دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kafan ki Salamti | کفن کی سلامتی

book_icon
کفن کی سلامتی

عزیزوں کی آہوں اوردُرُودوسلام کی صداؤں میں سپردِخاک کردیا گیا۔بعدِ تدفین ایک اسلامی بھائی نے جب بارگاہِ رِسالت میں یہ استغاثہ پیش کیا      ؎

اے سبز گنبد والے منظور دُعا کرنا

جب وقتِ نزع آئے دِیدار عطا کرنا

        تو قبرستان میں موجودتقریباً تمام لوگ ہچکیاں لے لے کررو رہے تھے۔   قبرستان سے واپسی پرلوگ آپس میں کچھ اِس قسم کی گفتگوکرتے ہوئے پائے گئے :  ’’دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستگی کی بَرَکت سے ایک غریب پکوڑے بیچنے والے کے بیٹے کا جنازہ ایسی شان سے اُٹھا کہ کسی نے اپنے خواب میں بھی نہ دیکھاہوگا‘‘۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّجنازے میں لوگوں کی اِتنی کثیرتعداداس سے پہلے کبھی شہداد پور کی تاریخ میں دیکھنے میں نہیں آئی ۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !                  صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

نسبت کی بہاریں

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! خربوزہ کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے ، تِل کو گلاب کے پھول میں رکھ دیجئے تو اُس کی صحبت میں رہ کر گلابی ہو جائے گا ۔اِسی طرح تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اوردامنِ امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے وابَستہ ہو کر عاشِقانِ رسُول کی صحبت میں رہنے والابے وَقعت پتّھر بھی اللہ اور اس کے رسُول عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی مہربانی سے انمول ہیرا بن جاتا، خوب جگمگاتا اور بسا اوقات ایسی شان سے پَیکِ اَجَل کو لَبَّیْک کہتا ہے کہ دیکھنے سننے والا اس پررَشک کرتا اوراپنے لیے ایسی موت کی آرزو کرنے لگتا ہے۔ماضی قریب میں عاشقانِ رسُول کی دنیا سے ایمان افروز رخصتی اور بعدِ دفن دیکھی جانے والی عنایتوں کے بَہُت سے سچے واقعات ہیں ، جن میں سے کم وبیش54 واقعات، 5 رسائل :  نسبت کی بہاریں (حصہ1) بنام’’قبر کھل گئی ‘‘، نسبت کی بہاریں (حصہ 2) بنام ’’حیرت انگیز حادثہ ‘‘، نسبت کی بہاریں (حصہ 3) بنام ’’مردہ بول اُٹھا ‘‘ نسبت کی بہاریں (حصہ4)بنام  ’’مدینے کا مسافر ‘‘اورنسبت کی بہاریں (حصہ 5) بنام ’’صلوٰۃ وسلام کی عاشقہ ‘‘میں شائع ہوچکے ہیں۔اب رِسالہ نسبت کی بہاریں (حصہ 6)میں مزید 8 واقعات ’’کفن کی سلامتی ‘‘ کے نام سے پیش کئے جارہے ہیں۔بَہُت سے واقعات ابھی ترتیب کے مرحلے میں ہیں۔ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کے مطالعے سے جہاں اِیمان کو مضبوطی نصیب ہوگی وہیں اپنے عقائد کے بارے میں شش وپنج میں رہنے والوں کو بھی سیدھا راستہ دِکھائی دے گاکیونکہ کلمۂ پاک پڑھتے ہوئے ، اللہ ورسُول عَزَّوَجَلَّ  وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا ذکرِپاک کرتے ہوئے ، نیک عمل کرتے ہوئے اِنتقال کرنا اور بعدِ دفن قبرسے خوشبو کا آنا ، کسی وجہ سے قبر کھل گئی تو کفن سلامت ملنا ، اَلْحَمْدُللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِن اسلامی بھائیوں اور بہنوں کے عقائد کے صحیح ہونے کی مضبوط دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل اور مَدَنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ    کو  دن  پچیسویں  رات   چھبیسویں   ترقی  عطا

فرمائے ۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن