30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
گیا میں نے اُسی وقت اپنے گزشتہ گناہوں سے توبہ کی اور عہد کر لیا کہ اب جب گھر جاؤں گا تو اپنے والدین سے بھی معافی مانگوں گا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ یوں دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول اور مدنی چینل کی برکت سے مجھ جیسے بدکار کو توبہ کی توفیق مل گئی اور اسی مشکبار مدنی ماحول کی بدولت عبادت کا ذوق و شوق نصیب ہوا اور نبیٔ کریم، رَء ُوف ٌرَّحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم کی پیاری پیاری سنّتوں پر عمل کی توفیق ملی۔ میں نے نماز پابندی سے ادا کرنا شروع کر دی اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے لگا اور پھر رفتہ رفتہ مدنی رنگ میں رنگتا گیا۔ چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی شریف اور سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج سجا لیا نیز سفید مدنی لباس بھی زیبِ تن کر لیا۔ جب گھر گیا تو اپنے والدین سے معافی مانگی اور اس کے بعد سے اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جب بھی گھر جاتا ہوں اپنے والدین کی قدم بوسی کی سعادت حاصل کرتا ہوں۔ اسی دوران ایک مرتبہ خواب میں شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت، حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطارؔ قادری رَضَوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور نگرانِ شوریٰ حضرت مولانا حاجی ابو حامد محمد عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ العَالِیکی زیارت نصیب ہوئی۔ شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مجھے مدنی قافلے میں شرکت کی دعوت پیش کی تو میں خواب ہی میں ہاتھوں ہاتھ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ساتھ شریکِ قافلہ ہو گیا۔ مدنی قافلے میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بذاتِ خود مجھے درس و بیان کا طریقہ سکھایا۔ پھر جب پہلی مرتبہ مجھے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت میسر آئی تو صوبائی قافلہ ذمہ دار بھی ہمارے ساتھ مدنی قافلے کے مسافر بنے ۔ دورانِ قافلہ جب میں نے درس دیا تو قافلہ ذمہ دار حیران ہو گئے کیونکہ کہ میں نے مکمل تنظیمی ترکیب کے مطابق درس دیا تھا حالانکہ اس سے پہلے مجھے کسی نے نہ درس کا طریقہ سکھایا تھا اور نہ ہی میں نے پہلے کبھی درس دیا تھا۔ان کے پوچھنے پر میں نے بتایا کہ درس کا طریقہ مجھے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خواب میں سکھایا ہے اور پھر سارا واقعہ سنا دیا۔ تا دمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ پاک مہاروی کابینہ میں لنگرِ رضویہ کے ذمہ دار کی حیثیت سے حسب ِاستطاعت دینِ متین کی خدمت کر رہا ہوں اور اب تک اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تین دن کے پندرہ ، بارہ دن کے دو اور ۳۰ دن کے ایک مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کر چکا ہوں اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ باب المدینہ (کراچی) میں ہونے والے ’’فرض علوم کورس‘‘ میں بھی شرکت کی سعادت حاصل ہوئی اور اپنے آپ کو ’’وقفِ مدینہ ‘‘کے لیے پیش کر دیا ہے۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی اور امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نگرانِ شوریٰ اور مدنی چینل کو دشمن کی بری نظر سے محفوظ فرمائے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا ہے کہ اِس کے دامن میں آ کر مُعاشَرے کے نجانے کتنے ہیبگڑے افراد باکردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزارنے لگے ہیں جو کل تک اپنے ماں باپ کو گالیاں دیتے تھے آج دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے نہ صرف والدین کے فرماں دار بن گئے بلکہ ان کی قدم بوسی کرتے اور اسے اپنے لئے باعثِ فخر سمجھتے ہیں نیز مدنی چینل کی بہاریں بھی آپ کے سامنے ہیں کہ نجانے معاشرے کے کتنے بگڑے ہوئے لوگوں کی اصلاح کا سبب اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کا یہی مدنی چینل بنا ہے۔
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
(2)ویڈیو گیمز کا شیدائی
انار کلی بازار، خوشاب (پنجاب، پاکستان) کے مقیم ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں بھرے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں کی تاریک راہوں کا مسافر تھا۔ مقصدِ حیات کو بھلائے اپنے دامن کو گناہوں کی آلودگیوں سے داغدار کر رہا تھا۔ فلموں ، ڈراموں کے ذریعے بدنگاہی کرنا، سارا سارا دن ویڈیو گیمز کھیلنا، راہ چلتی لڑکیوں کوبُری نظروں سے دیکھنا میرا محبوب مشغلہ تھا۔ میری عاداتِ بد کی وجہ سے گھر والے مجھ سے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع