(۱۹)دور کی چیزوں کو دیکھ لینا
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Karamaat e Sahaba | کرامات صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنھم

book_icon
کرامات صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنھم

بہت سے بزرگوں  نے اپنی کرامت سے خطرناک درندوں  کو اپنا فرمانبردار بنالیا تھا۔ چنانچہ حضرت ابو سعیدبن ابی الخیرمیہنی رحمۃاللہ  تَعَالٰی   علیہ نے شیروں  کو اپنااطاعت گزار بنارکھا تھا اوردوسرے بہت سے اولیاء شیروں  پر سواری فرماتے تھے جن کی حکایات مشہور ہیں۔([1]) (حجۃ اللہ ، ج۲، ص۸۵۷)

(۹)زمانہ کا مختصرہوجانا

            یہ کرامت بہت سے بزرگوں  سے منقول ہے کہ ان کی صحبت میں  لوگوں  کو ایسا محسوس ہوا کہ پورادن اس قدر جلدی گزرگیا کہ گویا گھنٹہ دو گھنٹہ کا وقت گزراہے ۔   ([2])   

     (حجۃ اللہ ج۲، ص۸۵۷)

   

(۱۰)زمانہ کا طویل ہوجانا

            اس کرامت کا ظہور سینکڑوں  علماء ومشائخ سے اس طرح ہوا کہ ان بزرگوں  نے مختصر سے مختصر وقتوں  میں  اس قدر زیادہ کام کرلیا کہ دنیا والے اتنا کام مہینوں  بلکہ برسوں  میں  بھی نہیں  کرسکتے ۔ چنانچہ امام شافعی وحجۃ الاسلام امام غزالی وعلامہ جلال الدین سیوطی وامام الحرمین شیخ محی الدین نووی وغیرہ۔([3]) علماء دین نے اس قدر کثیر تعداد میں  کتابیں  تصنیف فرمائی ہیں  کہ اگر ان کی عمروں  کا حساب لگایا جائے تو روزانہ اتنے زیادہ اوراق ان بزرگوں  نے تصنیف فرمائے ہیں  کہ کوئی اتنے زیادہ اوراق کو اتنی قلیل مدت میں  نقل بھی نہیں  کرسکتا ، حالانکہ یہ اللہ والے تصنیف کے علاوہ دوسرے مشاغل بھی رکھتے تھے اورنفلی عبادتیں  بھی بکثرت کرتے رہتے تھے ۔ اسی طرح منقول ہے کہ بعض بزرگوں  نے دن رات میں  آٹھ آٹھ ختم قرآن مجید کی تلاوت کرلی ہے ۔ ظاہر ہے کہ ان بزرگوں  کے اوقات میں  اس قدر اور اتنی زیادہ برکت ہوئی ہے کہ جس کو کرامت کے سوا اورکیاکہا جاسکتاہے؟  ([4]) (حجۃ اللہ ج۲، ص۸۵۷)

(۱۱)مقبولیت دعا

            یہ کرامت بھی بہت زیادہ بزرگوں  سے منقول ہے ۔([5])

 (۱۲)خاموشی وکلام پر قدرت

       بعض بزرگوں نے برسوں تک کسی انسان سے کلام نہیں  کیااوربعض بزرگوں  نے نمازوں اورضروریات کے علاوہ کئی کئی دنوں تک مسلسل وعظ فرمایااوردرس دیاہے۔([6])

(۱۳)دلوں  کو اپنی طرف کھینچ لینا

            سینکڑوں  اولیاءے کرام سے یہ کرامت صادر ہوئی کہ جن بستیوں  یا مجلسوں  میں  لوگ ان سے عداوت ونفرت رکھتے تھے۔ جب ان حضرات نے وہاں  قدم رکھاتو ان کی توجہات سے ناگہاں  سب کے دل ان کی محبت سے لبریز ہوگئے اورسب کے سب پروانوں  کی طرح ان کے قدموں  پر نثار ہونے لگے۔([7]) (حجۃ اللہ ج۲، ص۸۵۷)

(۱۴)غیب کی خبریں

            اس کی بے شمار مثالیں  موجودہیں  کہ اولیاء کرام نے دلوں  میں  چھپے ہوئے خیالات وخطرات کو جان لیا اورلوگوں  کو غیب کی خبریں  دیتے رہے اوران کی پیش گوئیاں  سوفیصدی صحیح ہوتی رہیں۔([8])

(۱۵)کھائے پئے بغیرزندہ رہنا

            ایسے بزرگوں  کی فہرست بہت ہی طویل ہے جو ایک مدت درازتک بغیر کچھ کھائے پئے زندہ رہ کرعبادتوں  میں  مصروف رہے اورانہیں  کھانا یا پانی چھوڑدینے سے ذرہ برابر کوئی ضعف بھی لاحق نہیں  ہوا۔([9])

(۱۶)نظام عالم میں  تصرفات

            منقول ہے کہ بہت سے بزرگوں  نے شدید قحط کے زمانے میں  آسمان کی طرف انگلی اٹھا کر اشارہ فرمایا تو ناگہاں  آسمان سے موسلادھار بارش ہونے لگی اور مشہور ہے کہ حضرت شیخ ابو العباس شاطر رحمۃاللہ  تَعَالٰی   علیہ تو درہموں  کے بدلے بارش فروخت کیا کرتے تھے ۔ ([10]) (حجۃ اللہ ج۲، ص۸۵۷)

(۱۷)بہت زیادہ مقدار میں  کھالینا

            بعض بزرگوں  نے جب چاہا بیسیوں  آدمیوں  کی خوراک اکیلے کھاگئے اور انہیں  کوئی تکلیف بھی نہیں  ہوئی ۔

(۱۸)حرام غذاؤں  سے محفوظ

            بہت سے اولیاء کرام کی یہ کرامت مشہور ہے کہ حرام غذاؤں  سے وہ ایک خاص قسم کی بدبو محسوس کرتے تھے۔ چنانچہ حضرت شیخ حارث محاسبی رحمۃاللہ  تَعَالٰی   علیہ کے سامنے جب بھی کوئی



    حجۃ اللّٰہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثانی فی انواع الکرامات، ص۶۰۹ملخصاً [1]

المرجع السابق، ص۶۱۰ ملخصاً     [2]

4    اورچودھویں صدی ہجری کے امام احمد رضا فاضل بریلوی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ جنہوں نے تقریباً ایک ہزار کتب پچاس علوم میں تصنیف فرمائیں ۔۱۲منہ

5     حجۃ اللّٰہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثانی فی انواع  الکرامات، ص۶۱۰ملخصاً

     حجۃ اللّٰہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثانی فی انواع     الکرامات، ص۶۰۹[5]

7      حجۃ اللّٰہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثانی فی انواع الکرامات، ص۶۰۹

8      حجۃ اللّٰہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثانی فی انواع الکرامات، ص۶۰۹ملخصاً

     حجۃ اللّٰہ علی العالمین، الخاتمۃ فی اثبات کرامات الاولیاء...الخ، المطلب الثانی فی انواع الکرامات، ص۶۰۹ملخصاً [8]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن