30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لیکن آپ کی امّی جان آپ کی خالہ کے داماد کی مَحرم نہیں ہیں ، اِس لئے یہ اُن کے ساتھ عُمرے پر نہیں جاسکتیں۔ مَحرم کے ساتھ سَفَر کرنے میں بھی ایک قید ، یہ ہے کہ مَحرم قابلِ اِطمینان ہو ، اگر مَحرم فاسق ، فاجِر ، جَرِی ، بے باک اور بدکار قسم کا ہو تو بھلے وہ سگا بیٹا یا بھائی ہو اُس کے ساتھ سَفَر کی اِجازت نہیں ہوگی کہ ہوسکتا ہے وہ اپنی ماں یا بہن کو ہی داؤ پر لگادے۔ اگر مَحرم نابالغ ، ناسمجھ ہو تو اُس کے ساتھ بھی سَفَر نہیں ہوسکتا ، ([1]) کیونکہ وہ اُسے سنبھال نہیں سکتا ، اِس لئے وہ بھی قابلِ اِطمینان نہ ہوا۔
سُوال: میں اپنی روز کی Sale (بِکری) میں سے ایک فیصد اللہ پاک کی راہ میں نکالتا ہوں ، یہ رقم کہاں کہاں خرچ کی جاسکتی ہے؟ (سیالکوٹ سے سُوال)
جواب: یہ نیک کام ہے۔ یہ پیسے آپ مسجد میں دے سکتے ہیں ، اِس کی نیاز بھی کرسکتے ہیں ، اِسی طرح کسی غریب اور مسکین کو بھی دے سکتے ہیں۔ اگر یہ نفل صدقہ اِتنا جمع ہوجائے کہ زکوٰۃ کے نصاب کو پہنچ جائے اور آپ کے پاس رکّھے رکّھے اِس پر سال گزر جائے تو زکوٰۃ کی شرائط پائی جانے کی صُورَت میں اِس کی زکوٰۃ بھی دینی ہوگی۔ ([2])
’’مَدَنی بیٹا‘‘ فرمانے کی وضاحت
سُوال: آپ نے ’’فیضانِ نَماز‘‘ کتاب اِسی ربیعُ الاوّل شریف میں پڑھنے والے مَدَنی بیٹوں کے لئے دُعا فرمائی ہے ، میں نہ’’ مَدَنی‘‘ ہوں اور نہ ہی مَدَنی کام کرسکتا ہوں ، تو کیا میں ’’فیضانِ نَماز‘‘ پڑھ کر آپ کے مَدَنی بیٹوں میں شامِل ہوسکتا ہوں؟
جواب: ہمارے جامعۃُ المدینہ سے جو فراغت حاصل کرتے ہیں اُنہیں مَدَنی کا Title (لَقَب) مِلتا اور ’’مَدَنی‘‘ کہا جاتا ہے۔ ’’مَدَنی بیٹا‘‘ نہیں کہا جاتا۔ بڑی عُمر کے لوگ عُموماً چھوٹوں کو ’’بیٹا‘‘ کہہ کر پُکارتے ہیں تو میں ’’مَدَنی بیٹا‘‘ کہہ کر پُکار لیتا ہوں ، اِس کے لئے ضروی نہیں ہے کہ کوئی دعوتِ اِسلامی والا ہو یا مَدَنی کام کرتا ہو ، مَدَنی بیٹوں میں سبھی آجاتے ہیں۔
سُوال: اَذان ہورہی ہو تو کیا کھانا کھا سکتے ہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع