30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جواب: اگر پہلے سے کھارہا ہے تو جاری رکھنے میں کوئی حَرَج نہیں ہے۔ اِفطاری کے بارے میں حکیمُ الاُمّت مفتی اَحمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے لکھا ہے کہ اَذان ہورہی تو اِفطار بھی جاری رکّھی جائے ، کیونکہ پھر مغرب کی نَماز بھی ادا کرنی ہے۔ ([1]) اگر شدّت کی بھوک لگی ہو جس سے نَماز میں دِل نہ لگے تو ایسی صُورَت میں کھانا کھا کر ہی نَماز ادا کرنی چاہیے۔
(امیرِ اہلِ سُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے قریب بیٹھے ہوئے مُفتی صاحب نے فرمایا : ) اگر کھانا ٹھنڈا ہونے یا خراب ہونے کا ڈر نہ ہو ، یوں ہی کوئی عُذر بھی نہ ہو تو ایسی صُورَت میں پہلے اَذان کا جواب دینا بہتر ہے۔ ([2])
سُوال: بعض جگہوں پر دیکھنے میں آتا ہے کہ اذان بہت لمبی دی جاتی ہے ، ایسا کرنا کیسا؟ ([3])
جواب: دَر اَصل اگر مؤذِّن صاحب کی آواز اچّھی ہو اور ایک دو بندے تعریف کردیں کہ ’’آپ کیا اذان دیتے ہیں ، ہم تو مدینے پہنچ جاتے ہیں‘‘ تو پھر ایسی اَذان ہوتی ہے کہ کوئی اذان کا جواب نہیں دے سکتا۔ اَذان درمیانی رفتار سے دینی چاہئے ، ہر جُملے کے بعد اِتنا فاصلہ دینا کہ سُننے والا جواب دے سکے مستحب ہے۔ ([4]) اَذان اگر طویل ہوتی ہے تو جواب دینے والا تھوڑا سُستی میں آجاتا ہے۔ ہر چیز میں مِیانہ رَوِی اچّھی ہوتی ہے۔ بعض لوگ تو اِتنی جلدی اَذان دے لیتے ہیں کہ بندہ جواب ہی نہیں دے پاتا۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ موقع اور جگہ کے حساب سے اَذان کا انداز مختلف ہوجاتا ہے ، جیسے مسجد چھوٹی ہو ، نمازی کم ہوں اور آواز دُور تک نہ جاتی ہو تو وہاں کی اَذان کا انداز الگ ہوگا۔ ہفتہ وار اِجتِماع کی اَذان کا انداز جُدا ہوگا۔ یُوں ہی رَمَضان شریف کی راتوں یا بڑی راتوں میں اَذان کا انداز منفرد ہوگا۔ جس طرح نعت خواں یا مقرّر کی آواز حاضِرین کی تعداد کے حساب سے Up down (اُوپر نیچے) ہوتی ہے ویسے ہی اَذان کی آواز کا بھی حساب ہوتا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ اگر ایکو ساؤنڈ (Echo Sound) لگا ہوا ہو اور مجمع بہت زیادہ ہو تو نعت خواں کا گلہ اُچھل پڑتا ہے ، ایسی آواز
[1] مراٰ ۃ المناجیح ، ۳ / ۱۵۴۔
[2] فتاویٰ ھندية ، کتاب الصلاة ، الباب الثانی فی الأذان ، الفصل الثانی ، ۱ / ۵۸ ماخوذاً۔
[3] یہ سُوال شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ کی طرف سے قائم کیا گیا ہے جبکہ جواب امیرِ اَہلِ سنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا عطا فرمودہ ہی ہے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ)
[4] فتاوىٰ هندية ، كتاب الصلاة ، الباب الثانی فی الأذان ، الفصل الثانی ، ۱ / ۵۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع