دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kaam Ki Batain | کام کی باتیں

book_icon
کام کی باتیں

ہوتے رہتے ہوں وہ اپنی غذا پر غور کریں اور جن چیزوں کے کھانے کے بعد اس تکلیف کا شکار ہوتے ہوں ان سےپرہیزفرمائیں۔ پرہیز : معدےکی تکلیف میں مبتلا افراد تیز مرچ مصالحے والی نیز تلی ہوئی اشیاء کے استعمال سے پرہیز فرمائیں۔ وہ سبزیاں جو دیر سے ہضم ہوتی اور گیس پیدا کرتی ہیں جیسے گوبھی ، آلو ، اروی ، بینگن نیز چنے کی دال ، کلیجی ، پائے وغیرہ استعمال نہ کریں۔ ابلی ہوئی سبزیاں ، کھچڑی اوردلیہ (Porridge)تھوڑی سی کالی مرچ کے ساتھ استعمال فرمائیں۔

معدے پر زیادہ بوجھ مت ڈالیں

پیارےاسلامی بھائیو! معدےکے کام کرنے کی بھی ایک حد ہے۔ اگراچھی طرح چبائے بِغیر یا ضَرورت سے زیادہ غذائیں اس میں ڈالی جائیں تو بے چارہ آخر کس کس چیز کو ہَضْم کرسکےگا؟نتیجۃً نظامِ اِنہضام(Digestive System) دَرْہَم بَرہَم ہو جائےگا ، مِعدہ بیمار پڑجائے گا اور پھر سارےجسم کواَمراض فَراہَم (Transfer) کرنے لگے گا ،  جیسا کہ  طبیبوں کے طبیب  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم   کافرمانِ حِکمت نِشان ہے ، مِعْدہ بدن میں حَوض کی مانند ہے اور(بدن کی) نالیاں (یعنی رَگیں )مِعْدہ کی طرف آنے والی ہیں اگر مِعْدہ صحّت مند ہو تو رَگیں(مِعْدہ میں سے )صحت لےکرپلٹتی ہیں اور اگر مِعْدہ خراب ہو تو رگیں بیماری لے کر واپس جاتی ہیں۔   (شعب الایمان ، 5 / 66 ، حدیث : 5796)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب                                                      صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

پانی مناسب مقدار میں استعمال کریں

 معدے میں تیزابیت وغیرہ کی صورت میں سادہ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال مفید ہے ۔ عام حالات میں کام کرنے والے افراد روزانہ 10 سے 12گلاس جبکہ گرمی میں اور پسینہ لانے والے حالات میں کام کرنے والےاس سے بھی زیادہ مقدار میں پانی نوش فرمائیں ۔   معدے میں تیزابیت کی صورت میں ٹھنڈے دودھ کا استعما ل بھی مفیدہے۔ اگر معدےکے اَلْسَر کی وجہ سےجلن ہوتو دودھ استعمال نہ کریں۔

دانتوں کا کام آنتوں سےمت لیجئے

معدے کو درست رکھنے کےلئے کھانا کھاتے ہوئے بھی احتیاط ضروری ہے ، لہٰذا لقمہ چھوٹا لیجئے  اور چَپَڑ چَپَڑ کی آواز پیدا نہ ہو اِس احتیاط کےساتھ اِس قَدَرچبایئےکہ منہ کی غذاپتلی ہوجائے ، یوں کرنےسےہاضم لعاب بھی اچھی طرح شامل ہوجائےگا۔ اگر اچھی طرح چبائےبغیرنگل جائیں گےتوہضم کرنے کیلئے معدے کوسخت زَحمت کرنی پڑے گی اور نتیجۃً طرح طرح کی بیماریوں کا سامنا ہو سکتا ہے لہٰذا دانتوں کا کام آنتوں سے مت لیجئے۔                                             (پراسرار خزانہ ، ص20)

معدے کے اَلْسَر کا اصل علاج

معدے کے اَلْسَر کا اصل علاج پیٹ کا قفلِ مدینہ یعنی سادہ غذا بھوک سے کم کھانا ہے۔ فیضانِ سنّت جلد اوّل کے دو ابواب پیٹ کا قفلِ مدینہ اور آدابِ طعام کا مطالعہ فرماکر عمل کریں تو اِن شاءَ اللہ! معدے کے اَلْسَر سمیت کئی امراض سے چھٹکارہ ملے گا۔

معدے کی بیماریوں کا گھریلو علاج

معدے کے اَلْسَر یا انتڑیوں کے زخم اور سُوجن میں میتھی کا استعمال بہت مفید ہے  *کھانسی کی دوائیں عام طور پرمعدہ خراب کرتی ہیں لہٰذا پرانی کھانسی کے مریض کا دواؤں کے استعمال کی وجہ سے معدے کی جلن اور بد ہضمی کے مرض سے بچنا دشوار ہے۔ میتھی کے استعمال سے نہ صرف کھانسی کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ معدے کی بھی اصلاح ہوتی ہے *میتھی کا قہوہ(یعنی جوشاندہ) ، معدے اور انتڑیوں کی گندگیاں صاف کرتا اور نظامِ ہَضْم سے اضافی اور نقصان دِہ رطوبتیں خارِج کرتا ہے۔                                  (میتھی کے50مدنی پھول ، ص3تا8 ملتقطا)

متفرق مدنی پھول : انسانی جسم کو مناسب مقدار میں پروٹین ، وٹامنز وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہےلہٰذادال ، سبزی ، چاول ، گوشت اور پھل وغیرہ سب چیزیں مناسب مقدار میں ضرور کھائیں صرف کسی ایک یا دو پرزور دینا اور باقی کو ترک کردینا مناسب نہیں ۔ *جس طرح زیادہ کھانے کے نقصانات ہیں یونہی غیرمعمولی طور پر زیادہ عرصہ معدے کو خالی رکھنا بھی نقصان دہ ہے۔ *کھانےکےبجائےصرف چائے ، کافی یا سافٹ ڈرنک اور بسکٹ وغیرہ پر اکتفا کرنا اور اسے پرہیز کانام دینا بھی نادانی ہے کہ یہ معدے کے لئے زیادہ نقصان دہ ہے۔ *جوڑوں کےدرد کی دوائیں استعمال کرنےوالوں کو بھی معدے کا اَلْسَر ہوسکتا ہے ، لہٰذا بالخصوص ایسی ادویات ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں۔ *فاسٹ فوڈ ، جَنک فوڈ اور کولڈ ڈرنک وغیرہ معدے کے لئے زہرِ قاتل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

معدےکےاَلْسَروغیرہ کے2 گھریلوعلاج

(1)دو ہفتہ تک دن میں تین مرتبہ بند گوبھی کا رَس ایک ایک گلاس پی لیجئے ، بند گوبھی کا سالن بھی کھایئے اِن شاءَ اللہ!سب بہتر ہو جائے گا۔ (گھریلو علاج ، ص55) بند گوبھی کا بطورِ سَلاد استعمال بھی فائدہ مندہے۔ (2)رال سفیدعمدہ : 5تولہ ، مُلیٹھی (Liquorice)  مُقَشَّر : 5  تولہ۔ مُلیٹھی کوچھیل لیں یعنی اس کےاوپر کےچھلکےاتارلیں ، پھردونوں کو پیس کربحفاظت رکھ لیں۔ خالی پیٹ صبح شام آدھا آدھا چمچ آدھا کپ عرق سونف کے ساتھ تا حصولِ شفا استعمال فرمائیں۔ اِن شاءَ اللہ! معدے کے ہر طرح کے اَلْسَر کےلئےمفید ہے۔

                    ( ماہنامہ فیضانِ مدینہ ، اگست / ستمبر2018 ، ص56)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب                                                      صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن