دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kafan ki Salamti | کفن کی سلامتی

book_icon
کفن کی سلامتی

خودشرکت فرماتے بلکہ دوسرے معتکف اسلامی بھائیوں کوبھی شرکت کی ترغیب دلاتے۔بائیسویں شب ہونے والے اجتماعِ ذِکرونعت کے بعد مبلّغِ دعوتِ اسلامی(جو اس وقت پنجاب مکی کے نگران تھے) سے ملاقات کے بعدکہنے لگے : ’’ دُعا فرمائیے اللہ عَزَّوَجَلَّ مجھے اپنے رستے میں موت عطا فرمائے‘‘۔ چُنانچِہ اگلے ہی روز یعنی 22رمضان المبارک کو عصر کی نمازسے قبل اچانک فرمانے لگے، میرے جسم کے بائیں جانب دردہورہا ہے، لیکن درد کے باوجود تربیتی حلقے میں شریک ہوگئے ۔عصر کی نماز باجماعت پہلی صف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ ادا کی اور کَلِمَۂ طَیِّبہلَآاِلٰہ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کاوِردکرتے کرتے، پیچھے کی جانب آہستگی سے گرگئے ۔ اسلامی بھائیوں نے جونہی آگے بڑھ کراُٹھاناچاہاتودیکھا کہ وہ جان جانِ آفریں کے سپردکرچکے تھے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !                                                صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(8)موت کے بعدوالدہ کی بیٹے کو نصیحت

          ایک اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ میری امی جان دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل گانے باجوں اورفلموں ڈراموں کی بَہُت شوقین تھیں۔میں چونکہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھااوروقتاًفوقتاًامی جان کودعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں رُونُماہونے والے ایمان افروزواقعات سناتا رہتا تھا ۔ چُنانچِہ ایک دن امی جان نے فرمایا : ’’میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّتدامت بَرَکاتُہُم العَالیہسے مریدہوناچاہتی ہوں۔‘‘ میں نے وکیلِ عطار(وہ خوش نصیب اسلامی بھائی جنہیں امیرِاہلسنّتدامت بَرَکاتُہُم العَالیہ  نے لوگوں کو اپنامرید بنانے کی اِجازت سے نوازاہے )سے رابطہ کرکے ہاتھوں ہاتھ امی جان کو امیرِاہلسنّت دامت بَرَکاتُہُم العَالیہکے ذریعے سرکارِ بغداد ، حضورغوثِ پاک(رضی اللہ تعالیٰ عنہ)کا مرید کرادیا۔بیعت ہوتے ہی امی جان کی زندگی میں مدنی اِنقلاب برپاہوگیا، نماز روزے کی پابندی کرنا، گانے باجے سننے کے بجائے نعتیں پڑھنا ان کا معمول بن گیا۔ایک روزجب نمازِفجرکے لئے بیدارہوئیں تو چہرے پرخوشی کے آثاردیکھ کرمیں نے وجہ دریافت کی توفرمایا : ’’آج رات میرے پیرومرشد حضور غوثِ پاک (رضی اللہ تعالیٰ عنہ)میرے خواب میں تشریف لائے تھے۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ کاکرنا ایساہوا کہ کچھ ہی عرصے کے بعد ان پر فالج کا اٹیک ہوگیا لیکن اس بیماری کے باوجودبھی امی جان کے معمولات میں کوئی فرق نہ آیاحتّٰی کہ نمازکے وقت فرماتیں : ’’مجھے وُضوکرادو‘‘اور اشاروں سے نمازادا فرماتیں۔ ایسی بیماری کی حالت میں بھی تلاوتِ قرآن پاک کرنا ان کاوظیفہ تھا، علاوہ ازیں ان کی زبان ہروقت کَلِمَۂ طَیِّبہ اور دُرُود پاک سے تررہتی تھی۔ کم و بیش ایک سال بعد حضور غوثِ پاک (رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) کی منقبت پڑھتے ہوئے فالج کا دوسرا حملہ ہوا ، جس کے باعث امی جان کی طبیعت اورزیادہ بگڑگئی۔ دوسرے دن عصر کے وقت اچانک بلندآواز سے  کَلِمَۂ طَیِّبہ لَآاِلٰہ اِلَّا اللہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ پڑھتے ہوئے بڑی بہن سے فرمانے لگیں : ’’ دروازہ کھول دو۔‘‘وجہ پوچھی توفرمایا : ’’میرے مہربان آقا، سرکارِمدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلَّم مجھے لینے کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔‘‘ بڑی بہن نے جونہی دروازہ کھولا توامی جان کی روح قَفَسِ عُنصری سے پرواز کر گئی۔

          اِنتقال کے کچھ عرصہ بعدبڑے بھائی نے امی جان کو خواب میں سفید لباس میں ملبوس نہایت خوش وخرم دیکھاتوپوچھا : ’’امی جان ہم آپ کوقبرمیں چھوڑآئے تھے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کے ساتھ کیامعاملہ فرمایا؟‘‘ فرمانے لگیں : ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّقبرکے سوالات میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل وکرم سے کامیابی نصیب ہوگئی ، اب میری قبرجنت کاباغ بن چکی ہے۔ ‘‘پھرمیرے بڑے بھائی کانام لے کرارشادفرمایا : ’’بیٹاتم کبھی دعوتِ اسلامی کامدنی ماحول

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن