30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ط بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم ط
جو آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پسند وہ اپنی پسند
دعائے عطّار: یارَبِّ کریم !جو کوئی 25صفحات کا رسالہ ’’ جوآقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی پسند وہ اپنی پسند “ پڑھ یا سُن لے اُسے صحابۂ کرام علیہمُ الرّضوان کے عشق ِ رسول سے حصہ عطا کر اور اس کو ماں باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔
اٰمین بِجاہِ خاتَمِ النَّبِیّٖن صلّی اللہ علیهِ واٰلهٖ وسلّم
دُرُود شریف کی فضیلت
فرمانِ آخِری نبی صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم : جس نے مجھ پر 100مرتبہ دُرُودِ پاک پڑھا اللہ پاک اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ نِفاق اور جہنّم کی آگ سے آزاد ہے اور اُسے بروزِ قیامت شُہَدا کے ساتھ رکھے گا۔
(معجم اوسط، 5/252، حدیث:7235 )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب صَلَّی اللهُ علٰی مُحَمَّد
چادر آگ میں ڈال دی
حضرتِ سَیِّدُنا عَمرو بن شعیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے اوپر کُسُم کے رنگ میں ہلکی سی رَنگی ہوئی ایک چادر تھی، یہ دیکھ کرآپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے مجھ سے اِرشاد فرمایا:یہ کیا اوڑھ رکھا ہے؟ مجھے اس سوال سے ناگواری کے آثار معلوم ہوئے۔جب میں گھروالوں کے پاس واپس پہنچا تو انہوں نے چولہا جلا رکھا تھا چنانچہ میں نے وہ چادر اس میں ڈال دی۔ دوسرے روز جب بارگاہِ رسالت میں حاضر ہوا تو پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے پوچھا: وہ چادر کہاں ہے؟ میں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ! وہ تو میں نے آگ میں ڈال دی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع