30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرشتے کی پُکار
حضرتِ سَیِّدُنا وَہْب بِن مُنَبِّہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:میں نے ایک کتاب میں پڑھا ہے کہ چوتھے آسمان پر ایک فرشتہ یہ نِدا کرتا ہے:اے40 سال والو! تم کھیتی ہو، ہم تمہاری فصل کاٹیں گے۔ اے 50 سال والو! تمہارے لیے وہی ہے جو تم آگے بھیج چُکے اور جو پیچھے چھوڑ آئے۔اے60سال والو! تمہارے لیے کوئی عذر نہیں۔ کاش! مخلوق کو پیدا نہ کیا گیا ہوتا اور جب پیدا کر ہی دیا گیا تو اے کاش! جان لیتے کہ کیوں پیدا کیے گئے ہیں۔ تمہارے پاس قیامت آنے ہی والی ہے پس تیاری کر لو۔
(حلیۃ الاولیاء، 4/36،حدیث:4669 )
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! جس دنیا پر ہم فریفتہ و شیفتہ ہیں اور جس دنیا کے حُصُول کی خاطر ہم نے حرام و حلال کی تمیز نہیں رکھی ، عنقریب وہ ہم سے چھوٹ جائے گی۔ ہمارے درمیان کتنے ہی ایسے اَفراد موجود ہیں جن کے چہروں سے بُڑھاپے کے آثار نمایاں ہیں اور ان کی حالت یہ ہے کہ ان میں سے کوئی داڑھی مُنڈا ہے تو کسی نے ایک مُٹّھی سے کم داڑھی رکھی ہوئی ہے، کسی کی گالیاں بَکنے کی عادت ہے تو کوئی بےنمازی ہے، ایسوں کو فوراً توبہ کر لینی چاہیے کہ بڑھاپے کے بعد جوانی نہیں آئے گی۔البتّہ اگر کوئی جوان اپنے اندر یہ اُمنگ رکھتا ہے کہ بڑھاپے میں توبہ کر لوں گا تو یہ الگ بات ہے مگر اس جوان کی یہ اُمنگ بھی خام خیالی اور شیطان کی طرف سے دھوکا ہے کیونکہ اب بڑھاپا بھی مُقَدَّر والے کو مُیَسَّر آتا ہے ورنہ بہت سے نوجوان بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھنے سے پہلے ہی موت کا شکار ہوکر اندھیری قبر میں جا پہنچتے ہیں۔ اس بات کا اندازہ یوں بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آپ اپنے مَحلّے یا بستی میں رہنے والے اَفراد کو دیکھ لیجئے اگر آپ کی بستی کی آبادی ایک ہزار اَفراد پر مشتمل ہے تو ان میں آپ کو شاید دس یا پندرہ بوڑھے اور بوڑھیاں نظر آئیں گی باقی آبادی جوانوں پر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع