دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jhagralu Kaisay Sudhra | جھگڑالو کیسے سُدھرا

book_icon
جھگڑالو کیسے سُدھرا

وڈیو گیمز قتل و غارت سکھاتے ہیں

          وِڈیو گیمز اکثر ظلم و تشدُّد کے مناظر سے بھرپور ہوتے ہیں ، بعض گیموں میں وہ لوگ بھی ’’ہیرو‘‘ کی فائرنگ کا نشانہ بنتے دکھائے جاتے ہیں جو گھٹنوں کے بل بیٹھ کر گڑ گڑا تے ہوئے اُس سے رَحم کی درخواست کرتے اور موت سے بچنے کے لیے چیخ و پکار مچا رہے ہوتے ہیں ، لیکن وڈیو گیم کھیلنے والا فائنل راؤنڈ تک پہنچنے کے لیے ان سب کو بندوق کی گولیوں سے بھونتا ہوا آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔ ہر طرف خون ہی خون دکھائی دیتا ہے اور گیم کھیلنے والا ان تمام مناظر سے لطف اندوز ہوتا ہے۔ بعض گیموں میں ’’ ہیرو‘‘ کار (Car)میں سوار ہوکر لوگوں کو کچلتاہوا چلا جاتا ہے ، بعض گیموں میں انسان کو ذَبح کرنے اور سر کاٹنے کے ہیبت ناک مناظِر دکھائے جاتے ہیں ، بعض گیموں میں مکانات اور پُل بم دھماکوں سے اُڑانے کے مناظر دکھائے جاتے ہیں ۔ کیا یہ سب کچھ بچّوں کے کچّے ذِہن کے لیے نقصان دہ نہیں ؟ اگر یہ کہاجائے توشاید بے جانہ ہو گا کہ اس وقت مُعاشرے میں تیزی کے ساتھ بڑھنے والے جرائم میں وِڈیو گیمز کا نہایت گہرا تعلُّق ہے!

امریکیو ں کا اعتِراف

        امریکہ میں کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق 80فیصد نوجوان مار دھاڑ اور تَشَدُّد سے بھرپور گیمز کھیلنا پسند کرتے ہیں۔ ایک امریکی ماہِرِ نفسیات کا کہنا ہے :  ’’ ہم کمپیوٹر گیم کو محض کھیل سمجھتے ہیں لیکن بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ یہ ہمارے مُعاشَرے کوغَلَط سَمْت لے کر جارہے ہیں اور ہم اپنے بچّوں کو کمپیوٹر گیم کے ذَرِیعے وہ سب کچھ سکھا رہے ہیں جوکسی اور طریقے سے بَہُت دیر میں سیکھا جاسکتا ہے، کمپیوٹر کی مدد سے بچّے نہ صرف جدید (یعنی نئے) ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت حاصل کرلیتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ انسانوں اور دوسرے جانداروں کو گولیوں کا نشانہ بنانا بھی سیکھ لیتے ہیں ۔‘‘

’’وڈیو گیموں ‘‘ سے خدائے پاک سب بچے بچیں

نیکیاں کرتے رہیں اچھے بنیں سچے بنیں

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

(3)ڈانسر کی توبہ کا راز

          ماڈل کالونی ڈھوک کالا خان، ضلع راولپنڈی (صوبہ پنجاب) کے رہائشی  اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں اپنی اہلیہ سمیت گناہوں کی تاریکی میں بھٹک رہا تھا۔ نمازوں کی ادائیگی کاکوئی اہتمام نہیں تھا۔ فلمیں ، ڈرامے دیکھے بغیر سکون نہیں ملتا تھا۔ پھر خوش قسمتی سے دعوتِ اسلامی کا مہکا مہکا مدنی ماحول میسر آگیا اور ہم دونوں میاں بیوی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہو گئے۔ سبب کچھ یوں بنا کہ ایک شام جب میں ڈیوٹی سے واپس گھر آیا تو یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گیا کہ گھر میں T.V پر مدنی چینل اپنی بہاریں لُٹا رہا ہے۔ میرے بچوں کی امی کہنے لگی کہ آج میں ایک گناہوں بھرا چینل دیکھ رہی تھی کہ َدریں اَثنا چینل تبدیل کرتے ہوئے میری نظروں کے سامنے گنبدخضریٰ کے پُرنور جلوؤں سے معمور مدنی چینل آگیا، ریموٹ پر جمی انگلیاں وہیں ٹھہر گئیں۔ اس وقت چینل پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا سنّتوں بھرا بیان ٹیلی کاسٹ ہو رہا تھا، جسے میں بغور سننے لگی۔ ولیٔ کامل کے پُراثر الفاظ تاثیر کا تیر بن کر میرے دل میں پیوست ہوتے گئے جس سے میرے دل پر پڑے غفلت کے پردے ایک ایک کر کے چاک ہوتے گئے اور میری گناہوں بھری زندگی میں ایک انقلاب برپا ہو گیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے اپنے گناہوں سے سچی توبہ کر لی اور نماز پڑھنا بھی شروع کر دی۔ پھر مجھ پر بھی انفرادی کوشش کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور گناہوں سے تائب ہو کر نیکیوں بھری راہ اختیار کرنے کی ترغیب دلانے لگی۔ مگر افسوس! کہ مجھ پراس کی باتوں کا کچھ اثر نہ ہوا اور میں حسبِ عادت گناہوں بھری زندگی پر ہی گامزن رہا۔ حالت یہ تھی کہ ہر شام ڈیوٹی سے گھر آ کر جب تک کوئی فلم نہ دیکھتا دل کو چین ہی نہیں ملتاتھا۔ اس کے علاوہ خاندان بھر کی شادیوں کی تقاریب میں ناچ، گانے میں پیش پیش رہتا۔  مَعَاذَاللہ ناچ رنگ کی محفلیں میرے بغیر ادھوری سمجھی جاتی تھیں ، مگر میرے بچوں کی امی کی مسلسل انفرادی کوشش بھی جاری تھی بالآخر اس کی انفرادی کوشش کامیاب ہوئی اور ایک

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن