30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لاہور) سیدی امیر اہلسنت بانیٔ دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : ’’ انسان ہو یا جانور بطور سزا بھی کسی کوسر یا چہرے پر مارنے کی شرعاََ اجازت نہیں بہارشریعت حصہ ۱۶ میں ہے ، ’’بِلاوجہ جانور کو نہ مارے اور سر یا چہرے پر تو کسی حالت میں بھی ہرگز نہ مارے کہ یہ با لاجماع ناجائز ہے۔‘‘ ( ملفوظات عطاریہ قسط۹ص۳۲امکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی)
واللہ ورسولہ اعلم عزوجل وصلی اللہ تَعَالٰی علیہ واٰلہ وسلم
کتــــــــــبہ
محمد شاہد العطاری المدنی
۱۵ذیعقدۃالحرام ۱۴۲۶ھ۱۷دسمبر ۲۰۰۵ء
) یاد رہیکہ تبلیغ ِقرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ’’دعوت ِاسلامی ‘‘کے زیرِ انتظام جامعات بنام ’’ جامعۃ المدینہ ‘‘کے کسی استاذ یا ناظم صاحب وغیرہ کو مجلس ِ جامعات المدینہ کی طرف سے ڈنڈی تو درکنار ہاتھ سے بھی سزا دینے کی اجازت نہیں کیونکہ عین ممکن ہے کہ سزادینے والا شرعی اجازت سے تجاوز کرجائے جس کے نتیجے میں مضروب کے اہل ِ خانہ اوردیگرلوگ اس مَدَنی ماحول سے بد ظن ہوجائیں ۔لہذا! راہِ سلامت یہی ہے کہ ہاتھ سے سزادینے کی بجائے کوئی دوسری سزا دی جائے مثلاً اسے کھڑا کردیا جائے یا ہاتھ اوپر اٹھوا دیئے جائیں یا زبانی سرزنش پر اکتفاء کر لیا جائے، الغرض طالب العلم کے حسب ِ حال سلوک کیا جائے ۔(
طلباء کاامتحان(Test) کس طرح لے ؟
استاذ کو چاہئیے کہ روزانہ سبق سننے کے ساتھ ساتھ سبق کا ایک باب مکمل ہوجانے پر یا ہر ہفتے طلباء کا تحریری یا زبانی امتحان ضرور لیتا رہے تاکہ طلباء کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آسکیں ۔ پھر طلباء کی غلطیوں کی نشان دہی کرے اور انہیں اپنا معیار بلند کرنے کے لئے تجاویز دے۔ نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کرے ۔ ہفتہ وار ٹیسٹ کی برکت سے طلباء کو ادارے کی طرف سے ہونے والے سہ ماہی ، ششماہی اور سالانہ امتحان میں خاص دقّت محسوس نہیں ہوگی ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ (امتحانات کی تیاری کے سلسلہ میں مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ’’امتحان کی تیاری کیسے کریں ؟‘‘ کا مطالعہ بے حد مفید ہے۔)
استاذ اور طلباء کے تعلقات کیسے ہوں ؟
استاذ اور طالب العلم کا رشتہ انتہائی مقدس ہوتا ہے۔ لہذا استاذ کو چاہئیے کہ اپنے طلباء کی بہتر تربیت کے لئے درج ِ ذیل امور پیش ِ نظر رکھے …
(1) طلباء کواپنی اولاد کی مثل جانے :
استاذ روحانی باپ کا درجہ رکھتا ہے لہذا !اسے چاہئیے کہ طلباء پر اسی طرح شفقت کرے جس طرح کوئی باپ اپنی حقیقی اولاد پر کرتا ہے ۔امام اہل ِ سنت مجددِ دین وملت الشاہ مولانا احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن اپنے طلبہ پر کس قدر شفیق تھے اس کی ایک جھلک ملاحظہ ہو :
مولانا سید ایوب علی رحمۃ اللہ علیہ کا بیان ہے کہ محلہ قرولان کے ایک مسلمان سوہن حلوہ فروخت کیا کرتے تھے ۔ان سے حضور نے کچھ سوہن حلوہ خرید لیا ۔جب میں اور برادرم قناعت علی رات کے وقت کام کر کے واپس آ نے لگے تواعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے قناعت علی سے ارشاد فرمایا : وہ سامنے تپائی پر کپڑے میں بندھی ہوئی چیز اٹھا لائے ۔ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ ان کو دونوں ہاتھوں میں لے کر میری طرف بڑھے ، میں پیچھے ہٹا ، حضور آگے بڑھے ، میں اور پیچھے ہٹا ، اور آگے بڑھے یہاں تک کہ میں دالان(یعنی صحن) کے گوشہ میں پہنچ گیا۔
حضور نے ایک پوٹلی عطا فرمائی۔میں نے کہا : ’’ حضور یہ کیا؟‘‘ ارشاد فرمایا : ’’سوہن حلوہ ہے ۔‘‘میں نے دبی زبان سے نیچی نظر کئے عرض کیا : ’’حضور بڑی شرم معلوم ہوتی ہے ۔‘‘فرمایا : ’’شرم کی کیا بات ہے ؟جیسے مصطفی (یعنی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ کے شہزادے حضور مفتی اعظم ہند)ویسے تم ، سب بچوں کو حصہ دیا گیا ، آپ دونوں کے لیے بھی میں نے دو حصے رکھ لیے۔‘‘ یہ سنتے ہی برادرم قناعت علی نے آگے بڑھ کر حضور کے ہاتھ سے اپناحصہ خود لے لیااوردست بستہ عرض کیا : ’’حضور میں نے یہ جسارت اس لیے کی کہ اپنے بزرگوں کے ہاتھوں میں چیز دیکھ کر بچے اسی طرح لے لیا کرتے ہیں ۔‘‘اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ نے تبسم فرمایا ۔اس کے بعدہم لوگ دست بوسی کر کے مکان سے چلے آئے ۔ حقیقت یہ ہے کہ حضور نے ہم لوگوں کو بہت نوازا اور ہم نابکار کچھ خدمت نہ کر سکے۔(حیات اعلیٰ حضرت ، ج۱، ص ۱۰۹)
(2) ان کی ناکامی پر رنجیدہ اور کامیابی پراظہارِ مسرت :
اگر کوئی طالب العلم سبق سنانے میں یا امتحان وغیرہ میں ناکامی سے دوچار ہوتواس کی ناکامی پر رنجید ہ ہو اور اس کی ڈھارس بندھائے اوراسے ناکامی سے پیچھا چھڑانے کے لئے مفید مشورے دے ۔اوراگر کسی طالب العلم کو کوئی کامیابی نصیب ہو تو اس کی حوصلہ افزائی کرے بلکہ ممکن ہوتو کوئی تحفہ بھی دے اور اس کی مزید کامیابیوں کے حصول کے لئے دعا کرے ۔
اگر کوئی طالب العلم (بالخصوص مقیم طالب العلم)بیمار ہوجائے تو سنت کے مطابق اس کی عیادت کرے اور بیمار کی عیادت کرنے کا ثواب لوٹے جیسا کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے کہ سرورِکونین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا ’’جو مسلمان کسی مسلمان کی عیادت کے لیے صبح کو جائے تو شام تک اس کے لیے ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے ہیں اور شام کو جائے تو صبح تک ستر ہزار فرشتے استغفار کرتے ہیں اور اس کے لیے جنت میں ایک باغ ہوگا۔‘‘(سنن الترمذی، رقم الحدیث ۹۷۱ ، ج۲، ص۲۹۰ )
اگر کسی طالب العلم کے ساتھ کوئی سانحہ پیش آجائے مثلاً اس کے حقیقی والد یا کسی عزیزکی وفات ہوجائے یا گھر والوں کی طرف سے اس کی دل آزاری کی گئی ہو یا اس کا مالی نقصان ہوگیا ہوتو اس کی غم خواری کرے اور حدیث ِ پاک میں بیان کردہ ثواب حاصل کرے جیسا کہ حضرتِ جابر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا ’’جو کسی غم زدہ شخص سے تعزیت (یعنی اس کی غم خواری)کر ے گا اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے تقوی کا لباس پہنائے گا اور روحو ں کے درمیان اس کی روح پر رحمت فرمائے گا اور جو کسی مصیبت زدہ سے تعزیت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع