30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کا لین دین کر کے مِلاوٹ والا مال بیچنے والے بھی جہنّم میں جانے والا کام کر رہے ہیں۔
یاد رہے! جُرم کرنے والے دنیا میں تو رِشوت دے کر یا کسی کی سِفارِش کی وجہ سے چُھوٹ جاتے ہیں لیکن جب موت کاشِکار ہو کر اَندھیری قبر میں پہنچیں گے تو وہاں نہ رشوت کام آئے گی اور نہ کسی کی سِفارِش۔ اگر اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ناراض ہوئے تو ایسوں کو عذابِ قبر سے کون چُھڑائے گا؟ لہٰذا ایسے لوگوں کو فوراً توبہ کرکے گناہوں بھرے کام چھوڑ دینے چاہئیں۔
ہو سکتا ہے کسی کے ذہن میں یہ بات آئے کہ ابھی تو عمر بہت پڑی ہے بعد میں توبہ کر لیں گےتو ایسوں کے لیے عرض ہے کہ اگرچہ موت کا وقت مُقَرَّر ہے مگر ہمیں معلوم نہیں کہ کب آئے گی؟ ہم صبح و شام کبھی بھی اچانک موت کا شکار ہو کر اس دنیائے ناپائیدار سے رخصت ہو جائیں گے !کسی نے کیا خوب کہا ہے:
عَجَب سَرا ہے یہ دنیا یہاں پر شام وسحر
کسی کی کُوچ کسی کا قیام ہوتا ہے
یعنی کوئی موت کا شکار ہو کر اس دنیائے فانی سے رخصت ہوتا ہے اور کوئی پیدا ہو کر اس دنیا میں قدم رکھتا ہے،یوں اَربوں کھَربوں اَفراد انتقال کر چکےہیں اور اب بھی روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں لوگ انتقال کر رہے ہیں اور قیامت تک یہ سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔
اے عاشقانِ رسول !غورکیجئے ! اس دنیا کی حقیقت کیا ہے اور ہم اس پر کیوں فَریْفتہ ہیں؟ خدارا! اپنی اس مختصر سی زندگی پر غور کیجئے اور اپنے نازک جسم پر رَحْم کھائیے کہ یہ نازک جسم نہ تو گرمی برداشت کر سکتا ہے اور نہ سردی۔آج مسلمان بڑے شوق سے فلمیں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع