30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مشتمل ہو گی۔
پتا چلا اِس معاشرے میں ایک یا دو فیصد بوڑھے اَفراد ہیں بقیہ لوگ بڑھاپا آنے سے پہلے ہی جوانی کے عالَم میں اِنتقال کر جاتے ہیں۔ناجانے روزانہ کتنے نوجوان ا ِس دنیا سے رخصت ہوتے ہیں،اسی طرح آپ اپنے شہر کے سب سے بڑے ہاسپٹل چلے جائیے وہاں ایڈمِٹ مریضوں کے رشتہ داروں سے معلوم کر لیجئے کہ مریض کو کونسا مرض لَاحِق ہے اور اس کی عمر کتنی ہے؟ کوئی کہے گا: ہمارے مریض کو دو مہینے سے پیٹ میں درد ہے اور اس کی عمر 23 سال ہے، کوئی بتائے گا: ہمارے مریض کو آخری اسٹیج کا ٹی بی ہے اور اس کی عمر 35 سال ہے یعنی بہت سے مریضوں کی عمر 40سال کے اَندر اَندر ہو گی۔ ہاسپٹل میں آپ کو بعض بچے بھی ایڈمِٹ نظر آئیں گےاور کچھ بچوں کے بارے میں پتا چلے گا کہ بے چارے بَلڈ کینسر میں مُبتَلا ہیں۔
عین جوانی کے عالَم میں اِنتِقال
(امیرِ اہلِ سنّت، مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ الْعَالِیَہ اِرشاد فرماتے ہیں:) میرا ایک پیر بھائی تھا جس کی عمر بیس سال چھ ماہ تھی،وہ بے چارہ خون کے سَرطان (یعنی بَلڈ کینسر) میں مبتلا ہوکر بھرپور جوانی کے عالَم میں اِنتقال کرگیا۔
پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ وقتاً فوقتاً لوگوں کے جنازے اُٹھتے ہوئے دیکھتے ہوں گے بلکہ مُمکن ہے آپ کے گھر سے بھی کبھی کوئی جنازہ اُٹھا ہو لیکن اُس وقت آپ شُعور کی عمر کو نہ پہنچے ہوں۔آپ کو بہت سے ایسے لوگ مل جائیں گے کہ جن کے والد صاحب اس دنیا سے رُخصت ہو گئے ہوں گے اور اِنتقال کرنے کے بعد انہوں نے خود اپنے ہاتھوں سے اپنے والد صاحب کی آنکھیں بند کی ہوں گی، کسی نےاپنے دادا جان کے پاؤں کے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع