دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kab Muskrana Chahiye? | کب مسکرانا چاہیے؟

book_icon
کب مسکرانا چاہیے؟

دوسروں کو آواز نہ جائے۔ اگر دوسروں کو بھی آواز پہنچ جائے تو اُسے قہقہہ کہتے ہیں۔ اگر کسی بالغ شخص نے نَماز میں قہقہہ مارا تو نَماز کے ساتھ ساتھ وُضو بھی ٹُوٹ جائے گا۔ ([1]) پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم    سے بکثرت مسکرانا ثابِت ہے۔ ([2]) صحابۂ کِرام   رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُم   کے ایسے اَقوال موجود ہیں کہ ہم نے جب بھی پیارے آقا   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   کو دیکھا مسکراتے ہوئے پایا۔ ([3]) اِس لئے مسکرانا چاہیے۔ مسکرانا مُردہ دِلوں کو زِندہ کرتا ہے۔ ہمارے ہاں لوگ مسکراتے نہیں ہیں ، مجھے پُرانا تجرِبہ ہےکہ جب مُلاقات کی لائن لگتی ہے تو میں مسکراکر مِلتا ہوں ، لیکن بعض ہوتے ہیں جو جواب میں بھی نہیں مسکراتے ، ایسا لگتا ہے کہ نہ مسکرانے کی قسم کھائی ہو۔ جو راہ نُما کم مسکرائے گا اُس کے پاس قوم کم جمع ہوگی ، جو راہ نُما ، زِیادہ مسکرائے گا اُس کے ساتھ قوم بھی زِیادہ ہوگی۔

لیموں کے ذریعے شریر جنات سے حِفاظت

سُوال: کیا فریج یا گھر میں لیموں رکھنے کا کوئی فائدہ ہے؟

جواب: بزرگوں کا قول ہے کہ گھر میں لیموں ہوں تو شریر جنات نہیں آتے۔ ([4])

ٹرین حادِثے میں جَل کر مَرنے والا شہید ہوتا ہے؟

سُوال: جو لوگ ٹرین حادِثے میں  جَل جاتے ہیں کیا وہ شہید ہوتے ہیں؟

جواب: شہید کی دو قسمیں ہیں : (1)شہیدِفقہی (2)شہیدِ حکمی۔ شہیدِ فقہی وہ ہوتا ہے جو جِہاد اور راہِ خُدا میں لڑتے ہوئے آلاتِ حَرب جیسے تلواراور بندوق وغیرہ سے فوت ہو جاتا ہے۔ ([5]) یُوں ہی جو شخص اپنی جان یا مال کی حِفاظت


 

 



[1]    مراٰۃ المناجیح ، ۶ / ۴۰۱ ملخصاً۔

[2]    بخاری ،  کتاب الأدب ،  باب التبسّم والضحک ،  ۴ / ۱۲۵ ،  حدیث : ۶۰۹۲۔

[3]    مکارم الأخلاق للطبرانی ،  ص۳۱۹ ،  حدیث : ۲۱۔

[4]    لقط المرجان فی أحکام الجانّ ،  فصل بعثة النبی محمد   صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   ...إ لخ ،  ص ۱۰۳۔

[5]    در مختار ،  کتاب الصلاة ،  باب الشهید ،  ۳ / ۱۸۷-۱۸۹ ملخصاً۔ اِصطِلاحِ فقہ میں شہید اُس مسلمان عاقِل بالغ طاہِر کو کہتے ہیں جو بطورِ ظلم کسی آلۂ جارِحہ سے قتل کیا گیا اور نفسِ قتل سے مال نہ واجب ہوا ہو اوردُنیا سے نفع نہ اُٹھایا ہو۔ شہید کا حکم یہ ہے کہ غسل نہ دیا جائے ، ویسے ہی خُون سمیت دفن کر دیا جائے۔ تو جہاں یہ حکم پایا جائے گا فقہا اُسے شہید کہیں گے ورنہ نہیں ، مگر شہیدِ فقہی نہ ہونے سے یہ لازِم نہیں کہ شہید کا ثواب بھی نہ پائے ، صرف اِس کا مطلب اِتنا ہو گا کہ غسل دیا جائے و بس۔ (بہار شریعت ، ۱ / ۸۶۰ ، حصّہ : ۴)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن