30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نَماز بھی سمجھ نہیں آتی ، تو کیا نَماز پڑھنا بھی چھوڑ دیں گے؟ یا نَماز بھی اُردو یا اِنگلش میں پڑھیں گے؟ سب کو ’’اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ‘‘ کہنا اور سیکھنا چاہیے۔ جُمعہ کا عَرَبی والا خطبہ بھلے نہ سیکھیں ، لیکن اُس کو سُننے ضرور آیا کریں۔
بچیوں کو جُلوس میں لے جانا کیسا؟
سُوال: ربیعُ الاوّل کے جُلوس میں کس عمر کی بچّیاں شرکت کرسکتی ہیں؟ (واہ کینٹ سے سُوال)
جواب: تین یا چار سال کی بچّی جسے گود میں اُٹھایا جاسکےاور وہ نَماز میں رُکاوٹ بھی نہ بنتی ہو اُسے لے کر جانا سمجھ آتا ہے۔ لیکن اِتنی عُمر کے بچّوں کو جُلوس میں لے جانا خود کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ بعض اَوقات جُلوس میں بھگدڑ مچ جاتی ہے یا فائرنگ ہوجاتی ہے ، کوئی فوت ہوجاتا ہے یا کوئی اِنتِقال کرجاتا ہے ، بلکہ ہر سال کہیں نہ کہیں سے ایسی خبر آہی رہی ہوتی ہے ، ایسے میں اپنی جان بچانا مشکل ہوجاتا ہے ، بچّوں کو کہاں سنبھالیں گے!! اِس لئے بچّوں کی جان جوکھم میں ڈالنے سے بہتر ہے کہ اُنہیں جُلوس میں نہ لے کر جائیں۔
عَورَت کا اپنی بہن کے داماد کے ساتھ عُمرے پر جانا کیسا؟
سُوال: میری خالہ اور اُن کا داما د عُمرے پر جارہے ہیں ، کیا میری امّی جان اُن کے ساتھ عُمرے پر جاسکتی ہیں؟
(SMS کے ذریعے سُوال)
جواب: مسئلہ عُمرے یا حج کا نہیں ہے ، بلکہ شرعی سَفَر کا ہے۔ مثال کے طور پر اگر کوئی عَورَت مکّہ شریف میں رہتی ہو تو اُسے حج یا عُمرہ کرنے کےلئے کسی مَحرم کی حاجت نہیں ہے ، ([1]) کیونکہ وہاں سب چیزیں قریب ہیں۔ اِسی طرح اگر کوئی عَورَت کراچی میں رہتی ہو اور اُسے حیدر آباد جانا ہو تو چونکہ یہ ڈیڑھ یا پونے 200 کلو میٹر کا سَفَر ہے(جو شرعی سَفَر یعنی 92 کلو میٹر سے زیادہ ہے) ، اِس لئے بغیر مَحرم کے سَفَر کرنےکی اِجازت نہیں ہوگی ، ([2]) اگر اکیلے سَفَر کیا تو گُناہ گار ہوگی۔ حُرمتِ مُصاہَرت کے حساب سے داماد اپنی ساس کا مَحرم ہوتا ہے ، اِس لئے ساس اپنے داماد کے ساتھ عُمرے پر جاسکتی ہے ، ([3])
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع