دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Kaam Ki Batain | کام کی باتیں

book_icon
کام کی باتیں

کپڑوں اور کتابوں کا کیڑا : اَفْسَنْتِیْن(نامی دوا) یا پودینہ یا لیموں کے چھلکے یا نیم کے پتے یا کافور کپڑوں اور کتابوں میں رکھ دیں تو کپڑے اور کتابیں کیڑوں کے کھانے سےمحفوظ رہیں گی۔ (جنتی زیور ، ص567)

منہ کی بد بو کا علاج

     اگر کسی چیز کے کھانے کے سبب مُنہ میں بدبُو آتی ہوتو ہرا دھنیہ چبا کر کھایئے نیز گُلاب کے تازہ یا سُوکھے ہوئے پھولوں سے دانت مانجھئے  اِن شاءَ اللہ! فائدہ ہو گا۔ ہاں اگر پیٹ کی خرابی کی وجہ سے بدبُوآتی ہو تو’’ کم خوری‘‘ (کم کھانے )کی سعادت حاصل کر کے بھوک کی بَرَکتیں لوٹنے سے اِن شاءَ اللہ !ٹانگوں اور بدن کے مختلف حصّوں کے درد ، قبض ، سینے کی جلن ، مُنہ کے چھالے ، باربار ہونے والے نزلے کھانسی اور گلے کے درد ، مَسُوڑھوں میں خون آنا وغیرہ بَہُت سارے اَمراض کے ساتھ ساتھ مُنہ کی بدبو سے بھی جان چھوٹ جائے گی ۔ بھوک باقی رہے اس طرح سے کم کھانے میں 80فیصد اَمراض سے بچت ہو  سکتی ہے۔ ( تفصیلی معلومات کیلئے فیضانِ سنّت کے باب ’’ پیٹ کا قفلِ مدینہ “ کا مطالعہ فرمایئے) اگر نفس کی حرص کا علاج ہو جائے توکئی جسمانی اور روحانی امراض خود ہی دم توڑجائیں ۔

رضاؔ نفس دشمن ہے دم میں نہ آنا                      کہاں تم نے دیکھے ہیں چَند رانے والے

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب                                                      صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

ناک سے گہرا سانس لےکرممکن حد تک روک رکھنے کے بعد مُنہ سے خارِج کرنا صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔ دن بھر میں جب جب موقع ملے بِالخصُوص کھلی فَضاء میں روزانہ چند بار تو ایسا کر ہی لینا چاہئے۔

منہ کی بُومعلوم کرنے کا طریقہ

     اگر مُنہ میں کوئی تَغَیُّرِ رائِحَہ( یعنی بد بُو) ہو تو جتنی بار مسواک اور کُلیوں سےاس ( بد بُو)کا اِزالہ( یعنی دُور کرناممکن) ہو(اُتنی بار کلیاں کرنا) لازِم ہے ، اِس کے لیے کوئی حدمقرّر نہیں ۔ بد بُو دارکثیف (گاڑھا)بے احتیاطی کا حُقَّہ پینے والوں کو اس کا خیال (رکھنا) سخت ضَروری ہے اور اُن سے زیادہ سگریٹ والے کوکہ اس کی بدبُو مُرکَّبتمباکو سے سخت تر اور زیادہ دیر پا ہے اور ان سب سے زائد اَشَدضَرورت تمباکو کھانے والوں کو ہے جن کے منہ میں اُس کا جِرم ( یعنی دھوئیں کے بجا ئے خودتمباکو ہی) دبارہتا ہےاور منہ اپنی بد بُو سے بسا دیتا ہے۔ یہ سب لوگ وہاں تک مِسواک اورکُلّیاں کریں کہ مُنہ بالکل صاف ہو جائے اور بُو کا اصلاً نشان نہ رہے اور اس کا امتحان یوں ہے کہ ہاتھ اپنے مُنہ کے قریب لے جا کر منہ کھول کر زور سے دو تین بار حَلْق سے پوری سانس ہاتھ پر لیں اور معاً (فوراً) سونگھے۔ بِغیر اس کے اندر کی بد بُو خود کم محسوس ہوتی ہے اور جب مُنہ میں بدبُو ہو تو مسجِد میں جانا حرام ، نَماز میں داخِل ہونا منع۔ وَ اللہ الہادی ۔ ( فتاوٰی رضویہ ، 1 / 838)

منہ کی صفائی کا طریقہ

      جومِسواک اور کھانے کے بعد خِلال کی سنّت ادا نہیں کرتے اور دانتوں کی صفائی کرنے میں سُست ہوتے ہیں اکثر اُن کےمُنہ بد بُو دار ہوتے ہیں ۔ صِرف رَسمی طور پر مسواک اور  خِلال کا تنکا دانتوں سے مَس کر دینا کافی نہیں ہوتا۔ مسوڑھے زخمی نہ ہو ں اِس احتیاط کے ساتھ ممکنہ صورت میں غذا کا ایک ایک ذرّہ دانتوں سے نکالنا ہو گا ورنہ دانتوں کے درمِیان غِذائی اجزاء پڑے پڑے سڑتے اور سخت سڑانڈ (Rancidity)کا باعِث بنتے رہیں گے ۔ دانتوں کی صفائی کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ کوئی چیز کھانے اور چائے وغیرہ پینے کے بعد اور اِس کے علاوہ بھی جب جب موقع ملے مثلاً بیٹھے بیٹھے کوئی کام کر رہے ہیں اُس وَقت پانی کا گُھونٹ منہ میں بھر لیں اور جُنبِشیں دیتے رہیں یعنی ہِلاتے رہیں ، اِس طرح مُنہ کا کچرا اور میل کچیل صاف ہوتا رہے گا ۔ سادہ پانی بھی چل جائے گا اور اگر نمک والا نیم گرم پانی ہو تو یہ اِن شاءَ اللہ! بہترین ’’ ماؤتھ واش‘‘ ثابِت ہو گا۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب                                                      صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد

جسمِ انسانی میں معدے کی اہمیت

معدہ انسانی جسم کا ایک انتہائی اہم عضو ہے ۔ ہم جو کچھ کھاتے پیتے ہیں وہ جاکر معدے میں جمع ہوتا ہے نیز معدہ کھانے کو ہضم کرنے کا کام بھی کرتا ہے۔ معدے کی خرابی جسم کے تمام نظام کو متأثر کرسکتی ہے ، لہٰذا اسے درست رکھنا اور اس سےمتعلّق احتیاطیں جاننا بہت ضروری ہے۔

معدےکی خرابی اور مختلف امراض

معدے میں تیزابیت(Acidity) ، الٹیاں(Vomiting) ، سینے میں درد اور جلن ، منہ میں کڑوا پانی آنا ، معدے کا اَلْسَر (Stomach Ulcer)اورمناسب علاج نہ کروانے کی صورت میں آخر کار معدے  کا کینسر۔

اسباب : معدے کی تکلیف اور جلن وغیرہ کا مسئلہ عموماً رات میں زیادہ ہوتا ہے ۔ کوئی اور بیماری نہ ہونے کی صورت میں اس کاسبب رات کو دیر سے زیادہ مقدار میں کھانا اور پھر فوراً سوجانا ہوسکتا ہے۔ شادی وغیرہ دعوتوں کےموقع پر ایسا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ تنگ فٹنگ والے چست کپڑے پہننا بھی اس مسئلے کا ایک سبب ہے۔ مزید اسباب میں تمباکو نوشی ، پان گٹکے ، سافٹ ڈرنک ، تیزمرچ مصالحےوالےکھانوں کا استعمال اور پانی کم پینا وغیرہ شامل ہیں۔ اپنی غذا پرغورفرمائیں : جن اسلامی بھائیوں کے ساتھ معدے کے مسائل وقتاً فوقتاً  

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن