دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jo Aaqa صلی اللہ تعالی علیہ وسلم Ki Pasand Wo Apni Pasand | جو آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی پسند وہ اپنی پسند

book_icon
جو آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی پسند وہ اپنی پسند
            
مسلمان ہونے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں؟ کہا: منع کرتا ہے، تو آپ نے فرمایا: یہ مسلمان ہونے سے منع کرتاہے، تمہارے اُصول کے مطابق تمہیں اس کے کہنے کا اُلٹ کرتے ہوئے مسلمان ہوجانا چاہئے، یہ بات آپ رحمۃ اللہ علیہ نے کچھ اِس دِلنشین انداز میں ارشاد فرمائی کہ تاثیر کا تِیر بَن کر اُس کے دل میں پَیوَسْت ہو گئی اور وہ بےساختہ پُکار اُٹھا کہ میں اپنے کفر سے توبہ کرکے مسلمان ہوتا ہوں اور پھر وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔ (فیضانِ سنت،1/736) پیارے پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے!ایک کافر نے نفس کی مُخالَفت کر کے کتنی ترقی حاصل کی اور آخر کار اللہ پاک نے اسے ایک ولی کی نِگاہِ فیض کی برکت سے اسلام کی دولت سے مالا مال فرما دیا۔ اَفسوس! ہم نفس کے پَرَسْتار(یعنی غُلام) ہیں اور ہمارا نفس جس چیز کا مُطالبہ کرتا ہے ہم اسے کر گزرتے ہیں۔نفس پیسوں کا مطالبہ کرتا ہے تو ہم نہ حرام دیکھتے ہیں نہ حلال، نہ ثواب دیکھتے ہیں اور نہ گناہ ، ہماری یہی سوچ ہوتی ہے کہ بس ہمیں پیسہ چاہیے ، اب چاہے وہ جُوئے کے ذریعے حاصل کیا جائے یا مِلاوٹ کے ذریعے، رِشوت کے ذریعے ہاتھ آئے یا سُود کے ذریعے۔ہم اپنے تَئیں گمان کرتے ہیں کہ ہم بہت شریف ہیں کیونکہ ہم کسی کا گھر نہیں اُجاڑتے، کسی کی جیب نہیں کاٹتے، اَسْلحہ دِکھاکر لوٹ مار کی وارداتیں نہیں کرتے۔یاد رکھیے! اسلحہ دِکھاکر لوٹ مار کی وارداتیں کرنے والے واقعی ڈاکو ہیں لیکن معاشرے میں ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جو بظاہر ڈاکو تو نہیں لیکن ڈاکوؤں کی طرح ان کا مقصد بھی لوگوں کو لوٹنا ہوتا ہے جیسا کہ رِشوت کا لین دین کر کے مِلاوٹ والا مال بیچنے والے۔ بَروزِ قیامت اللہ پاک کی بارگاہ میں ایسے تمام لوگوں کی گرِفت ہو گی کیونکہ جس طرح ڈکیتیاں کر کے لوگوں کو لوٹنے والے جہنم میں جانے والا کام کر رہے ہیں اسی طرح رِشوت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن