30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عذابِ جہنّم میں گرفتار لوگ پہلے تو اَفسوس و ندامت سے کہیں گے: اے کاش! ہم نے اللہ پاک اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا حکم مانا ہوتا ، پھر کہیں گے:
وَ قَالُوْا رَبَّنَاۤ اِنَّاۤ اَطَعْنَا سَادَتَنَا وَ كُبَرَآءَنَا فَاَضَلُّوْنَا السَّبِیْلَا(۶۷) رَبَّنَاۤ اٰتِهِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَ الْعَنْهُمْ لَعْنًا كَبِیْرًا۠(۶۸) (پ22،الاحزاب:67،68)
ترجَمۂ کنز الایمان : اور کہیں گے اے ہمارے رب ہم اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کے کہنے پر چلے تو اُنہوں نے ہمیں راہ سے بہکا دیا اے ہمارے رب اُنہیں آگ کا دونا (دُگنا) عذاب دے اور اُن پر بڑی لعنت کر۔
دنیا و آخِرت میں کامیاب کون؟
اے عاشقانِ رسول!دنیا وآخرت میں کامیاب وہی ہے جو اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا اِطاعت گزار اور فرمانبردار ہے جیسا کہ اللہ پاک اِرشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ قُوْلُوْا قَوْلًا سَدِیْدًاۙ(۷۰) یُّصْلِحْ لَكُمْ اَعْمَالَكُمْ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْؕ-وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ فَقَدْ فَازَ فَوْزًا عَظِیْمًا(۷۱) (پ22، الاحزاب: 70،71)
ترجَمۂ کنز الایمان : اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سیدھی بات کہو تمہارے اعمال تمہارے لیے سَنوار دے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور جو اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے اس نے بڑی کامیابی پائی۔
غور کیجئے!ان آیاتِ مُبارکہ میں یہ نہیں فرمایا گیا کہ جو میٹرک ،انٹر، بی اے ، بی کام کر لے یا پھر انجینئر، ڈاکٹر،وکیل یا وزیر بن جائے وہ کامیاب ہے بلکہ اِرشاد فرمایا گیا: ”جو اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرے اس نے بڑی کامیابی پائی۔“ آج ہم دُنیوی امتحانات
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع