دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jinnon ki Dunya | جنّوں کی دنیا

book_icon
جنّوں کی دنیا

   

عظیم خیرخواہ

        تبلیغِ قراٰن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی جس کا آغاز امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اپنے رفقاء کے ساتھ۱۴۰۱ھ میں کیا تھا ،کی برکتیں جہاں لاکھوں لاکھ اسلامی بھائیوں کو نصیب ہوئیں اور وہ صلوٰۃ وسنّت کی راہ پر گامزن ہوگئے وہیں اسلامی بہنوں کو بھی گناہوں سے توبہ کر نے اور اپنی زندگی اللّٰہ ورسول  عَزَّوَجَلَّ وصلی اللہ  تَعَالٰی علیہ واٰلہ وسلم کے احکامات کے مطابق گزارنے کی کوشش کی سعادت ملی ۔ دعوتِ اسلامی کا مَدَنی پیغام دیکھتے ہی دیکھتے بابُ الاسلام(سندھ)، پنجاب ،سرحد،کشمیر ، بلوچستان اور پھرملک سے باہَر ہند،بنگلہ دیش، عرب امارات،سی لنکا،برطانیہ، آسٹریلیا،کوریا،جنوبی افریقہ یہاں تک کہ(تادمِ تحریر) دُنیا کے تقریباً 66ممالک میں پہنچ گیا اور آگے کُوچ جاری ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  !آج (یعنی۱۴۳۰ ھ میں ) دعوتِ اسلامی 36سے زائد شعبوں میں سنّتوں کی خدمتوں میں مشغول ہے ۔ اِن تمام اُمور کو بحسنِ خوبی سر انجام دینے کے لئے متعدِّد مجالس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جن میں سے ایک’’  مجلس مکتوبات و تعویذات عطاریہ‘‘بھی ہے ،جس کے تحت دُکھیارے مسلمانوں کا امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمدالیاس عطّاؔر قادری مدظلہ العالی  کے اجازت دئیے گئے تعویذات کے ذَرِیعے فی سبیل اللہ رُوحانی عِلاج کیا جاتا ہے نیز استخارہ کرنے کا سلسلہ بھی ہے۔ روزانہ ہزاروں مسلمان اس سے مستفیض ہوتے ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ   اس وقت مجلس کی طرف سے بلامبالغہ لاکھوں تعویذات اور تعزیت،عیادت اور تسلی نامے بھیجے جاچکے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق تادم تحریر مجلس کی طرف سے ماہانہ  کم و بیشسوا دو لاکھ  اور سالانہ 26 لاکھ سے زائد ’’تعویذات‘‘ و ’’اَوراد ‘‘دئیے اور کم وبیش20سے25 ہزارمکتوبات بھیجے جاتے ہیں ان میں E-mail کے جوابات بھی شامل ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ   ماہانہ 2500  سے زائدہاتھوں ہاتھ استخارہ کی ترکیب بھی ہوتی ہے۔تعویذات کے طلب گار اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ وہ اپنے شہر میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت فرمائیں اور وہاں تعویذاتِ عطاریہ کے بستے(اسٹال) سے تعویذحاصل کریں ۔دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کی سروس ’’رُوحانی علاج ‘‘سے بھی تعویذات حاصل کئے جاسکتے ہیں اور ’’کاٹ آن لائن ‘‘ سے امراض، نظر بد، جادو ، آسیب وغیرہ کی کاٹ بھی کروائی جاسکتی ہے ۔  اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ  تعویذاتِ عطاریہ کی متعدِّد بہاریں ہیں ،جن میں سے 79 بہاریں 4رسائل: (۱)’’خوفناک بلا‘‘(۲)’’پراسرار کتا‘‘ (۳)’’سینگوں والی دلہن‘‘ (۴) ’’خوش نصیب مریض‘‘  میں پیش کی جاچکی ہیں ،اب رسالہ ’’تعویذاتِ عطّاریہ کی مَدَنی بہاریں ‘‘کے پانچویں حصے میں مزید 11 بہاریں ’’جِنّوں کی دُنیا ‘‘کے نام سے پیش کی جارہی ہیں جبکہ سینکڑوں بہاریں ترتیب کے مرحلے میں ہیں ۔

         اللّٰہ  تَعَالٰی ہمیں ’’اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش‘‘ کرنے کے لئے مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں کا مسافر بنتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور دعوت ِ اسلامی کی تمام مجالس بشمول مجلس المدینۃ العلمیۃ        کو دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی عطا فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 

شعبہ امیرِ اَہلسنّت   (مد ظلہ العالی)   مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ (دعوتِ اسلامی) 

                                                                                                                                                                                                                                                                            ۷ صفر المظفر ۱۴۳۰ھ،  3فروری  2009ء   

(2)اُجڑے گُلشن میں بہار آگئی

        باب المدینہ (کراچی) کے علاقہ نیاآبادکے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے :’’میں دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے مدنی قافلے کے ساتھ ھند کے شہر’’کانپور‘‘ پہنچا۔ وہاں کے ایک صاحبِ ثروت اسلامی بھائی نے بتایا : ’’میری شادی کوکئی سال کاعرصہ گزرچکا تھا، مگر میں اولادکی نعمت سے محروم تھا۔ لوگوں کے ننھے مُنے بچوں کومدرسہ جا تے دیکھ کر میرادل بہت کُڑھتاکہ کاش! میرابھی کوئی بیٹاہوتا تو میں اسے دینی تعلیم دلوا کر سنّتوں کامبلغ بناتا۔ طویل عرصے تک جب اولادکی امید کے آثار نظرنہ آئے تومیں نے ایک لیڈی ڈاکٹر سے رابطہ کیا،اس نے مختلف ٹیسٹ کروائے اور رپورٹ دیکھ کر کہا :’’ آپ اولاد کی امید نہ رکھیں کیونکہ آپ کی زوجہ ماں بننے کی صلاحیت سے محروم ہے۔‘‘ یہ ہوشرُبا خبر سن کر میرے پیروں تَلے سے زمین نکل گئی۔میں نے بڑی مشکل سے اپنے آپ پرقابوپایا۔پھر ایک اورڈاکٹر سے مشورہ کیا تو ا س نے جرمنی جاکر آپریشن کروانے کا کہا۔اِن پریشان کُن حالات نے میری راتوں کی نیندحرام کردی اور میں سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگیا۔ اسی دوران میری ملاقات دعوتِ اسلامی کے ایک مُبَلِّغ سے ہوئی۔ میں نے اپنی پریشانی بیان کرتے ہوئے دعا کے لئے کہا ،توانہوں نے تسلی دیتے ہوئے کہا:

 ’’اللّٰہ  عَزَّوَجَلَّکی ذات پربھروسا رکھئے اور تعویذاتِ عطاریہ کے استعمال کی ترکیب کیجیے ۔ چنانچہ میں نے اگلے ہی دن تعویذاتِ عطاریہ کے بستے پر رابطہ کیا، وہا ں کے اسلامی بھائیوں نے کاٹ کاعمل کیا اور تعویذاتِ عطاریہ دئیے۔ اَلْحَمْد لِلّٰہِعَزَّوَجَلّ چند ہی ماہ بعد میری زوجہ نے یہ خوش خبری سنائی کہ ’’وہ امید سے ہے۔ ‘‘ کچھ ہی عرصہ بعد اللّٰہ عَزّوَجَلَّ   نے  ہمارے تاریک آنگن کوچاندجیسے مدنی مُنّے سے روشن فرمادیا۔ بچے کی وِلادت کے کچھ دنوں بعد جب امیر اہلسنّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کانپور(ھند) تشریف لائے تو میں اپنے مدنی منّے کو لے کر آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں حاضر ہوا،آپ نے اسے گود میں لے کر خو ب شفقت فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔

اللّٰہ عَزّوَجَلَّ  کی  امیرِ اَہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری مغفِرت ہو

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !   صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد

(3)خطرناک بیماری سے نَجات مل گئی

         باغِ عطار(کالاباغ،پنجاب) کے مقیم اسلامی بھائی کے حلفیہ بیان کا خلاصہ ہے کہ ہمارے علاقے میں ایک لوہا ر تھا جس کی عمر تقریباَ َ5 4سال تھی ۔ وہ بہت محنت و لگن سے کام کرتا، اس

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن