دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jhagralu Kaisay Sudhra | جھگڑالو کیسے سُدھرا

book_icon
جھگڑالو کیسے سُدھرا

اصلاح کی کوششیں کرنے لگا۔ اپنی اصلاح کی کوشش کے لئے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے مدنی قافلوں میں سفر کرنے لگا۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب تک عاشقانِ رسول کے ہمراہ متعدد بار مدنی قافلہ کا مسافر بن چکا ہوں۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ مالیات کے ذمہ دار کی حیثیت سے دین متین کی حسبِ توفیق خدمت کر رہا ہوں۔

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! گزشتہ مدنی بہار میں دیگر برائیوں کے ساتھ ساتھ گالی گلوچ کرنے کا بھی ذکر ہے یاد رکھئے :  حدیث شریف میں ہے :  ’’مسلمان کو گالی دینا فسق ہے۔‘‘ (مسلم، کتاب الایمان ، باب بیان قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔الخ، ص۵۲، حدیث : ۶۴)

مگر افسوس کہ موجودہ معاشرے کا حال یہ ہے کہ مرد ہو یا عورت، بوڑھا ہو یا جوان ایک تعداد ہے کہ جو اس بلا میں مبتلا ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ بڑوں کی فحش کلامیاں اور گالیاں سن کر بچے بھی گندی گالیاں بکنے لگتے ہیں اور یوں بچپن سے بڑھاپے تک اس گندی عادت میں گرفتار رہتے ہیں ، لہٰذا ہر مرد و عورت کو چاہئے کہ ہر گز ہر گز گالیاں اور گندے الفاظ منہ سے نہ نکالیں۔ یقیناً فحش الفاظ اور گندے کلام کرنا اچھے لوگوں کا طریقہ نہیں ہے۔ کون نہیں جانتا کہ گالی گلوچ کی وجہ سے خوں ریز لڑائیاں ہو جاتی ہیں جس سے مسلمانوں کی جان و مال کا عظیم نقصان ہو جایا کرتا ہے ۔ مسلم معاشرہ کو تباہ کرنے میں بدزبانیوں اور گالیوں کا بھی بہت بڑا دخل ہے۔ لہٰذا اس عادت کو ترک کر دینا بے حد ضروری ہے ، عورتوں کواس کا خاص خیال رکھنا چاہے۔ کیونکہ سینکڑوں عورتوں کو ان کی بدزبانیوں اور گالیوں کی وجہ سے طلاق بھی ہو جایا کرتی ہے۔(جنتی زیور، ص۱۲۳ بتصرف)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(6)سنّتوں بھرے بیان کا کرشمہ

          مرکز الاولیاء (لاہور صوبہ پنجاب) کے رہائشی ایک اسلامی بھائی کا تحریر کردہ مکتوب ضروری ترمیم و اضافہ کے ساتھ پیشِ خدمت ہے :  دعوتِ اسلامی کا سنّتوں بھرا پاکیزہ مدنی ماحول میسر آنے سے پہلے میں گناہوں کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔ فلمیں ڈرامے دیکھنے کا تو ایسا رسیا تھا کہ دن رات کا اکثر حصہ انہیں خرافات میں بسرہو رہا تھا۔ میری اس عادتِ بد کی وجہ سے گھر کے تقریباً سب ہی افراد مجھ سے بیزار تھے ، مجھے بہت سمجھاتے مگر میرے کانوں پر جوں تک نہ رینگتی۔ ایک مرتبہ حسبِ معمول ایک گناہوں بھرا چینل دیکھ رہا تھا کہ دادی جان کمرے میں آگئیں اور مجھے چینل تبدیل کرنے کا کہا۔ چنانچہ چینل تبدیل کرتے ہوئے اچانک میرا ہاتھ مدنی چینل پر پہنچ کر رک گیا میں نے چینل پر جاری سلسلے کو دیکھنا شروع کیا تو اس وقت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران و مبلغِ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ العَالِی  سنّتوں بھرا بیان فرما رہے تھے ۔ بیان میں کچھ ایسی تاثیر تھی کہ میں کافی دیر تک بیٹھا بغور سنتا رہا۔ رقت انگیز بیان کا مجھ پر ایسا اثر ہوا کہ کچھ ہی دیر میں میری آنکھوں سے بے ساختہ آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی، مجھے اپنی گزشتہ گناہوں بھری زندگی پر ندامت ہونے لگی۔ میں نے وہیں بیٹھے بیٹھے اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی اور اس کے بعد صرف مدنی چینل دیکھنے لگا جس کی برکت سے مجھ میں دن بدن مثبت تبدیلیاں رونما ہونے لگیں۔ میں نے نمازِ پنجگانہ ادا کرنا شروع کر دی، سر پر سبز سبز عمامہ کا تاج سجا لیا اور پھررفتہ رفتہ مکمل مدنی حلیہ میں رنگ گیا۔ مدنی چینل پر دی جانے والی مدنی قافلوں میں سفرکی ترغیبات سُن کر میرا بھی راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر کا ذہن بنا۔ میں نے گھر والوں سے اجازت لی اور بارہ دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا اور مدنی قافلے کی ڈھیروں برکتیں پائیں پھر کچھ عرصہ بعد 30 دن کےمدنی قافلہ میں سفر کی سعادت حاصل ہوئی اور دورانِ مدنی قافلہ ہی تحصیلِ علمِ دین کے جذبے کے تحت 63 دن کے تربیتی کورس میں شریک ہو گیا۔ تربیتی کورس سے فارغ ہونے کے بعد مزید علم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن