دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jhagralu Kaisay Sudhra | جھگڑالو کیسے سُدھرا

book_icon
جھگڑالو کیسے سُدھرا

دن کام سے واپس آیا تو میں نے مدنی چینل لگا لیا۔ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سنّتوں بھرا بیان فرما رہے تھے آپ کی زبان سے ادا کردہ الفاظ کانوں کے راستے میرے دل میں اترتے چلے گئے، جس سے عصیاں کا گرد و غبار چَھٹ گیا، مہتابِ ہدایت کی کرنیں اجالا بکھیرنے لگیں۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے اسی وقت تمام گناہوں سے سچی توبہ کی اور اپنے کمپیوٹر میں موجود فلموں ، ڈراموں ، گانے، باجوں کا DATA ختم کر دیا نیز کیسٹیں ، سی ڈیز بھی ضائع کر دیں۔ نماز باجماعت مسجد میں ادا کرنا شروع کردی، جب میں پہلے دن مسجد میں نماز ادا کرنے گیا تو امام صاحب جو کہ مجھے جانتے تھے ۔مجھے مسجد میں دیکھ کر بہت خوش ہوئے، مبارکباد دی اور استقامت کی دعاؤں سے نوازا۔ اس کے بعد مسجد میں باجماعت نماز پڑھنے کا معمول بن گیا۔ اسی دوران دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی سے سلام دعا ہو گئی پھر انہی کی انفرادی کوشش سے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت ملنے لگی جس کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سر پر عمامہ شریف کا تاج اور چہرے پر داڑھی شریف سج گئی۔ اب میرے گھر میںمدنی چینل ہی چلتا ہے اور میرے بچوں کے لب پر ہمیشہ یہی نعت رہتی ہے۔

     نور والا آیا ہے نور لیکر آیا ہے                  سارے عالم میں یہ دیکھو کیسا نور چھایا ہے

الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللہ                   الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ عَلَیْک یَا حَبِیْبَ اللہ

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  مَدَنی چینل کی برکات اور اِفادیت کے کیا کہنے کہ اس کی برکت سے نجانے کتنے ہی راہِ ہدایت سے بھٹکے ہوئے لوگوں کو راہِ ہدایت نصیب ہوئی۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  مَدَنی چینل دیکھ کر کئی غیر مسلموں کو ایمان کی دولت نصیب ہو ئی، نیز نہ جانے کتنے ہی بے نَمازی نمازی بن گئے، مُتَعَدَّد افراد نے گناہوں سے توبہ کر کے سنّتوں بھری زندگی کا آغاز کر دیا۔ ہمیں چاہئے کہ خود بھی مدنی چینل دیکھیں اور دوسرے لوگوں میں بھی اس کی دعوت کو عام کریں کہ اچّھی اچّھی نیّتوں کے ساتھ مَدَنی چینل کے سلسلے دیکھنا اور دوسروں کو دیکھنے کی دعوت دینا بھی باعثِ رِضا ئے ربُّ الانام  عَزَّوَجَلَّ اور جنت میں لے جانے والا کام ہے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(4)شراب نوشی سے توبہ

          مرکز الاولیاء (لاہور، پنجاب) کے علاقے سوڈیوال کوارٹر میں رہائش پذیر اسلامی بھائی اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کے احوال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہونے سے قبل میں مَعَاذَاللہ  فرائض و واجبات میں کوتاہی کے ساتھ ساتھ شراب نوشی کی عادت ِ بد کا شکار تھا۔ شراب نوشی تو میرا روز کا معمول بن چکی تھی، زندگی کے شب و روز انہی خرافات میں بیت رہے تھے کہ مجھ پر میرے رب عَزَّوَجَلَّ  کا کرم ہو گیا اور دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول مل گیا سبب کچھ یوں بنا کہ ایک مرتبہ جب میں نے  TV آن کیا تو اسکرین پر مدنی چینل اپنی بہاریں لٹا رہا تھا۔ اس وقت چینل پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران و مبلغِ دعوتِ اسلامی حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العَالِی شراب کی مذمت پر سنّتوں بھرا بیان بنام ’’برائیوں کی ماں ‘‘([1]) فرما رہے تھے۔ ان کا روشن چہرہ اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا سجا تاج دیکھ کر میں آپ کا بیان سُننے لگا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی کے شراب نوشی کی تباہ کاریوں اور قبر و حشر میں اس کے سبب ملنے والے عذاب کا تذکرہ سن کر میری آنکھوں سے ندامت کے سبب آنسو بہہ نکلے، میرے دل کی دنیا بدل گئی۔ میں نے اسی وقت شراب نوشی اور دیگر گناہوں سے صدقِ دل سے توبہ کی اور آئندہ اپنے دامن کو شراب کی نحوست سے بچانے کا عزمِ مصمم کر لیا اور پھر دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر سنّتوں بھری زندگی بسر کرنے لگا ۔ پنج وقتہ نماز پڑھنا شروع کر دی، چہرے پر سنّت



 علمیہ نے اس کا تحریری رسالہ بھی شائع کیا ہےمکتبۃ المدینہ سے قیمتاً طلب فرمائیے یا ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر لیجئے۔    [1]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن