درجہ میں سبق کس طرح پڑھائے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kamyab Ustad Kaun? | کامیاب استاذ کون؟

book_icon
کامیاب استاذ کون؟

مریض ِ عُجب بننے کی بجائے اللہ تَعَالٰی کا شکر کرے اور اگر مذکورہ سوال کا جواب نفی میں ہوتو درسی بیان میں جہاں جہاں تقدیم وتاخیر ، تطویل واطناب اور عدمِ تکمیل کی خامیاں محسوس ہوں انہیں درست کر لے ۔اس سلسلے میں تجربہ کار مدرسین اور اپنے استاذ محترم کے اندازِ تدریس کا مشاہدہ کرنااور ان سے گاہے بگاہے راہنمائی لیتے رہنا بہت مفید ثابت ہوتا ہے ۔ بطورِ یادداشت درسی بیان کے اہم نکات کو لکھ لینا(خصوصاً نئے مدرسین کے لئے) بے حد مفید ہے ۔ اللہ تبارک و تَعَالٰی کی ذات سے امید ہے کہ مذکورہ طریقے سے تیاری کرنے کی وجہ سے استاذ اور اس کے طلباء کی صلاحیتوں میں مثالی اضافہ ہوگا ۔

درجہ میں سبق کس طرح پڑھائے ؟

        سبق شروع کرنے سے پہلے خطبہ مسنونہ ( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ  الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ) پڑھے ۔پھر نبی کریم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  پر دُرودِ پاک پڑھے اگر طلباء کو بھی ساتھ شامل کرلے تو بہت خوب ہے مثلاً استاذ ان صیغوں کو پڑھتا جائے اور طلباء اس کے ساتھ ساتھ کہتے جائیں ،

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللّٰہ                              وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَا حَبِیْبَ اللّٰہ

اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللّٰہ                                        وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَا نُوْرَ اللّٰہ

عربی سبق پڑھانے کا طریقہ :

                عربی سبق میں طلباء کو کم از کم تین چیزیں حاصل ہونا بے حد ضروری ہیں ، پہلی :  عبارت کا صحیح تلفظ ، دوسری :  اس عبارت کا بامحاورہ ترجمہ اور تیسری :  اس عبارت سے مصنف کا مقصود کیا ہے؟ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ  عَزَّ وَجَلَّ  ! درجِ ذیل طریقۂ تدریس کی برکت سے یہ تینوں امور بآسانی حاصل ہوسکتے ہیں ۔

        استاذ کو چاہئیے کہ(وسعت ِ وقت کی صورت میں )بلا تعیین تمام طلباء سے عبارت پڑھوائے۔اگر طالب العلم عبارت پڑھنے میں غلطی کرے تو اس کی (مع دلیل ) اصلاح  کردے تاکہ طالب العلم قلبی طور پر بھی مطمئن ہوجائے اور آئندہ ایسی غلطی نہ کرے۔ اگر وقت میّسر ہوتو (خصوصاً ثانیہ وثالثہ وغیرہ کے درجات میں ) عبارت پر نحوی وصرفی اعتبار سے مختلف طلباء سے سوالات بھی کر لے مثلاً  بَاعَکون سا صیغہ ہے ، یا آپ نے اَلْحَمْدُلِلّٰہِ پڑھتے وقت اسم جلالت (اللّٰہ) پر کسرہ کیوں پڑھا، یا سُنَنُھَا میں ھَا ضمیر کا مرجع کون ہے ؟ وغیرھا… لیکن اس سلسلے کو زیادہ طویل نہ کرے کہ طلباء بوریت کا شکار ہوسکتے ہیں نیز اصل سبق رہ جانے کا بھی قوی امکان ہوتا ہے ۔

         جہاں ایک بات مکمل ہوجائے وہاں عبارت پڑھنے والے طالب العلم کو روک دے اوردوسرے طالب العلم سے ترجمہ کروائے پھر اس عبارت کا مفہوم طلباء کے سامنے بیان کرے ۔اگر سبق میں کوئی اصطلاح استعمال کی گئی ہویا کسی اعتراض ِ مقدر کا جواب دیا گیا ہو یا کوئی لفظ مقدّر (پوشیدہ یا محذوف)ہوتو اس کی وضاحت بھی کر دے۔دورانِ بیان اتنی آواز سے بولے کہ سب طلباء سن لیں اور الفاظ کی ادائیگی کی رفتار بھی مناسب رکھے اتنی تیزی سے نہ بولے کہ طلباء کی سماعت اس کی آواز کا ’’تعاقب ‘‘ کرنے میں ناکام رہے ۔

         اس کے بعد اگر ضرورت محسوس ہو تو طلباء کو ضروری بات بطورِ حاشیہ لکھوا دے یااس عبارت پر دیا گیا عربی حاشیہ سمجھا دے ۔اس کے بعد اس عبارت کا خود ترجمہ کرے اورکسی دوسرے طالب العلم سے اگلی عبارت پڑھوائے اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ طلباء کی اکثریت کو عبارت پڑھنے یا اس کا ترجمہ کرنے کا موقع میسّر آئے گا جس سے ان کا عربی تلفظ بہتر ہوگا ۔ جہاں کوئی بات پوری ہوجائے وہاں سابقہ عمل دہرائے ۔

        جب مقررہ سبق پورا ہوجائے تو طلباء کی ذہنی سطح کے مطابق پورے سبق کی وضاحت ایک ساتھ بیان کردے۔ اس سلسلے میں تختہ سیاہ کے استعمال میں ہر گزسستی نہ کرے اور ہوسکے تو سبق کا نقشہ بنا کر اور اپنی طرف سے مختلف مثالیں دے کر سمجھائے کہ اس طرح طلباء کو سبق جلدی سمجھ آجاتا ہے۔اس دوران غیرضروری ابحاث و تفاصیل میں پڑنے سے گریز کرے کہ اس طرح طلباء کا ذہن منتشرہوجاتا ہے اور وہ اصل سبق اور زائد تفصیل میں امتیاز نہیں کرپاتے اور دوسرے دن سبق سنانے میں ناکام رہتے ہیں ۔آخر میں اس وضاحت کو عبارت پر منطبق کرے اور(وقت میسر ہونے کی صورت میں ) طلباء کو اس سبق پر غور کرنے کے لئے مختصر وقفہ ضرور دے کہ انہیں پڑھایا گیا سبق مکمل سمجھ آگیا ہے یا نہیں ؟آپ اس طریقہ کار کی برکات کچھ ہی عرصہ میں کھلی آنکھوں سے ملاحظہ فرمائیں گے ۔(اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ )

اُردُو سبق پڑھانے کا طریقہ :

                اگر سبق اردو میں ہو تو کسی طالب العلم سے بلند آواز میں سبق پڑھوائے، جہاں ایک بات مکمل ہوجائے ۔ پھر نپے تلے الفاظ میں اس کا مفہوم مناسب رفتار کے ساتھ طلباء کے سامنے  بیان کرے ، اگر سبق میں کوئی اصطلاح استعمال کی گئی ہو تو اس کی وضاحت بھی کر دے پھراگر ضرورت محسوس ہو تو طلباء کو ضروری بات بطورِ حاشیہ لکھوا دے اس کے بعد اگلی اردوعبارت پڑھوائے ۔ جہاں کوئی بات پوری ہوجائے وہاں سابقہ عمل دہرائے ۔ جب مقررہ سبق پورا ہوجائے تو طلباء کی ذہنی سطح کے مطابق پورے سبق کی وضاحت ایک ساتھ بیان کرے۔ اس سلسلے میں تختہ سیاہ کے استعمال میں ہرگزسستی نہ کرے اور ہوسکے تو سبق کا نقشہ بنا کر اور اپنی طرف سے مختلف مثالیں دے کر سمجھائے کہ اس طرح طلباء کو سبق جلدی سمجھ آجاتا ہے۔اس دوران غیرضروری ابحاث و تفاصیل میں پڑنے سے گریز کرے اس طرح طلباء کا ذہن منتشرہوجاتا ہے اور وہ اصل سبق اور زائد تفصیل میں امتیاز نہیں کرپاتے اور دوسرے دن سبق سنانے میں ناکام رہتے ہیں ۔آخر میں اس وضاحت کو عبارت پر منطبق کرے اور طلباء کو اس سبق پر غور کرنے اور(خصوصاً ابتدائی درجات کے طلباء کو)  اسے اپنی زبان پر رواں کرنے کے لئے مختصر وقفہ ضرور دے کہ انہیں پڑھایا گیا سبق مکمل سمجھ آگیا ہے یا نہیں ؟

طلباء کے سوالات کے جوابات کس طرح دے ؟

        جب طلباء سبق پر غور کر چکیں تو انہیں شفقت بھرے انداز میں سوالات کرنے کی پیش کش کرے ۔اب کوئی طالب العلم سوال کرے تو اس کی بات کو غور سے سنے ۔ اگر وہ اپنا مافی الضمیر ٹھیک سے بیان نہ کرپائے تو اسے شرمندہ کرنے اور سخت وسست کہنے کی بجائے خود اس سوال کو مرتب کر کے اس کا جواب طلباء کے سامنے پیش کرے اور اگر کسی سوال کا جواب نہ آتا ہوتو بات گھمانے یا غلط جواب دینے کی بجائے دوسرے دن جواب دینے کا وعدہ کر لے ۔اگر کوئی طالب العلم سبق سے ہٹ کر سوال کردے تو اسے جھاڑنے کی بجائے نرمی سے سوال کرنے کے آداب سمجھا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن