی گزارنے کی کوشش فرمائیے ، عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ’’دعوتِ اِسلامی‘‘کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکر نیکیاں کرنے اورنیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہوجائیے نیز نیک بننے کے لئے’’72نیک اعمال‘‘پرپابندی سے عمل کیجیئے ، روزانہ وقت مخصوص کرکے اپنے سارے دِن کے اعمال کا جائزہ لیجئے اورنیک عمل ہونے پر اللہپاک کا شکر اورگُناہ ہوجانے کی صورت میں سچی توبہ کرنی چاہئے۔
گورِ نیکا باغ ہو گی خُلد کا مجرِموں کی قبر دوزخ کا گڑھا
کھلکھلا کر ہنس رہا ہے بے خبر! قبر میں روئے گا چیخیں مار کر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع