30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مت چھوڑنا کیونکہ یہ سب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول ہی کی برکتیں ہیں۔‘‘ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اب ہمارے گھرمیں مدنی ماحول بن چکا ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ان پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری بے حساب مغفِرت ہو۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !اَلْحَمْدُ للّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایسا لگتا ہے کہ وقتِ موت کلمۂ طیبہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول اور زمانے کے ولیِ کامل امیرِ اہلسنّت دامت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے دامن سے نسبت رنگ لے آئی اور انہیں آخری وقت کلمہ نصیب ہوگیا ۔
مرتے وقت کلمۂ طیبہ پڑھنے کی فضیلت
خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم!خوش قسمت ہے وہ مسلمان جسے مرتے وقت کلِمۂ طیِّبہ پڑھنے کی سعادت عنایت ہوجائے،چُنانچِہ اللہ کے مَحْبوب،دانائے غُیُوب مُنَزَّہٌ عَنِ العُیُوبعَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ مغفِرت نشان ہے:
مَنْ کَانَ اٰخِرُ کَلَامِہٖ لَآاِلٰہَ اِلَّا اللہُ دَخَلَ الْجَنَّۃَ (سُنَن ابوداوُدج۳ص۲۵۵حدیث۳۱۱۶)
ترجَمہ:جس کاآخری کلام لَآااِلٰہَ اِلَّااللہ (یعنی کَلِمہ طیِّبہ)ہو،وہ جنّت میں داخِل ہو گا۔
جب دمِ واپسیں ہو یااللہ لب پہ ہو لَآ اِلٰہَ اِلَّا للّٰہ
ہیں مُحمَّد مرے رسُولِ خدا مرحبا مرحبا رسُولِ خدا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
مذکورہ بالاواقعات میں جن اسلامی بھائیوں اور بہنوں کی کلمۂ پاک کا وِرد کرتے ہوئے دُنیا سے قابل ِ رشک انداز میں رخصتی کا بیان ہے ، ان خوش نصیبوں میں یہ نسبتیں یکساں دیکھی گئیں کہ یہ تمام اسلامی بہنیں اور بھائی …!
(۱) عقیدۂ توحید و رِسالت کے قائل، (۲)نبی کریم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے غلام، (۳)صحابۂ کِرام، اَہلِ بیت اوراولیائے کاملین کے مُحِبّ، (۴)چاروں ائمۂ عِظام کو ماننے والے اور کروڑوں حَنَفیوں کے عظیم پیشوا سیِّدُنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مُقَلِّد
( یعنی حَنَفی) تھے ، (۵)مسلکِ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمۃ پرکاربند تھے، (۶) تبلیغِ قرآن وسنت کی غیر سیاسی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ اور زمانے کے ولی شیخِ طریقت امیرِ اَہلسنّت دامَتْ بَرَکاتُہُم العالیہکے مرید تھے ۔ ان خوش نصیبوں میں مزید یہ نسبتیں بھی یکساں دیکھی گئیں کہ یہ تمام اسلامی بہنیں اور بھائی …! اپنے پیرو مرشد امیر اَہلسنّت دَامَتْ بَرَکا تُہُم العَالیہکی مَدَنی تربیت کی بَرَکت سے (1)پنج وقتہ نمازی اور دیگر فرائض و واجبات پر عمل کا ذِہن رکھنے والے تھے، (2)نیکیاں کرکے نیکی کی دعوت پھیلانے اور بُرائیوں سے بچنے کا ذِہن رکھنے کے ساتھ ساتھ برائیوں سے بچانے کی کوشش کرنے والے، (3)دُرُود و سلام محبت سے پڑھنے والے، (4)فاتحہ نیاز بالخُصوص گیارہویں شریف اور بارہویں شریف کا اِہتمام کرنے والے، (5)عیدِ میلادُالنبیصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی خوشی میں جشنِ ولادت کی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع