30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! ہماری بے تابی کا عالم تو یہ تھا کہ بے قرار ہوکر عرض گزار ہوا کرتے تھے ۔ ؎
غلامِ مصطفیٰ بن کر میں بک جاؤں مدینے میں
محمدنام پر سَودا سرِ بازار ہو جائے !
پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ !جب مَحَبَّت کچھ زیادہ ہی جوش مارتی تھی تو یہ تک کہہ دیتے تھے ۔ ؎
جان بھی میں تو دے دوں خدا کی قسم!
کوئی مانگے اگر مصطَفٰے کے لئے !
یہ سب کچھ سن کر (اﷲ عَزَّوَجَلَّ نہ کرے ) آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ بالفرض یہ ارشاد فرمائیں : ’’اے میرے غلامو! اگر واقعی تم مجھے ماں ، باپ اور مال و اولاد سب سے عزیز تر سمجھے تھے اور صرف میری ہی خاطر دنیا میں زندہ تھے ۔ نیز میرے نام پربِکنے بلکہ جان تک دینے کے لئے تیاّر تھے تو پھر آخِر کیا وجہ تھی کہ شکل و صورت میرے دشمنوں جیسی بنائے پھرتے تھے ؟کیا تم تک میرے یہ ارشادات نہ پہنچے تھے : {۱}’’مونچھیں خوب پست (یعنی چھوٹی) کرو اور داڑھیوں کو مُعافی دو (یعنی ان کو بڑھنے دو) اور یہودیوں کی سی صورت مت بناؤ ۔ ‘‘( شرح معانی الآثار ، للطحاوی ج۴ ص۲۸دار الکتب العلمیۃ بیروت) {۲}’’جو میری سنّت اختیار کرے ، وہ میرا اور جو میری سنّت سے منہ پھیرے ، وہ میرا نہیں ۔ ‘‘(کنز العمال ج ۸ ص۱۱۶ رقم ۲۲۷۴۹ دارالکتب العلمیۃ بیروت){۳} ’’جو میری سنّت پر عمل نہ کرے ، وہ مجھ سے نہیں ۔ ‘‘ (سنن ابنِ ماجہ ج۲ ص۴۰۶ حدیث ۱۸۴۶ دار المعرفۃ بیروت)
اگر آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ روٹھ گئے تو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ !
فیشن پر مر مٹنے والو! یہ ارشاداتِ عالیہ یاد دلانے کے بعد اگر خدانخواستہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ روٹھ گئے تو آپ کیا کریں گے ؟ کس کے دروازے پر فریاد کریں گے ؟ کس کے دروازے پر شفاعت کی بھیک لینے جائیں گے ؟ کون اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے قَہروغَضَب سے بچانے والا ہوگا؟ ابھی موقع ہے ، جب تک سانس باقی ہے ، وقت ہے ، جھٹ پٹ توبہ کرلیجئے ، اپنے چِہرہ کو پیارے پیارے اور میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی میٹھی میٹھی سنّت سے آراستہ کرلیجئے ، اپنے چِہرے پرمَحَبَّت کی نشانی سجالیجئے ۔ یہ خوش فہمی ختم کردیجئے کہ ابھی توعُمر ہی کیا ہے ؟ بعد میں رکھ لیں گے ، شادی کے بعد دیکھی جائے گی! بھولے بھالے اسلامی بھائیو! شیطان کے چکّر میں مت آیئے ! وہ کیسے ہی عزیز کی زَبانی تمہیں یہ باوَر کروانے کی کوشِش کرے کہ ابھی تمہاری عمر داڑھی رکھنے جتنی نہیں ہوئی ہے ، بعد میں رکھ لینا ۔ یہ شیطان کا بد ترین کامیاب وار ہے ۔ اِس وار سے اِس مَردود نے نہ جانے کتنوں کو تباہ کردیا ۔ آئیے ! آپ کو ایک عبرتناک واقِعہ سناؤں ۔
ایک نوجوان کم و بیش سال بھر ’’دعوتِ اسلامی‘‘ کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول سے وابَستہ رہا اور داڑھی بھی سجا لی ۔ پھر نہ جانے کیاسُوجھی! شاید بُرے دوست مل گئے ۔ مَعاذَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ داڑھی صاف کروا دی ۔ شبِ جُمُعہ کو بابُ المدینہ کراچی کے ہفتہ وار
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع