دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jhagralu Kaisay Sudhra | جھگڑالو کیسے سُدھرا

book_icon
جھگڑالو کیسے سُدھرا

کے مطابق داڑھی اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا نیز دیگر اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر علاقے میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں اور مدنی چینل کو عام کرنے کی کوششیں کرنے لگا۔ اس کے علاوہ علاقے میں ہونے والی شادیوں میں اہلِ خانہ پر انفرادی کوشش کر کے اجتماعِ ذکر و نعت کی ترکیب بنواتا ہوں۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایک مسجد کی ذیلی مشاورت کا ذمہ دار ہونے کی حیثیت سے مدنی کاموں میں ترقی و عروج کے لئے کوشاں ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے مدنی چینل پر مبلّغِ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے بیان کی برکت سے شرابی تائب ہو کر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہو گیا اور سنّتوں بھری زندگی بسر کرنے لگا۔ شیخِ طریقت امیرِ اہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی مشہورِ زمانہ تالیف ’’فیضانِ سنّت‘‘ جلد اوّل میں لکھتے ہیں :  افسوس صد کروڑ افسوس! آج کل مسلمانوں کی ایک تعداد مَعَاذَاللہ   شراب نوشی کی نُحُوست میں گرفتار ہے لہٰذا ضمناً شراب کے بارے میں کچھ عرض کرتا چلوں

شراب کے ایک گھونٹ کا عذاب

          تاجدارِ نبوت، ماہِ رسالت، دریائے رَحمت، محبوبِ ربّ العِزّت عَزَّوَجَلََّّ و صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَ سَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے :  اللہ عَزَّوَجَلََّّ نے مجھے تمام جہان والوں کیلئے رحمت اورہدایت بناکر بھیجا ہے، مجھے اس لئے مَبعُوث فرمایا ہے کہ میں گانے بجانے کے آلات اور جاہِلیَّت کے کاموں کو مٹا دوں ، میرے پرور د گا ر عَزَّوَجَلَّ نے اپنی عزّت کی قسم یاد کر کے فرمایا ہے، میرا جو بندہ شراب کا ایک گُھونٹ بھی پئے گا میں اُسے اس کی مِثل جہنَّم کا کھولتا ہوا پانی پلاؤں گا اور میرا جوبندہ میرے خوف سے شراب پینا چھوڑ دے گا میں اُسے جنت میں اچھّے رُفَقاء کے ساتھ (پاکیزہ شراب)پِلاؤں گا۔ (معجم الکبیر، ۸ /۱۹۷، حدیث : ۷۸۰۴، ۷۸۰۳)

کلِمہ نصیب نہ ہو

          حضرتِ علامہ محمد بن احمد ذَہبی عَلیْہ رَحْمَۃُاللہِ الْقَوِی  فرماتے ہیں :  ایک شخص شرابیوں کی صُحبت میں بیٹھتا تھا جب اُس کی موت کا وقت قریب آیا تو کسی نے کَلِمہ شریف کی تلقین کی تو کہنے لگا ’’تم بھی پیو اور مجھے بھی پلاؤ۔ ‘‘اور یوں مَعَاذَ اللہ    بغیر کَلِمہ پڑھے مرگیا (جب شرابیوں کی صُحبت کا یہ حال ہے تو شراب پینے کا کیا وَبال ہو گا!)(کتاب الکبائر، ص ۱۰۳، ملخصا)(فیضانِ سنّت ، ۱/۴۲۴ ملتقطاً)

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(5)آوارہ گرد نوجوان کی توبہ

          گجرات (صوبہ پنجاب، پاکستان) کے علاقہ کَڑیانوالہ کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل میں ایک فیشن پرست اور آوارہ گرد نوجوان تھا، موجودہ معاشرے میں پائی جانے والی تقریباً تمام برائیاں مجھ میں سرایت کر چکی تھیں۔ فلمیں ڈرامے دیکھنا، گانے باجے سننا، بازاروں میں گھومنا پھرنا ، گالی گلوچ کرنا اور کرکٹ کے میدانوں میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنامیرے روز کے معمولات کا حصہ تھا۔ اس کے علاوہ بھی ایسے گناہوں کا مرتکب تھا کہ جنہیں تحریر کرنے کی اپنے اندر سکت نہیں پاتا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ کا مجھ پر کرم ہوا اور مجھے دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول میسر آ گیا۔ ہوا کچھ اس طرح کہ ایک دن مدنی چینل پر شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا ایک رقت انگیز بیان بنام ’’کالے بچھو‘‘ سننے کی سعادت نصیب ہوئی، جس  نے مجھے ہِلا کر رکھ دیا، آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکا اندازِبیان بیحد سادہ اور عام فہم اورطریقۂ تفہیم ایسا ہمدردانہ تھا کہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زبانِ مبارک سے اداکردہ پُرتاثیر الفاظ میرے دل میں گھر کر گئے جس کی برکت سے مجھے راہِ ہدایت نصیب ہوئی اور میں اپنے تمام گناہوں سے تائب ہو کر دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا اور حسبِ استطاعت اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن