دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jo Aaqa صلی اللہ تعالی علیہ وسلم Ki Pasand Wo Apni Pasand | جو آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی پسند وہ اپنی پسند

مریض خود طبیب بَن گیا

book_icon
جو آقا صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی پسند وہ اپنی پسند
            
کے وقت سوئے رہیں اور اپنی نیند پوری کریں لیکن اللہ پاک اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ہمیں نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے تو اب ہمیں ان کی پسند کو اپنی پسند پر ترجیح دیتے ہوئے نماز پڑھنی چاہیے۔اسی طرح اگر داڑھی مُنڈانے کا دل چاہے تو اس معاملے میں بھی دل کی مُخالفت کرنی چاہیے اور سُنّت کے مطابق ایک مُٹّھی داڑھی رکھنی چاہیے مگر اَفسوس! آج کل کوئی کوئی ایسا کرتا ہے ورنہ ہر طرف نفس و شیطان کی اِطاعت کا زور ہے۔ یاد رہے ! جو نفس کی مخالفت کرتا ہے وہ کامیاب ہوتاہے، چاہے وہ کوئی بھی ہو اس ضِمَن میں ایک ایمان افروز واقعہ پیشِ خدمت ہے چنانچہ

مریض خود طبیب بَن گیا

ایک مرتبہ سیدنا شیخ خواجہ محبوب الٰہی نظامُ الدِّین اولیا رحمۃ اللہ علیہ سخت بیمار ہوگئے مُریدِین نے عرض کی : عالی جاہ! یہاں ایک کافر جھاڑ پُھونک کرتا ہے اور اس کا علاج بہت چلتا ہے اگر حکم ہو تو اس کے پاس لے چلیں، فرمایا: میں علاج کے لیے کافر کے پاس نہیں جاؤں گا، مرض نے مَزید شدّت اختیار کی اور آپ رحمۃ اللہ علیہ بےہوش ہو گئے، مریدین اُٹھا کر اُسی کافر کے پاس لے گئے، اُس نے پُھونک ماری تو آپ رحمۃ اللہ علیہ کو ہوش آگیا اور صحت یاب ہوگئے، آپ نے اپنے آپ کو صحت مند پایاتواس کافر کو دیکھ کر اس سے پوچھا: تمہیں علاج میں یہ مَلکہ کیسے حاصل ہوا؟ اس نے کہا: میرے گُرو (یعنی اُستاد)نے مجھ سے عہدلیا ہے کہ نفس جو کچھ کہے اُس کا اُلٹ کرنا لہٰذا جب ٹھنڈا پانی پینے کی خواہش ہوتی ہے تو گرم پیتا ہوں،چاول کھانے کو جی چاہتا ہے تو روٹی کھا لیتا ہوں،اِس طرح نفس کے کہنے کا اُلٹا کرتے رہنے سے مجھ میں یہ قُوَّت پیدا ہو چکی ہے، آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: یہ بتاؤ! تمہارا نفس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن