30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوجائے وہ بھی شہیدِ فقہی ہوتا ہے۔ ([1]) ایسے شہید کو اُنہی کپڑوں میں بغیر غسل دئیے دفنا دیا جاتا ہے۔ ([2]) جبکہ شہیدِ حکمی میں بہت سارے شہید آجاتے ہیں ، جیسے آگ میں جَل کرمَرنے والا ، سانپ کےڈسنے سے اِنتِقال کرجانے والا اور دیوار کے نیچے دب کر فوت ہونے والا وغیرہ۔ ([3]) شہیدِ حکمی کو شہیدِ سِرّی یا شہیدِ مَجازی بھی کہا جاتا ہے۔ ایسے شہید کو غسل بھی دیا جاتا ہے اور کفن بھی پہنایا جاتا ہے۔ ([4]) بَہَر حال! شہیدِ فقہی ہو یا شہیدِ حکمی دونوں کے لئے ثواب ہے اور مغفرت کی بَشارت ہے۔([5])
ہاتھ کا اِشارہ سَلام نہیں ہوتا
سُوال: گاڑی میں سَفَر کے دوران اگرکسی دوسری گاڑی میں اپنا شناسا نظر آجائے تو کیا اُسے ہاتھ کے اِشارے سے سَلام کرسکتے ہیں؟
جواب: ہاتھ کا اِشارہ سَلام نہیں ہوتا اور نہ ہی یہ سَلام کا موقع ہے۔ سَلام اُس وقت سُنّتِ مؤکّدہ ہے جب کسی سے مُلاقات کےلئے جائیں۔ ([6]) مُلاقات کے عَلاوہ چلتے پھرتے جو سَلام کیا جاتا ہے وہ اچھا اور ثواب کا کام ہے ، اُسے جاری رکھنا چاہئے ، لیکن گاڑی میں سَفَر کے دوران کسی کو چیخیں مار کر ہاتھ کا اِشارہ کرنے یا اُس کے پیچھے بھاگنے کی حاجَت نہیں ، ممکن ہے کہ اگر اُسے سَلام کریں تو گاڑیوں کے شور کی وجہ سے سَلام کی آواز ہی نہ پہنچے۔ البتہ اگر کوئی دوسرا آپ کو ہاتھ کا اِشارہ کرتا ہے تو جواباً آپ بھی اُسے اِشارہ کردیں ، تاکہ اُسے بُرا نہ لگے۔ ہتھیلی کے اِشارے سے سَلام کرنا یہودیوں کا طریقہ ہے اور اُنگلی کے اِشارے سے سَلام کرنا نصرانیوں کا طریقہ ہے۔ ([7])میں نے Chinese (چائنہ کے) غیر مسلموں
[1] در مختار ، کتاب الصلاة ، باب الشھید ، ۳ / ۱۸۹۔
[2] فتاویٰ ھندية ، کتاب الصلاة ، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز ، الفصل السابع فی الشھید ، ۱ / ۱۶۸۔
[3] ابو داؤد ، کتاب الجنائز ، باب فی فضل من مات بالطاعون ، ۳ / ۲۵۲ ، حدیث : ۳۱۱۱۔
[4] بہار شریعت ، ۱ / ۸۶۰ ، حصّہ : ۴۔
[5] بحر الرائق ، کتاب الجنائز ، باب صلاة الشھید ، ۲ / ۳۴۳۔
[6] فتح القدیر ، کتاب أدب القاضی ، ۷ / ۲۵۶۔
[7] فتاویٰ رضویہ ، ۲۲ / ۳۰۸۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع