30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آگیا اور اِعتکاف کی نیت نہیں کی تھی تو اب فقط کھانے پینے کے لیے اِعتکاف کی نیت نہیں کر سکتے۔ ([1])البتہ ثواب کے لىے اب بھى نیت ہو سکتى ہے لہٰذا نیت کرنے کے بعد کچھ ذِکر و دُرُود کر لىں مثلاً 12 مَرتبہ دُرُود شرىف یا کلمہ شریف پڑھ لیں۔ 12 کے عدد سے محبت کى وجہ سے 12 مَرتبہ پڑھنے کا کہا ہے ورنہ اتنی بار ہی پڑھنا ضَروری نہیں۔ کچھ نہ کچھ ذِکر و دُرُود کى ترکىب کر لىں ، اب چاہیں تو
کھا نا پىنا اور افطار کر سکتے ہیں۔
کیااِعتکاف کرنے والوں کو چھوڑنے کے لیے آنا چاہیے؟
سُوال : دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ میں اىک ماہ کے اِعتکاف کی بہارىں ہیں ، دیکھا یہ جاتا ہے کہ جب مختلف علاقوں سے اِعتکاف کرنے کے لیے لوگ یہاں آتے ہیں تو بعض ذِمَّہ داران انہیں چھوڑنے کے لیے ساتھ آتے ہیں اور اِعتکاف کارڈ بنوانے وغیرہ مُعاملات میں ا ن سے تعاون کرتے ہیں ، اِسی طرح بعض لوگ اپنے بیٹوں کو اِعتکاف میں بٹھانے آتے ہیں جس سے اِعتکاف کرنےوالوں میں جَذبہ پیدا ہوتا ہے توکیا اِعتکاف کرنے والوں کو چھوڑنے کے لیے آنا چاہیے ؟(رُکنِ شُوریٰ کا سُوال)
جواب : جب بندہ مدینے شریف جاتا ہے تو شوق سے جاتا ہے جبکہ اِعتکاف کے لیے آنے مىں تھوڑے وَسوسے بھى آتے ہىں کہ پتا نہىں کھانے کا کىا ہو گا ؟ سونے کا کیا ہو گا؟سامان چوری ہو گیا تو کیاہو گا ؟پتا نہیں وہاں نیند بھی آئے گی یا نہیں ؟اسلامی بھائی کیسا سلوک کریں گے ؟ اَخلاق اچھے ہوں گے یا نہیں؟حالانکہ عمرہ کرنے والوں کو یہ بھی پتا ہوتا ہےکہ وہاں اپنی جیب سے کھانا ہے تو اِس طرح اِعتکاف کےمُقابلے میں وہاں خرچہ بھی زیادہ ہو تا ہے ، اس کے باوجود لوگ عمرہ کرنے شوق سے جاتے ہیں اور دوست اَحباب انہیں چھوڑنے کے لیے ائیر پورٹ تک ساتھ جاتے ہىں تو جب شوق سے جانے والوں کو چھوڑنے جاتے ہیں تو اِعتکاف کرنے والوں جو کہ وَسوسوں کا شِکار ہوتے ہیں انہیں بھی چھوڑنے کے لیے آنا چاہیے بلکہ جو اىک ماہ کے لیے اِعتکاف میں آئے اسے چھوڑنے والے تىن دِن کے لیے اس کے ساتھ رُک بھی جائیں تاکہ اس کا دِل لگ جائے اور اگر تین دن کے لیے نہیں رُک سکتے تو ایک آدھ مَدَنی مذاکرے میں ہی شرکت کر لیں۔ بعض لوگ رَمَضَانُ الْمُبارَک میں ایک ماہ کے اِعتکاف کے لیے آتے ہىں مگر وہ دِن میں گھومتے پھرتے اور سمندر دیکھنے چلے جاتے ہیں اور پھر چونکہ ہوٹل کا کھانا مہنگا ہوتا ہے اِس لیے سحری و اِفطارى میں کھانے پینے کے لیے واپس آ جاتے ہیں تو اىسا اِعتکاف نہیں کرنا چاہیے ۔ یاد رہے باہر جانے سے نفل اِعتکاف بھی ٹوٹ جاتا ہے لہٰذا مسجد مىں ہی رہىں اور اگر کسی کام سے باہر گئے مثلاً جب کسی مَدَنى حلقے کا وقت نہ ہو اور آپ فیضانِ مدینہ کی دُکانوں سے کتاب وغیرہ لىنے گئے تو واپس جب مسجد مىں داخل ہوں تو پھر سے اِعتکاف کى نىت کر لىں۔ اِسى طرح فیضانِ مدینہ میں مختلف جگہوں پر بورڈ لگے ہوئے ہیں جن پر یہ لکھا ہوا ہے کہ “ اس جگہ جانا منع ہے “ تو یوں جب بھی خارجِ مسجد جائیں گے اِعتکاف ٹوٹ جائےگا اور پھر سے اِعتکاف کی نیت کرنا پڑے گی ۔ عالمی مَدَنی مَرکز فیضان ِ مدینہ میں جَامِعَۃُ الْمَدِیْنَہ کی عمارت بھی خارجِ مسجد ہےلہٰذا اس میں جانے سے بھی اِعتکاف ٹوٹ جائے گا۔
دُعا اِفطار سے پہلی کرنی چاہیے یا بعد میں؟
سُوال : کوئی کہتا ہے کہ دُعا اِفطار کرنےسے پہلے کی جائے اور کوئی کہتا ہے کہ دُعا اِفطار کے بعد کی جائے تو آپ یہ اِرشاد فرمائیے کہ اِفطار کے وقت دُعا کب کرنی چاہیے اور دُعا کی قبولیت کا وقت کونساہے ؟
جواب : اعلىٰ حضرت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ کى تحقىق ىہى ہے کہ اِفطار کے بعد دُعا مانگی جائے([2]) مثلا ًپانى کا گھونٹ پى کر اِفطار کر لیجیے اور پھر دُعا مانگیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ قبول ہو گی کہ ىہ دُعا کی قبولىت کا و قت ہے۔
سُوال : سحرى کا آخرى وقت کىا ہے ؟
جواب : نمازِ فجر کا وقت شروع ہوتے ہى سحرى کا وقت ختم ہو جاتا ہےاور سحری کے وقت کا اذان سے کوئى تعلق نہىں ہے۔
سجدے میں دونوں پاؤں کی اکثر انگلیوں کا پیٹ زمین پر نہ لگایا تو...؟
سُوال : سجدے مىں دونوں پاؤں کى چھ اُنگلىوں کا پىٹ زمین پر لگانا واجب ہے لہٰذا اگر کسی کا ىہ واجب چُھوٹ گىا تو کیا وہ سجدہ ٔ سہو کر سکتا ہے؟ (اِٹلی سے سُوال)
جواب : اگر جان بوجھ کر نماز کا کوئی واجب چھوڑا تو سجدہ ٔ سہو سے ا س کی تلافى نہىں ہوتی نماز دوبارہ پڑھنا واجب ہوتا ہے ([3])اب اگر کسی نے سجدے میں بھولے سے زمین پر دونوں پاؤں کی اکثر یعنی تىن تىن انگلىوں کا پیٹ یعنی وہ حصہ جو چلنے میں زمین پر لگتا ہے نہیں لگایا توسجدۂ سہو واجب ہو جائے گا اور اگر جان بوجھ کر نہیں لگایا تو سجدۂ سہو سے کام نہیں چلے گا بلکہ نماز دوبارہ لوٹانا واجب ہے۔ ([4])
تَراویح کی20 رَکعتیں ہیں
سُوال : تَراوىح کى کتنى رَکعتىں ہوتى ہىں؟
جواب : تَراوىح کى 20 رَکعتىں ہوتی ہىں۔ ([5])
[1] درمختار و رد المحتار ، کتاب الصلاة ، باب ما يفسد الصلاة وما يکرہ فيھا ، ۲ / ۵۲۵ ماخوذاً -بہارِشریعت ، ۱ / ۶۴۸ ، حصہ : ۳
[2] فتاویٰ رضویہ ، ۱۰ / ۶۲۹ تا۶۳۰مفہوماً
[3] درمختار ، کتاب الصلاة ، باب سجود السھو ، ۲ / ۶۵۵
[4] فتاویٰ امجدیہ ، ۲ / ۲۷۶ مکتبہ رضویہ باب المدینہ کراچی
[5] ردالمحتار ، کتاب الصلا ة ، باب الوتر والنوافل ، مبحث صلا ة التراویح ، ۲ / ۵۹۹ دار المعرفة بيروت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع