دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jhagralu Kaisay Sudhra | جھگڑالو کیسے سُدھرا

book_icon
جھگڑالو کیسے سُدھرا

بیزار تھے۔ سمجھانے کی بہت کوششیں کرتے، مختلف سزائیں دیتے، کبھی گھر سے نکالدیتے تو کبھی کھانا بند کر دیتے مگر قَسَاوَتِ قلبی (دل کی سختی) کا عالَم یہ تھا کہ اتنی زَجر و تَوبیخ (ڈانٹ ڈپٹ) کے باوجود بھی میں اپنی حرکتوں سے باز نہ آتا۔ پھر میرے رب عَزَّوَجَلَّ  کا مجھ پر خاص کرم ہوا، رحمتِ خداوندی نے میری دستگیری فرمائی اور میری بگڑی قسمت سنور گئی۔ ہوا کچھ یوں کہ رَمَضَان الْمُبارَک ۱۴۲۹ ھ بمطابق 2008ء  میں جب مدنی چینل کا آغاز ہوا تو خوش قسمتی سے ہمارے گھر میں بھی مدنی چینل دیکھا جانے لگا، جس سے گھر میں رفتہ رفتہ بہاریں آنے لگیں۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی چینل کے پُرکیف اور رقت انگیز سلسلے دیکھنے کی برکت سے نہ صرف میں بلکہ گھر کے تقریباً تمام ہی افراد گناہوں بھری زندگی سے تائب ہو کر قراٰن و سنّت کی شاہراہ پر گامزن ہو گئے اور ولیٔ کامل، شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  سے بیعت ہو کر سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ عطّاریہ میں داخل ہو گئے ہیں۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  تادمِ تحریر میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ’’ امامت کورس‘‘ میں علمِ دین حاصل کرنے کی سعادت اور شب و روز عاشقانِ رسول کے قرب کی برکتیں پا رہا ہوں۔ سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا ہے۔ مدنی چینل پر ہی راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کی مدنی بہاریں سن کر مدنی قافلوں میں سفر کا جذبہ بیدار ہوا اور عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کی۔ اب ہمارے گھر میں صرف مدنی چینل چلتا ہے اورگھر کے تمام ہی افراد بالخصوص میری امی جان مدنی چینل بہت شوق سے دیکھتی ہیں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مذکورہ مدنی بہار میں دیگر کئی گناہوں کے تذکرہ کے ساتھ ساتھ ویڈیو گیمز کھیلنے کا بھی ذکر ہے۔ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدنی منّوں اور منّیوں کے متعلق لکھے گئے اپنے رسالہ ’’نور والا چہرہ‘‘ صفحہ 21 پر وڈیو گیمز کے نقصانات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں :  

وڈیو گیم کے ذَرِیعے دین و ایمان کا نقصان

          بہت کم مَدَنی مُنّوں کو اس بات کا احساس ہو گا کہ مسلمانوں کی نئی نسلوں کو تباہ کرنے کیلئے دشمنانِ اسلام ایسی ایسی گیمز تیار کررہے ہیں کہ بچّہ کھیل ہی کھیل میں نہ صِرْف عَمَلاً اسلام سے دُور چلا جائے بلکہ مَعَاذَ اللہاس کے دل میں دینِ اسلام ہی کی نفرت بیٹھ جائے  مَثَلاً وِڈیو گیم کھیلنے والا جس قسم کے کرداروں  کو اسکرین پر دیکھتا ہے ان میں ایسے کردار بھی شامل ہوتے ہیں جن کے ہاتھوں اسلامی حُلیے مَثَلاً داڑھی اور ٹوپی یا عمامے میں ملبوس ’’کِرداروں ‘‘ کومَروایا جاتا ہے یا پھر اسلامی کرداروں کو ’’دہشت گرد‘‘ کے روپ میں پیش کیا جاتا ہے ، اس قسم کی گیمیں کھیلنے والے کے دل میں اسلام کی مَحَبَّت بڑھے گی یا کم ہوگی! اس کا جواب آپ خود ہی اپنے ضمیر سے حاصل کیجئے۔

 وڈیو گیمزسے ہونے والی بیماریاں

          وِڈیو گیمز کھیلنے والا نظرکی کمزوری، پٹھوں (Muscles) کے کِھنچاؤ اور سر درد جیسے اَمراض میں مبتلا ہوسکتا ہے ۔

وڈیوگیمز کی لرزہ خیز تباہ کاریاں

          حیاسوز لباس میں ملبوس وڈیو گیم کے کرداروں کو دیکھ دیکھ کربچّوں کی ذہنی پاکیزگی بے حیائی کے گندے نالے میں ڈوب جاتی ہے اوربدنِگاہی کا مَرَض ان کی نَس نَس میں اُتر جاتا ہے ، ’’وڈیو گیمز کلب ‘‘پر مُنَشِّیات فروشوں کی ’’خاص نظر‘‘ رہتی ہے ، کئی بچّے اور نوجوان ان کے چُنگل میں پھنس جاتے ہیں اور بعض تو ایسا پھنستے ہیں کہ ان کو عمر بھر رِہائی نصیب نہیں ہوتی ، ایسے مقامات پر بچوں سے ’’گندے کام‘‘ کئے جاتے ہیں خُصُوصاً وہ بچّے بدکار لوگوں کی ہَوَس کا شکار بنتے ہیں جو گھر والوں سے چُھپ کر وِڈیوگیم کھیلتے ہیں۔ مار دھاڑ اور قتل وغارت گری کے مناظر سے بھرپور گیم کھیل کھیل کر بچّوں میں رحم دلی ، صبر ، مُعافی اور درگزر کا جذبہ کم یا ختم ہو جاتا ہے اور دیکھی ہوئی چیزوں کا عملی مظاہر ہ کرنے کے شوق میں کچّی عمر کے نوجوان (Teenager یعنی 13سے 19سال والے) لُوٹ مار ، چوری چَکاری،  گندے کاموں ، حتّٰی کہ قتل جیسے جرائم میں مُلوَّث ہوجاتے ہیں !

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن