30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مانو گے یا نفس کی؟ اسی طرح اللہ پاک کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ہمیں داڑھی بڑھانے کا حکم دیاہے جیساکہ حدیث پاک میں ہے:مُونچھیں خوب پَست کرو اور داڑھیوں کو مُعافی دو (یعنی بڑھاؤ) یہودیوں کی سی صورت نہ بناؤ۔
(شرح معانی الآثار،4/28،حدیث:6422-6424ملتقطاً)
نفس کہتا ہے داڑھی نہ رکھوافسر کہتا ہے داڑھی نہ رکھو ماں باپ کہتے ہیں داڑھی نہ رکھو توکس کی مانو گے؟ اللہ پاک اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی مانو گے یا نفس کی؟ یاد رکھیے !اگر ماں باپ داڑھی رکھنے سے منع کریں تو اس سلسلے میں ان کی بات نہیں مانی جائے گی کیونکہ جب اللہ پاک کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے داڑھی رکھنے کا حکم دیا تو اب داڑھی رکھنا واجب اور مُنڈانا حرام ہو گیا۔ یاد رہے! داڑھی مُنڈانا یا ایک مُٹّھی سے چھوٹی کروانا دونوں ناجائز ہیں۔(فتاویٰ رضویہ،22/581 ملخصاً) نیت کیجئے کہ آج کے بعد ہم داڑھی نہیں مُنڈائیں گے اور نہ ہی تَراش خراش کر کے ایک مٹھی سے کم کروائیں گے۔
آنکھوں میں جہنّم کی آگ
اے عاشقانِ رسول!آج کل ہمارے مُعاشرے میں گانے باجے اور فلمیں ڈرامے عام ہو گئے ہیں اور ان کی نُحوست سے ہمارا مُعاشرہ تباہ و برباد ہو چکا ہے۔منقول ہے:جو اپنی آنکھوں کو حرام سے پُر کرے گا اس کی آنکھوں کو جہنم کی آگ سے پُر کر دیا جائے گا۔
(مکاشفۃ القلوب، ص10)
غور کیجئے! جب آنکھ میں گَرد کا معمولی سا ذرّہ پڑتا ہے تو آنکھ لال ہو جاتی ہے اور تکلیف برداشت نہیں ہو پاتی تو پھر آخرت میں جہنّم کی آگ کیسے برداشت ہو پائے گی!اس ضِمَن میں ایک اور رِوایت پڑھئے، چنانچہ حضرت امام حافِظ ابو القاسِم سُلَیمان طَبَرانی نَقْل کرتے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع