30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نبی کریم ﷺ نے ہر سال شہدائے احد کی قبروں پر جانے کا وقت مقرر فرمایا، اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ سے مشورے کے لیے صبح و شام، حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللّٰہ عنہ کے وعظ کے لیے جمعرات اور علماء کے سبق کے آغاز کے لیے بدھ کا دن مقرر ہونا بھی ثابت ہے۔ رجب میں عبادت کا بیج بویا جاتا ہے، شعبان میں آنسوؤں سے آبپاشی ہوتی ہے اور رمضان میں رحمت کی فصل ملتی ہے۔ تعلیم، حلال روزی اور والدین کے حقوق متاثر نہ ہوں اور کسی کی حق تلفی نہ ہو تو تین ماہ نفلی روزے رکھنے کی ترغیب ہے۔ رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال، دوسرے کا دو سال اور تیسرے کا ایک سال کا کفارہ ہے۔
{۳} اورسیِّدُنا صدِّیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے دینی مُشاوَرت کے لیے وقتِ صبح وشام کی تعیین ( [1] ) {۴} حضرتِ عبدُاللّٰہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے وعظ وتذکیر کے لیے پنجشنبہ ( یعنی جمعر ات ) کا دن مقرر کیا ( [2] ) {۵}اورعُلما نے سبق شروع کرنے کے لیے بدھ کا دن رکھا ۔ ( [3] )
(ماخوذ از فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۹ ص ۵۸۵ ۔ ۵۸۶ )
مکتوبِ عطّاؔر
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ ط سگِ مدینہ محمد الیاس عطّارؔ قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے ، تمام اسلامی بھائیوں ، اسلامی بہنوں ، مدارس المدینہ اور جامعات المدینہ کے اَساتذہ، طَلَبہ، مُعلِّمات اور طالِبات کی خدمات میں کعبۂ مُشرَّفہکے گرد گھومتا ہوا گنبدِ خضرا کو چومتا ہوا رَجَبُ الْمُرَجَّب، شَعْبانُ الْمُعَظَّم اوررَمَضانُ الْمُبارَک کے روزہ داروں کی برکتوں سے مالا مال جھومتا ہوا سلام،
اَلسَّلامُ عَلَیکُم وَرَحمَۃُ اللّٰہِ وَ بَرَکٰتُہٗ اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلمِینَ عَلٰی کُلِّ حال
ہو نہ ہو آج کچھ مِرا ذکر حُضور میں ہوا
ورنہ مِری طرف خوشی دیکھ کے مسکرائی کیوں ( حدائقِ بخشش شریف۹۷ )
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ ایک بار پھر خوشی کے دن آنے لگے، ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّب کی آمد آمد ہے ۔ اِس ماہِ مبارَک میں عبادت کا بیج بویا جاتا ، شَعْبانُ الْمُعَظَّممیں ندامت کے اشکوں سے آبپاشی کی جاتی اور ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک میں رحمت کی فصل کاٹی جاتی ہے ۔
رَجَبُ الْمُرَجَّبکے قَدر دانو ! تعلیم و تعلُّم ( یعنی سیکھنے اور سکھانے ) اور کسب حلال میں رُکاوٹ نہ ہو، ماں باپ بھی بے سبب منع نہ کریں ، کسی کی بھی حق تلفی نہ ہوتی ہو تو جلدی جلدی اور بہت جلدی مسلسل تین ماہ کے یا رَمَضانُ الْمُبارَک کے مکمَّل فرض روزوں کے ساتھساتھ جس سے جتنے بن پڑیں اُتنے نفل روزوں کے لیے کمر بستہ ہوجائے، سحری اور اِفطار میں کم کھا کر پیٹ کا قفلِ مدینہ بھی لگائے ۔ کاش ! ہر گھر میں اور میرے جملہ مدارسُ المدینہ اور تمام جامِعاتُ المدینہ میں روزوں کی بہاریں آجائیں ، بس پہلی رجب شریف سے ہی روز و ں کا آغاز فرمادیجئے ۔
رجب کے ابتدائی تین روزوں کی فضیلت
رَجب شریف کے ابتدائی تین روزوں کے فضائل کی بھی کیا بات ہے ! حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللّٰہ ابن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت ہے کہ بے چین دلوں کے چین ، رحمتِ دارَین، تاجدارِحرمین ، سرورِ کونین ، نانائے حَسنین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ رَحمت نشان ہے : ’’رجبکے پہلے دن کا روزہ تین سال کا کَفّارہ ہے اور دوسرے دن کا روزہ دو سال کا اور تیسرے دن کا ایک سال کا کَفّارہ ہے ، پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفّارہ ہے ۔ ‘‘ ( اَلْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوطی ص۳۱۱ حدیث ۵۰۵۱، فَضائِلُ شَہْرِ رَجَب لِلخَلّال ص ۶۴ )
میں گنہگار گناہوں کے سوا کیا لاتا
نیکیاں ہوتی ہیں سرکار نِکو کار کے پاس
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
نفلی روزوں کی بھی کیا فضائل ہیں ! اِس ضِمن میں دو احادیثِ مبارَکہ مُلاحَظہ فرما ئیے :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع
رجب، شعبان اور رمضان کے تین ماہ کے روزوں کی ترغیب ہے، یعنی رمضان کے فرض روزوں کے ساتھ جس سے جتنے بن پڑیں نفل روزے رکھے اور سحری و افطار میں کم کھانے کی عادت بنائے۔ روزوں کا آغاز پہلی رجب سے کر دینا چاہیے، اللہ ﷻ کی توفیق سے تاکہ ہر گھر میں روزوں کی بہاریں آ جائیں۔
نفلی روزوں کی ترغیب اس شرط کے ساتھ ہے کہ علم سیکھنے سکھانے اور حلال روزی کمانے میں رکاوٹ نہ ہو، والدین بغیر کسی سبب کے منع نہ کریں اور کسی کی حق تلفی نہ ہوتی ہو۔ ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے جلدی اور مسلسل روزے رکھنے کے لیے اللہ ﷻ کی توفیق سے ہمت کرنی چاہیے۔
حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللّٰہ عنہما کی روایت میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کا، دوسرے دن کا روزہ دو سال کا اور تیسرے دن کا روزہ ایک سال کا کفارہ ہے۔ اس کے بعد ہر دن کا روزہ ایک ماہ کے گناہوں کا کفارہ بنتا ہے، یعنی بڑی بخشش ہے۔
جی ہاں، ایسا کرنا ثابت ہے۔ نبی کریم ﷺ ہر سال شہدائے احد کی قبروں پر تشریف لے جاتے تھے، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللّٰہ عنہ سے دینی مشورے کے لیے صبح و شام کا وقت طے تھا، حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللّٰہ عنہ نے وعظ کے لیے جمعرات مقرر کی اور علماء نے سبق کے آغاز کے لیے بدھ رکھا۔