دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kalay Bicho | کالے بچھو

book_icon
کالے بچھو

سنّتوں بھرے اجتماع میں غیر حاضِر رہا ۔ جُمُعہ کے روز دوستوں کے ساتھ بابُ المدینہ( کراچی )کی مشہور تفریح گاہ ’’ہاکس بے ‘‘ کے ساحلِ سمندر پرپِکنک منانے کے لئے چلا گیا ۔  اور آہ! بے چارہ ڈوب کر موت کا شکار ہوگیا ۔  

ملے خاک میں اہلِ شاں کیسے کیسے                   مکیں ہو گئے لا مکاں کیسے کیسے

ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسے                     زمیں کھا گئی نوجواں کیسے کیسے !

جگہ جی لگانے کی دنیا  نہیں ہے

یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

فیشن پرستوں کی صُحْبَت تو بہ توبہ!

          اس مرحوم نوجوان کی عمر تقریباً بیس۲۰ سال ہوگی ۔  کیا عمر تھی! شاید داڑھی رکھنے کی ابھی عمر نہیں آئی تھی! کہیں اس لئے تو انتقال سے صرف پندرہ ۱۵   دن پہلے داڑھی صاف نہیں کروا دی تھی! نہیں ہرگز نہیں ۔ بس بے چارے کے نصیب! بُری صحبت کا اثر! اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! اس کی مغفِرت کرے ۔  یہ ڈوبنے والا نوجوان ہم سب کو اُبھارنے کے لئے بَہُت کچھ سامانِ عبرت چھوڑ گیا! جو کوئی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے دور ہونے کا خیال کرے یا سیر و تفریح کے شائقین سے دوستی کا رشتہ جوڑے ، اسے چاہئے کہ اس عبرتناک واقِعہ پر اچّھی طرح غور کرلے کہ کہیں میں بھی دوسروں کے لئے سامانِ عبرت نہ بن جاؤں ! کہیں ایسا نہ ہو کہ میرے یہ فیشن پرست دوست خود تو ڈُوبے ہیں مجھے بھی نہ لے ڈُوبیں ! اور غور کرے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ میری زندَگی کے دن پورے ہونے کو آگئے ہوں اور اِسی وجہ سے شیطان اپنا پورا زور مجھ پر لگا رہا ہو، کہیں چند روز کی بُری صُحبت کی نُحُوست کے ذَرِیعے وہ میری پوری زندگی کی کمائی پر پانی نہ پھیر دے ۔  بے نَمازیوں اور فاسِقوں کی صُحبتوں میں بیٹھنے والو! خبردار!!!

پارہ 7سورۃُ الانعام آیت نمبر 68 میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ارشاد فرماتا ہے :

وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ(۶۸) ( پ ۷ الانعام ۶۸)

ترجَمۂ کنزالایمان : اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ ۔

داڑھی صِرف مصطَفیٰ  کی پسند کی رکھو

          اے مَدَنی محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے چاہنے والو! مان جاؤ! اپنی جوانی پر مت اِتراؤ! دُنیوی مجبوریوں کوحِیلہ مت بناؤ! آؤ! آؤ! رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دامنِ کرم سے لپٹ جاؤ! ان کے پروردگار ربِّ غَفّار عَزَّوَجَلَّ سے بھی مغفِرت کی بھیک طلب کرلو ۔ ان سے بھی مُعافی مانگ لو! یہ بارگاہ کرم والی بارگاہ ہے ۔ یہاں سے کوئی سائل مایوس نہیں جاتا ۔  سنّت کی خیرات لے لو ۔  اپنے چہرے سے دشمنِ خدا  و مصطفیٰکی نُحُوست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دھو ڈالو اور پیاری پیاری سنّت چِہرے پر سجالو ۔  اور ہاں ! خیال رکھنا! شیطان بڑا مَکّار و عیّارہے ، کہ آپ انگریزوں اور یہودیوں سے تو دامن چُھڑالیں اور داڑھی بھی سجالیں ، مگر شیطان دوسرے زاویئے سے پھر گھیرلے اور آپ کو کہیں فرانسیسیوں کے قدموں میں نہ پٹخ دے ۔  مطلب یہ کہ کہیں ’’فرنچ کٹ‘‘ یعنی خشخشی داڑھی نہ رکھ لینا کہ داڑھی مُنڈوانا اور کتروا کر ایک مُٹّھی سے چھوٹی کردینا دونوں ہی حرام ہے ۔  داڑھی رکھئے اور ضَرور رکھئے ۔  مگر میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پسند کی رکھئے یعنی ایک مٹّھی پوری رکھئے ۔  

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن