دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jinnaat Ko Bura Bhala Kehna Kaisa | جِِنّات کوبُرابھلا کہنا کیسا؟

book_icon
جِِنّات کوبُرابھلا کہنا کیسا؟

ایک شعر کی تشریح

سُوال : اِس شعر کا مطلب بتادیجیے :

                           ہم تو ہیں آپ دل فگار غم میں ہنسی ہے ناگوار

چھیڑ کے گل کو نو بہار خون ہمیں رُلائے کیوں                     (حدائقِ بخشش)

(SMSکے ذَریعے سُوال)

جواب : یعنی ہمارا دِل پہلے ہی زخمی ہے اور اسے ہنسی  اچھی نہیں لگ رہی کیونکہ جب کسی پر غم طاری ہوتا ہے اسے  ہنسی اچھی نہیں لگتی بلکہ ناگوار گزرتی ہے۔ پس اے نئی نئی آنے والی بہار!تو پُھول کو مَت چھیڑ کیونکہ تو پُھول کو چھیڑ تی ہے تو وہ پُھول مزید کھلتا ہے اور اس میں نکھار آجاتا ہے چونکہ میں غم زدہ ہوں اور مجھے ہنسی ناگوار گزر رہی ہے تو تو کیوں پُھول کو چھیڑ کر مجھے خون کے آنسو رُلارہی ہے۔ غالباً یہ کلام سرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے مدینۂ پاک سے جُدائی کے موقع پر لکھا ہے۔

رَمَضَانُ الْمُبَارَک میں کتنی بار قرآن ختم کیا جائے؟

سُوال : رَمَضَانُ الْمُبَارَک میں کتنی مَرتبہ قرآنِ پاک ختم کرنا  چاہیے؟

جواب : تَراویح میں ایک بار قرآنِ پاک ختم کرنا سنَّت ہے۔ ([1])اِس کے عِلاوہ جتنی توفیق ملے اتنا پڑھا جائے کہ ثواب کا کام ہے اور افضل ہے۔ ہمارے امام اعظم ابوحنیفہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہایک قرآن دن میں ایک قرآن رات میں اور ایک قرآن پورے مہینے کی تراویح میں ختم فرمایا کرتےتھے۔ یوں آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ رَمَضَانُ الْمُبَارَک میں 61 قرآنِ پاک ختم فرماتے تھے۔ ([2])

کیا بہن کو جہیز دینے سے وراثت کا حصہ ختم ہوجاتا ہے؟

سُوال : کیا بہن کو جہیز دینے سے اس کا وراثت سے حصہ ختم ہو جاتا ہے؟

جواب : بھائی بہن کو جہیز دے اور بہن کا اپنے باپ کی وراثت سے حصہ ختم ہو جائے یہ کیسے ہو سکتا ہے؟بھائی کے بہن کو جہیز دینے سے وراثت پر کوئی اَثر نہیں پڑتا ۔ البتہ ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ والد کا اِنتقال ہو جائے اور اس کا ترکہ بھائی کے پاس ہو اور وہ بہن کی اِجازت سے جہیز کا سامان اس کے ترکہ کے حصے سے  لا کر دیتا رہے تو بہن کے حصے سے جتنے کا جہیز دیا ہوگا اتنا ادا ہوجائے گا اور جو باقی ہوگا اس میں سے پائی پائی  دینا ہو گی۔  

مالِ وراثت سے بیٹیوں اور بہنوں کو محروم مَت کیجیے

سُوال : اگر والد صاحب اپنی حیات میں بیٹی کو اچھا خاصا جہیز دے دیں اور بعد میں ان کا اِنتقال ہو جائے پھر بھائی اپنی اس بہن سے کہے کہ دو مہینے پہلے ہی تو تیری شادی ہوئی ہے اور والد صاحب نے تجھے اتنا کچھ دیا ہےاب وراثت میں سے تمہارا کون سا حصہ بنے گا وہ تو سب کچھ دیا جا چکا ہے۔ آپ اِس بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟

جواب : یہ ظلم ہے ، ترکے میں سے اس کو پورا پورا حصہ ملےگا۔ آج کل بہنوں کا حصہ دبالیا جاتا ہے حالانکہ شریعت نے اس کا جو بھی حصہ مقرر کیا ہے وہ اسے  ملے گا۔ ترکے سے بہنوں کو محروم کرنے کا ظلم بہت عام ہوتا جا رہا ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

کسی نے سود کا لین دین کرلیا ہو تو کیا کرے؟

سُوال : سود پر قرض لیا تھا اور اب وہ لوٹا دیا ہے اس کا کیا کفارہ دینا ہو گا؟

جواب : سود پر قرض لیا تھا اور سود سمیت واپس کردیا تو سچی توبہ کرے۔

عورت کے لیے عِدَّت کے عِلاوہ بھی پَردے کا حکم ہے

سُوال : عورت کے شوہر کا اِنتقال ہو جائے تو کیاوہ اپنے دیور ، جیٹھ یا چچا زاد ، ماموں زاد بھائی اور جو نامحرم رشتے دار ہیں ان سے بات کر سکتی ہے؟ (افریقہ سے سُوال)

جواب : جن جن کا نام لیا گیا ہے شریعت نے عِدَّت کے علاوہ بھی ان سے پَردہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ البتہ ضَرورتاً نامحرم سے بات کرنے کی اِجازت ہے مثلاًدیور مفتی ہے تو اس سے عِدَّت سے متعلق مسئلہ دَریافت کر سکتی ہے۔ بشرطیکہ سُوال کرنے کا لہجہ لوچ دار نہ ہو ورنہ مَسائل ہوں گے۔

نماز میں آنکھیں بند کرنے کا کیا حکم ہے؟

سُوال : کیا سجدے کی حالت میں آنکھیں بند کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے؟

جواب : نماز میں آنکھیں بند کرنے سے نماز نہیں ٹوٹتی مگر یہ مکروہِ تنزیہی ہے۔ ہاں! اگر اس وجہ سے نماز میں خشوع و خضوع زیادہ آتا ہو تو آنکھیں بندکرنا ہی افضل ہے۔ ([3])

کیا فرض نماز کی  تیسری اور چوتھی رَکعت میں سورت ملائی جائے گی؟

سُوال : اگر کوئی فرض نماز تنہا پڑھ رہا ہو تو وہ تیسری اور چوتھی رَکعت  میں سورت پڑھے گا یا نہیں؟

جواب : اگر فرض تنہا پڑھ رہا ہے تو بہتر ہے تیسری اور چوتھی میں فاتحہ کے ساتھ سورت بھی ملالے جبکہ سنتوں کی تیسری اور چوتھی میں تو سورت ملانا ضَروری ہے۔

اسلامی بہنیں “ روزہ رکھواؤ تحریک “ میں ضَرور شامل ہوں

 



[1]    فتاویٰ رضویہ ، ۷ / ۴۵۸ ماخوذاً

[2]    الخیرات الحسان  ، الفصل الرابع عشر ، سبب احیاء اللیل  ، ص۵۰  دار الکتب العلمیة  بیروت 

[3]     درمختار و ردالمحتار ، کتاب الصلاة ، باب ما یفسد الصلاة و ما یکرہ فیھا ، مطلب : اذا تردد الحکم بین سنة و بدعة...الخ  ، ۲ / ۴۹۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن