30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ساتھ ہی حضرت موسیٰ علیہ السّلام نے یہ اِعلان بھی کر دیا کہ میرے ساتھی میری طرف اور قارون کے چاہنے والے قارون کی طرف ہو جائیں تو سوائے دو خوشامد خور اور چاپلوس اَفراد کے سبھی لوگ آپ علیہ السّلام کی طرف آگئے۔اب حضرت ِموسیٰ علیہ السّلام نے زمین کو حکم دیا کہ اے زمین!تو قارون کو پکڑ لے تو وہ ایک دم گُھٹنوں تک زمین میں دَھنس گیا، پھر آپ نے دوبارہ زمین سے یہی فرمایا تو وہ کمر تک زمین میں دَھنس گیا۔ یہ دیکھ کر قارون تِلْمَلانے اور بِلْبِلانے لگا مگر اس کا رونا دھونا کسی کام نہ آیا اور وہ برابر زمین میں دھنستا چلا گیا یہاں تک کہ بالکل زمین میں دَھنس گیا۔ جب قارون دَھنس گیا تو اس کے دو ساتھی جن پر بدبختی سوار ہو چکی تھی وہ پروپیگنڈہ کرنے لگے کہ حضرت موسیٰ علیہ السّلام نے قارون کواس
لیے زمین میں دھنسایا تاکہ اس کے مکان اور خزانوں پر قبضہ کر لیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السّلام کو پھر جَلال آیا اور آپ نے اللہ پاک سے دعا مانگی کہ قارون کا مکان اور خزانہ بھی زمین میں دھنس جائے چنانچہ اس کا مکان اور خزانہ بھی زمین میں دھنستے گئے اور اب قیامت تک قارون زمین میں دھنستا رہے گا اور اس کے ساتھ اس کا خزانہ بھی اس کے سر پر بوجھ بن کر دھنستا رہے گا۔
(تفسیر صاوی،پ20،القصص،تحت الآیۃ:81، 4/1546-1547ملتقطاً)
اے عاشقانِ رسول! پتا چلا کہ سرمایہ اور مال سراسر وَبال ہے اور وہ کسی کو نہیں بچا سکتا۔یاد رہے! دنیا اور آخرت کی کامیابی مالدار ہونے میں نہیں اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی اِطاعت و فرمانبرداری میں ہے۔ ہم اس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پسند کو اپنی پسند پر ترجیح نہیں دیں گے لہٰذا ہمیں ہر معاملے میں اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پسند کو اپنی پسند پر ترجیح دینی چاہیے مثلاً ہمارا دل چاہ رہا ہے کہ نمازِ فجر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع