غور تو فرمائیے! لوگ آمدنی کی زیادَتی کیلئے اپنے شہر سے دوسرے شہر، اپنے ملک سے دوسرے ملک جا پڑتے ہیں اورماں باپ، بال بچّوں وغیرہ سے برسوں دور پڑے رہتے ہیں ۔ آہ! آج حُصولِ دنیا کی خاطِراکثر لوگ ہر طرح کی قربانیاں دے رہے ہیں مگر اس قَدَر عظیم الشان اَجر و ثواب کی بِشارتوں کے باوُجُود راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں چند روز کیلئے بھی مَدَنی قافِلے میں سفر کرنے کو تیّا ر نہیں ہوتے۔
ذرا سوچئے تو سہی! صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے راہ خدا کے ہر سفر میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیا خواہ وہ دشمنوں کے مقابلے میں قتال (یعنی جنگ) کا مُعامَلہ ہو یا عِلمِ دین سیکھنا سکھانا مقصود ہو۔ یہ اُنہیں کی قربانیوں کا صدقہ ہے جو آج دنیا میں ہر طرف دینِ اسلام کی بہاریں ہیں ، بہرحال ایک طرف تو صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان ہیں جن کی زندگیاں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے دین کی سر بُلندی کیلئے وقف تھیں اور دوسری طرف ہم غافل لوگ ہیں جن کے شب و روز صِرف اور صِرف دنیا ہی کی ترقّی کیلئے گویاوَقف ہیں ۔ آہ صد کروڑ آہ!
واعِظِ قوم کی وہ پُختہ خیالی نہ رہی! برقِ طبعی نہ رہی، شُعلہ مَقالی نہ رہی
رہ گئی رسمِ اذاں ، روحِ بِلالی نہ رہی فَلسفہ رہ گیا، تلقینِ غَزالی نہ رہی
مسجِدیں مرثیہ خواں ہیں کہ نَمازی نہ رہے
یعنی وہ صاحِبِ اَوصاف حجازی نہ رہے
ہر مسلماں رگِ باطِل کے لئے نشتر تھا اس کے آئینۂ ہستی میں عمل جوہر تھا
جو بھروسا تھا اسے تو فَقَط اللہ پر تھا ہے تمہیں موت کا ڈر، اُس کو خدا کا ڈر تھا
باپ کا علم نہ بیٹے کو اگر اَزبَر ہو!
پھر پِسَر قابلِ مِیراثِ پِدَر کیونکر ہو!
ہر کوئی مستِ مئے ذوقِ تَن آسانی ہے کیسا بھائی! تِرا اندازِ مسلمانی ہے؟
حیدری فقر ہے، نے دولتِ عثمانی ہے تم کو اَسلاف سے کیا نسبتِ رُوحانی ہے؟
وہ زمانے میں معزَّز تھے مسلماں ہو کر
اور تم خوار ہوئے تارکِ قراں ہو کر
تم ہو آپس میں غضبناک، وہ آپس میں رحیم تم خطاکار و خطابیں ، وہ خطا پوش و کریم
چاہتے سب ہیں کہ ہوں اَوجِ ثُرَیّا پہ مُقیم پہلے ویسا کوئی پیدا تو کرے قلبِ سلیم
تختِ فَغفُور بھی ان کا تھا سَرِیر کے بھی
یوں ہی باتیں ہیں ، کہ تم میں وہ حَمیَّت ہے بھی؟
خود کُشی شَیوہ تمہارا، وہ غَیُور و خُوددار تم اُخُوَّت سے گُرَیزاں ، وہ اُخُوَّت پہ نثار
تم ہو گُفتار سراپا، وہ سراپا کِردار تم تَرستے ہو کلی کو، وہ گُلستاں بَکنار
اب تلک یاد ہے قوموں کو حِکایت اُن کی
نقش ہے صَفحۂ ہستی پہ صداقت اُن کی
مِثلِ بُو قید ہے غُنچے میں ، پریشاں ہوجا رَخت بَردَوش ہوائے چَمَنِستاں ہوجا
ہے تنک مایہ، تو ذَرّے سے بِیاباں ہوجا نغمۂ مَوج سے ہنگامۂ طوفاں ہوجا
قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے
دَہر میں اسمِ محمد (صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ) سے اجالا کر دے
عقل ہے تیری سِپَر عشق ہے شمشیر تِری! مِرے دَرویش! خلافت ہے جہانگیر تری
ماسِوا کے لئے آگ ہے تکبیر تِری تُو مسلمان ہے تقدیر ہے تدبیر تری
کی محمد (صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم ) سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آپ بھی ہمّت کیجئے اور جوشِ ایمانیکاثُبوت دیتے ہوئے اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کے محبوب ، دانائے غُیُوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جاں نثار صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی قربانیوں کو عملی طور پرخِراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے مَدَنی قافلوں میں سفر کی نیّت فرمائیے۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کی راہوں میں کوئی کانٹے نہیں بچھائے گا، آپ پر پتھراؤ نہیں کیا جائے گا۔ آپ کی راہوں میں تو لوگ آنکھیں بچھائیں گے۔
لوٹنے رحمتیں قافِلے میں چلو سیکھنے سنّتیں قافِلے میں چلو
قرض ہو گا ادا، آکے مانگو دعا پاؤگے برکتیں قافِلے میں چلو (وسائل بخشش ص۶۰۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مَدَنی قافِلوں کے مسافِروں پر جو کرم نوازیاں ہوتی ہیں اُن کی ایک جھلک آپ بھی ملا حظہ کیجئے اور پھر مَدَنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کیلئے کمر بستہ ہو جایئے چُنانچِہ اسلامی بھائیوں کا بیان ہے کہ ہمارا مَدَنی قافِلہ مرکزالاولیا ء لاہور داتا دربار رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی مسجِد کے اندر تین دن کے لئے قِیام پذیر تھا۔ ہم مَدَنی قافِلے کے جَدوَل کے مطابِق سنّتوں کی تربیت حاصِل کر رہے تھے، دورانِ حلقہ ایک صاحِب تشریف لائے انہوں نے عاشقانِ رسول کے ساتھ بڑی مَحَبَّت کے ساتھ ملاقات کی پھر کہنے لگے ، اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آج رات میری قسمت کا ستارہ چمکا اور حُضُور داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ مجھ گنہگار کے خواب میں تشریف لائے اور کچھ اس طرح فرمایا: ’’ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے والے عاشِقانِ رسول تین دن کے لئے میری مسجِد میں ٹھہرے ہوئے ہیں لہٰذا تم ان کے کھانے کا انتِظام کرو ۔ ‘‘ لہٰذا میں مَدَنی قافلے والوں کی خیر خواہی کیلئے کھانا لایا ہوں آپ حضرات قَبول فرما یئے۔
کیا غرض در در پھروں میں بھیک لینے کیلئے ہے سلامت آستانہ آپکا داتا پیا
جھولیاں بھر بھر کے لے جاتے ہیں منگتے رات دن ہو مری امید کا گلشن ہرا داتا پیا (وسائل بخشش ص۵۰۷)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنت کی فضیلت اور چند سنتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادَت حاصِل کرتا ہوں ۔ تاجدارِ رسالت، شَہَنشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رَحمت، شَمعِ بزمِ ہدایت ، نَوشَۂ بز م جنت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنت نشان ہے: جس نے میری سنت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی ا و ر جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (اِبنِ عَساکِر ج۹ص۳۴۳)
سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا
جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
٭فرمانِ الٰہی عَزَّوَجَلَّ: وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْ تَسَآءَلُوْنَ بِهٖ وَ الْاَرْحَامَؕ-( )
ترجَمۂ کنز الایمان:’’ اور اللہ سے ڈرو، جس کے نام پر مانگتے ہو اور رِشتوں کا لحاظ رکھو ۔ ‘‘ اس آیت ِ مبارَکہ کے تحت’’ تفسیرِمَظْہری ‘‘میں ہے: یعنی تم قَطْعِ رِحْم ( یعنی رشتے داروں سے تعلّق توڑنے) سے بچو ( ) ٭ 7فرامِینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ {۱}جو اللہ اور قِیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ صِلَہ ٔرِحمی کرے ( ) {۲} قِیامت کے دن اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عَرْش کے سائے میں تین قسم کے لوگ ہوں گے ، (ان میں سے ایک ہے) صِلَۂ رِحْمی کرنے والا ( ) {۳} رِشتہ کاٹنے والا جنّت میں نہیں جائے گا ( ) {۴} لوگوں میں سے وہ شخص سب سے اچھا ہے جو کثرت سے قراٰنِ کریم کی تِلاوت کرے، زیادہ مُتَّقی ہو، سب سے زیادہ نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے مَنْع کرنے والا ہو اور سب سے زیادہ صِلَۂ رِحمی (یعنی رشتے داروں کے ساتھ اچّھا برتاؤ ) کرنے والا ہو ( ) {۵}بے شک افضل ترین صَدقہ وہ ہے جو دشمنی چھپانے والے رشتے دار پر کیا جائے ( ) {۶} جس قوم میں قاطِعِ رِحْم (یعنی رشتے داری توڑنے والا) ہو، اُس (قوم) پر_کی رَحمت کا نُزُول نہیں ہوتا ( ) {۷}جسے یہ پسند ہوکہ اُس کے لیے (جنّت میں ) مَحَل بنایا جائے اوراُس کے دَرَجات بُلند کیے جائیں ، اُسے چاہیے کہ جو اُس پرظُلم کرے یہ اُسے مُعاف کرے اورجو اُسے محروم کرے یہ اُسے عطا کرے اورجو اُس سے قَطعِ تَعلُّق کرے یہ اُس سے ناطہ (یعنی تعلُّق) جوڑے (اَلْمُستَدرَک ج۳ ص۱۲حدیث ۳۲۱۵) ٭حضرتِ سیِّدُنا فقیہ ابواللَّیث سمرقندی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَلِی فرماتے ہیں ، صِلَۂ رِحْمی کرنے کے 10 فائدے ہیں : اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی رِضا حاصل ہوتی ہے ، لوگوں کی خوشی کا سبب ہے، فِرِشتوں کو مَسَرّت ہو تی ہے، مسلمانوں کی طرف سے اس شخص کی تعریف ہوتی ہے، شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے، عُمربڑھتی ہے، رِزْق میں برکت ہو تی ہے، فوت ہوجانے والے آباء و اجداد (یعنی مسلمان باپ دادا) خوش ہوتے ہیں ، آپس میں مَحَبَّت بڑھتی ہے، وفات کے بعداس کے ثواب میں اِضافہ ہو جا تا ہے، کیونکہ لوگ اس کے حق میں دعائے خیر کرتے ہیں (تَنبیہُ الغافِلین ص۷۳) ٭دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ1196 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’بہارِ شریعت‘‘ جلد3 صَفْحَہ 558تا560پرہے:صِلَۂ رِحْم کے معنیٰ رِشتے کو جوڑنا ہے یعنی رشتے والوں کے ساتھ نیکی اور سُلوک کرنا۔ ساری اُمّت کا اس پر اتِّفاق ہے کہ صِلَۂ رِحْم ’’ واجِب ‘‘ ہے اور قَطْعِ رِحم (یعنی رشتہ توڑنا) ’’ حرام‘‘ ہے۔ جن رشتے والوں کے ساتھ صِلَۂ (رِحْم) واجِب ہے وہ کون ہیں ؟ بعض عُلَما نے فرمایا: وہ ذُو رِحْم مَحرم ہیں اور بعض نے فرمایا: اس سے مراد ذُو رِحْم ہیں ، مَحرم ہوں یا نہ ہوں ۔ اور ظاہِر یہی قولِ دُوُم ہے، احادیث میں مُطلَقاً (یعنی بِغیر کسی قید کے ) رشتے والوں کے ساتھ صِلہ (یعنی سُلوک ) کرنے کا حُکْم آتا ہے، قرآنِ مجید میں مُطْلَقاً (یعنی بِلا قید) ذوِی القُربیٰ (یعنی قَرابَت والے) فرمایا گیا مگر یہ بات ضَرور ہے کہ رِشتے میں چُونکہ مختلف دَرَجات ہیں (اِسی طرح) صِلَۂ رِحْم (یعنی رشتے داروں سے حُسنِ سُلوک) کے دَرَجات میں بھی تفاوُت (یعنی فرق) ہوتا ہے۔ والِدَین کا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے، ان کے بعد ذُورِحْم مَحرم کا، ( یعنی وہ رشتے دار جن سے نَسبی رشتہ ہونے کی وجہ سے نکاح ہمیشہ کیلئے حرام ہو ) ان کے بعد بَقِیَّہ رشتے والوں کا علیٰ قَدَر ِمَراتِب۔ (یعنی رشتے میں نزدیکی کی ترتیب کے مطابِق) (رَدُّالْمُحتار ج۹ ص۶۷۸) ٭صِلَۂ رِحْمی (یعنی رِشتے داروں کے ساتھ سُلوک) کی مختلف صورَتیں ہیں ، اِن کو ہَدِیّہ و تحفہ دینا اور اگر ان کو کسی بات میں تمہاری اِعانَت (یعنی امداد) درکار ہو تو اِس کا م میں ان کی مدد کرنا، انہیں سلام کرنا، ان کی ملاقات کو جانا، ان کے پاس اُٹھنا بیٹھنا، ان سے بات چیت کرنا، ان کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا (دُرَر ج۱ ص۳۲۳ ) ٭اگر یہ شخص پردیس میں ہے تو رشتے والوں کے پاس خط بھیجا کرے، ان سے خط وکِتابت جاری رکھے تاکہ بے تعلُّقی پیدا نہ ہونے پائے اور ہوسکے تو وطن آئے اور رشتے داروں سے تعلُّقات تازہ کرلے، اِس طرح کرنے سے مَحَبَّت میں اِضافہ ہوگا۔ (رَدُّالْمُحتار ج۹ ص۶۷۸) ( فون یا انٹرنیٹ کے ذَرِیعے بھی رابِطے کی ترکیب مُفید ہے) ٭ صِلَہ ٔرِحْمی (رشتے داروں کے ساتھ اچّھا سُلوک ) اِسی کا نام نہیں کہ وہ سُلوک کرے تو تم بھی کرو، یہ چیز تو حقیقت میں مُکافاۃ یعنی اَدلا بَدلا کرنا ہے کہ اُس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اُس کے پاس بھیج دی، وہ تمہارے یہاں آیا تم اُس کے پاس چلے گئے۔ حقیقتاً صِلَۂ رِحْم (یعنی کامِل دَرَجے کا صِلَۂ رِحْم ) یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو، وہ تم سے جُدا ہونا چاہتا ہے، بے اِعتنائی (بے۔ اِع ۔ تے۔ نائی ۔ یعنی لاپرواہی) کرتا ہے اور تم اُس کے ساتھ رشتے کے حُقُوق کی مُراعات (یعنی لحاظ ورعایت) کرو۔ (ایضاً)
ہزاروں سنتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کتب (۱) 312 صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘حصّہ16 اور (۲) 120صفحات کی کتاب’’ سنتیں اور آد ا ب ‘‘ ہد یَّۃً حاصل کیجئے اور پڑھئے۔ سنتوں کی تربیت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا سفر بھی ہے۔
لوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو سیکھنے سنتیں قافلے میں چلو
ہوں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو ختم ہوں شامتیں قافِلے میں چلو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب مطبوعہ کتاب مطبوعہ
قراٰن مجید مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی تنبیہ الغافلین دارالکتاب العربی بیروت
تفسیرمظہری کوئٹہ الزّواجر دار المعرفۃ بیروت
بخاری دارالکتب العلمیۃ بیروت سعادۃ الدارین دارالکتب العلمیۃ بیروت
ترمذی دار الفکر بیروت التیسیر مکتبۃ الامام الشافعی عرب
مسند امام احمد دار الفکر بیروت درر باب المدینہ کراچی
المستدرک دار المعرفۃ بیروت ردّالمحتار دار المعرفۃ بیروت
حلیۃ الاولیاء دارالکتب العلمیۃ بیروت زلف و زنجیر شبیر برادرز مر کز الاولیاء لاہور
ابن عساکر دار الفکر بیروت حدائق بخشش شریف مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
الفردوس بمأثور الخطاب دارالکتب العلمیۃ بیروت وسائل بخشش مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی
اسد الغابۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ٭٭٭ ٭٭٭