30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دین کے موتی سمیٹنے کے لیے جامعۃ المدینہ میں درس نظامی (عالم کورس) کے لیے داخلہ لے لیا اور تادمِ تحریر درجہ ثانیہ کا طالب علم ہوں۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مُتَعدَّد شعبے ہیں جن کے ذریعے دنیا میں اسلام کی بہاریں لٹائی جا رہی ہیں ، انہیں میں ایک شعبہ ’’مدنی چینل‘‘ بھی ہے جس کے ذریعے دعوتِ اسلامی دنیا کے کئی ممالک میں T.V.کے ذریعے گھروں کے اندر داخل ہو کر اسلام کا پیغام عام کر رہی ہے۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی چینل کے ذریعے کئی کُفّار دامنِ اسلام میں آ چکے ہیں ، بے شمار بے نمازی نمازوں کے پابند بن گئے اور لاتعداد افراد گناہوں سے تائب ہو کر سنّتوں پر عمل کرنے لگے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ نہ صرف خودمدنی چینل دیکھیں بلکہ دیگر مسلمانوں کو بھی اس کی ترغیب دلا کر ثوابِ جاریہ کے حق دار بنیں۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(7)ڈرائیور کی توبہ کا راز
دَارُالسَّلام( ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پنجاب) کے شہر پیر محل کے مقیم اسلامی بھائی کی تحریر کردہ مدنی بہار الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیشِ خدمت ہے : کچھ عرصہ پہلے ہمارے شہر میں ایک اسلامی بھائی تشریف لائے جو ڈرائیور تھے ان کا بیان ہے کہ میرے شب و روز گناہوں کی تاریک وادیوں میں بسر ہو رہے تھے گھر میں ڈش انٹینا لگا رکھا تھا، جس کی وجہ سے گھر میں ہر وقت ناچ رنگ کی نحوست چھائی رہتی۔ دن رات فلموں ، ڈراموں ، گانوں باجوں کا بازار گرم رہتا۔ اسی ڈرائیور اسلامی بھائی کا بیان ہے ایک روز میں دَارُالسّلام(ٹوبہ ٹیک سنگھ) سے گزر رہا تھا کہ اچانک مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ آج یہاں سے ڈش کے کچھ نئے کارڈ خرید لوں ، جن کے ذریعے مزید کچھ نئے فلمی چینل تک رسائی مل سکے ، چنانچہ کارڈ لے کر گھر پہنچا۔ ارادہ تو تھا کہ کچھ نئے فلمی چینل تک رسائی مل جائے گئی مگر قسمت کا ستارہ چمک اٹھا اور ایک ایسا چینل مل گیا جس نے ہمارے گھر بھر کی کایا پلٹ دی۔ اور یہ عظیم انقلاب کا سبب بننے والا دعوتِ اسلامی کا ’’ مدنی چینل‘‘ ہے۔ جس کی برکت سے اب ہمارے گھر میں ہر وقت درود و سلام کی پُرنور صدائیں گونجتی ہیں۔ جہاں پہلے گانے باجوں کی آوازیں آتی تھیں ، اب وہاں سے مدنی چینل پر نشر ہونے والے مختلف سلسلوں کی پُرنور صدائیں آتی ہیں۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی چینل کی برکات کا کچھ اس طرح ظہور ہوا کہ مجھ سمیت گھر کے تمام افراد نے نمازوں کی پابندی شروع کر دی۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے چہرے پر داڑھی شریف بھیسجالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ میرا ایک دس سال کا بیٹا ہے جو اکثر بیمار رہتا تھا، ایک بیماری جاتی تو دوسری پکڑ لیتی، بہت علاج کرواتا مگر وقتی طور پر تو کچھ فائدہ ہوتا مگر مستقل طور پر ان بیماریوں سے نجات نہ مل پاتی تھی۔ اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرنے پر جب تعویذاتِ عطاریہ کے بستے سے تعویذات لئے اور اپنے مدنی منے کو استعمال کروائے تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میرا وہ مدنی منا جو ایک عرصہ سے مختلف بیماریوں کا شکار تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تعویذاتِ عطاریہ کی برکت سے صحت یاب ہو گیا ہے یہ بیان دیتے ہوئے شدّت جذبات سے وہ اشک بار ہو گئے حتی کہ ان کی ہچکی بندھ گئی اور شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دعائیں دینے لگے کہ جن کی بدولت ان پر سے مصائب کی دُھول چھٹی اور ان کی زندگی مثلِ گل مہکنے لگی۔ اس کے علاوہ ہر دم مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور دیگراچھی اچھی نیتیں کرنے لگے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(8)مدنی چینل نے زندگی بدل دی
شیخوپورہ (صوبہ پنجاب) کے علاقے کوتوار کے رہائشی اسلامی بھائی کا بیان کچھ تصرف کے ساتھ پیشِ خدمت ہے : دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مشکبار مدنی ماحول اور ولیٔ کامل، شیخِ طریقت، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامن سے وابستہ ہونے سے قبل میں گناہوں کی مضبوط زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا۔ زندگی کے شب و روز غفلت کی نذر ہو رہے تھے۔ بُرے لوگوں کی مجلسوں میں اُٹھنا بیٹھنا، رات گئے تک مختلف گناہوں میں مشغول
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع