دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Josh e Imani | جوش ایمانی

Ehsas e Zimmahdari Peda Kijiye

book_icon
جوش ایمانی

احساسِ ذمّہ داری پیدا کیجئے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  نہایت ہی سنجیدگی کے ساتھ اپنے کردار کا جائزہ لیجئے۔  اپنے گناہوں سے سچی توبہ کیجئے اور اپنے اندر ازسرِ نو جوشِ ایمانی پیدا کیجئے اور یہ مَدَنی سوچ بنائیے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش کرنی ہے،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ اگر آ پ نے اپنی ذِمّہ داری کو سمجھ کر اللہ و رسول  عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت میں ڈوب کر اس مَدَنی کام کا بیڑا اُٹھا ( )   لیا تو اللہ و رسول  عَزَّ وَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیا ر کی برکت سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ آپکا دونوں جہاں میں بَیڑا پار ہوگا۔  
ہم کو اللہ اور نبی سے پیار ہے
                                                     اِنْ شَآءَاللہ اپنا بیڑا پار ہے (وسائل بخشش ص۶۰۰)   
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کی صحبت کی بَرَکت سے دنیا و آخرت کی ایسی ایسی سعادتیں ملتی ہیں کہ نہ پوچھو بات ۔ آپ کی ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار آپ کے گوش گزار کرتا ہوں چُنانچِہ پاکستا ن کے صوبہ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے:میں دعوت اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (باب المدینہ کراچی)   میں  ’’تربیتی کورس‘‘  کیلئے آیا ہوا تھا ، اس دوران ایک دن جُمعرات کو صبح تقریباً چار بجے پیٹ کی بائیں جانِب اچانک درد اُٹھا،   درد اس قَدَر شدید تھا کہ سات انجکشن لگے تب آرام آیا ،  حسبِ معمول جُمعرات کو ہونے والے سنّتوں بھرے اجتِماع کیلئے ( مَدَنی مرکز فیضان مدینہ)   میں شام کو حاضِر ہوا ۔  رات دس بجے پھر درد شروع ہوا مگر اجتِماع میں مانگی جانے والی اجتماعی دعا کے وَقْت ٹھیک ہو گیا،  ایک گھنٹہ کے بعد پھر بَہُت شدید درد اُٹھا۔   ڈاکٹر نے تین انجکشن لگائے پھر کچھ افاقہ ہوا۔   اب حالت یہ ہو گئی کہ جب بھی کھانا کھاتا درد شروع ہو جاتا ۔   روزانہ تین چار ٹیکے لگتے ۔   ڈِرپ چڑھتی ،  الٹرا ساؤ نڈ بھی کروایا ،  مگر ڈاکٹروں کو درد کا سبب سمجھ میں نہ آیا۔   میں اَسپتال میں پڑا تھا وہاں مجھے معلوم ہوا کہ میرے ساتھ والے اسلامی بھائی سنّتوں کی تربیت کے مَدَنی قافِلے میں 12 دن کیلئے سفر کی تیاری کر رہے ہیں ،   ڈاکٹر نے سفر سے بُہتیرا روکا مگر مجھ سے نہ رہا گیا میں ڈیرہ بگٹی   (بلو چستان)   جانے والے مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا۔  ڈیرہ بگٹی جاتے  ہوئے راستے میں تھوڑا سا درد ہوا،   پھر وہاں سے ہم نے ’’ سُوئی‘‘   آ کرجُمعرات کے سنّتوں بھرے اجتِماع میں شرکت کی اور پھر ڈیرہ بگٹی واپَس آ گئے۔   اَلْحَمْدُلِلّٰہ مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے دَرْد ایسا دُور ہوا گویا کبھی تھا ہی نہیں اور اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ تا حال مجھے دوبارہ وہ تکلیف نہیں ہوئی اور سب سے بڑی سعادت یہ ملی کہ مجھے مَدَنی قافِلے میں خواب کے اندر مَدَینے کے تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دیدار ہو گیا۔  
لُوٹنے رَحْمتیں قافِلے میں چلو سیکھنے سنّتیں قافِلے میں چلو
دردِ سر ہو اگر دُکھ رہی ہو کمر دَرْد دونوں مٹیں ، قافِلے میں چلو
ہے طلب دید کی،  دید کی عید کی کیا عَجَب وہ دِکھیں قافِلے میں چلو

سلطانِ دو جہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قربانیاں

     میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشِش کیلئے آپ کو اپنے اندر قربانی کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔  بِغیر قربانی پیش کئے کچھ نہیں ہوسکتا۔  ہمارے پیارے پیارے اور میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اسلام کی خاطِر کیسی کیسی قربانیاں پیش کیں اِس کا تصوُّر ہی لرزا دینے کیلئے کافی ہے۔  راہِ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں ہمارے مکّی مَدَنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بے حد ستایا گیا،  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی راہوں میں کانٹے بچھائے گئے،  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر پتَّھر برسائے گئے، حتّٰی کہ کفّارِ بداطوار آپ کو شہید کرنے کے بھی دَرپَے رہے مگر ہمارے پیارے پیارے آقا اور    میٹھے میٹھے مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہمّت نہ ہارے۔  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مسلسل جِدوجُہد رنگ لائی، جو لوگ دشمن تھے وہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فضل و کرم سے دوست بن گئے ، جو جان کے دَرپَے تھے وہ جانیں قربان کرنے لگے،  جو دوسروں کو مسلمان ہونے سے روکتے تھے وہ خود مسلمان ہوکردوسروں کو مسلمان کرنے کی کوششوں میں مصروف ہو گئے۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ آج ساری دنیا میں جو اسلام کی بہاریں ہیں وہ اللّٰہُ رَبُّ الْعِزَّت  کی عنایت سے پیارے مصطفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مساعیٔ جمیلہ اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عظیم تربیت سے صَحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔  
حق کی راہ میں پتّھر کھائے خوں میں نہائے طائف میں
                          دین کاکتنی محنت سے کام آپ نے اے سلطان کیا    (وسائل بخشش ص۳۸۸)  
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بھلائی کی باتیں سکھانے کی فضیلت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  آپ بھی نیکی کی دعوت کی خاطر قربانیوں کیلئے کمر بستہ ہوجائیے اور ڈھیروں ثواب کمائیے۔  امام ابو نُعَیم احمد بن عبد اللّٰہ اصفہانی  قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِی ( مُتَوَفّٰی430ہجری) ’’حِلْیَۃُ الاْولیاء‘‘ میں نقل کرتے ہیں ،  اللّٰہ تَبارَکَ وَ تَعالٰی نے حضرتِ سیِّدُنا موسیٰ کلیمُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی طرف وحی فرمائی: ’’بھلائی کی باتیں خود بھی سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ ، میں بھلائی سیکھنے اور سکھانے والوں کی قبروں کو  روشن فرماؤں گا تاکہ ان کو کسی قسم کی وَحشت نہ ہو ۔ ‘‘ (حلیۃُ الاولیاء ج۶ص۵رقم ۷۶۲۲)  

مُبلّغِین کی قَبریں اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ جگمگائیں گی

      اِس روایت سے نیکی کی بات سیکھنے سکھانے کا اجر و ثواب معلوم ہوا ۔  سنّتوں بھرا بیان کرنے یا درس دینے اور سننے والوں کے تو وارے ہی نیارے ہو جائیں گے ،  اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اُن کی قبریں اندرسے جگمگ جگمگ کررہی ہوں گی اور انہیں کسی قسم کا خوف محسوس نہیں ہوگا ۔ اِنفرادی کوشِش کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دینے والوں ،  مَدَ نی قافِلے میں سفر اور فکرِ مدینہ کرکے مَدنی اِنعامات کا  رسالہ روزانہ پُر کرنے کی ترغیب دلانے والوں اور سنّتوں بھرے اجتِماع کی دعوت پیش کرنے والوں نیز مُبَلِّغین کی نیکی کی دعوت کو سننے والوں کی قُبور بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ حُضُور مُفِیضُ النُّور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نور کے صدقے نورٌ علیٰ نور ہوں گی ۔  
قبر میں لہرائیں گے تاحَشر چشمے نور کے
                         جلوہ فرماہوگی جب طَلعَت رسول اللہ کی (حدائقِ بخشِش شریف ص۱۵۲) 

جنّت میں داخلہ اور گزشتہ گناہوں کا کفّارہ

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  کتنے خوش نصیب ہیں وہ اسلامی بھائی جو علم دین سیکھنے کی نیّت سے مَدَنی قافِلوں میں سفر کرتے ہیں ان کیلئے جنّت میں داخلے اور گزَشتہ گناہوں کے کفّارے کی بشارت ہے۔  اس ضمن میں دو روایات سنئے اور جھومئے:{۱} حضرتِ سیِّدُنا ابو سعیدخُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے :  مَنْ غَدَا وَ رَاحَ وَ ہُوَ فِیْ تَعْلِیْمِ دِیْنِہِ فَہُوَ فِی الْجَنَّۃِ  یعنی   ’’ جو اپنے دین کا علم سیکھنے کیلئے صبح کو چلا یا شام کو چلا وہ جنّتی ہے۔ ‘‘ (حِلْیَۃُ الْاَوْلیاء، ج۷،  ص ۲۹۵،  التّیسیر بشرحِ الْجامِعُ الصَّغِیر لِلْمُناوِی ج ۲ ص ۴۳۲ )   {۲}  ’’جو شخص علم کی طلب کرتا ہے، تو وہ اس کے گُزَشتہ گناہوں کا کفّارہ ہو جا تا ہے۔‘‘ (تِرْمِذِی  ج۴ ص۲۹۴ حدیث ۲۶۵۷ ) 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن