دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jhagralu Kaisay Sudhra | جھگڑالو کیسے سُدھرا

book_icon
جھگڑالو کیسے سُدھرا

          غلام محمد آباد سردار آباد (فیصل آباد، پنجاب) کے علاقے سُدُّوپور کی پُلی کے مقیم اسلامی بھائی دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے اپنی وابستگی اور نیکیوں کی شاہراہ پر گامزن ہونے کے احوال کچھ اس طرح بیان کرتے ہیں کہ پہلے میں بہت آوارہ گرد نوجوان تھا، معاشرے میں پائی جانے والی کئی بُرائیاں مجھ میں بھی سرایَت کر چکی تھیں ، بات بات پر ہر ایک سے لڑنا جھگڑنا، داڑھی شریف مُنڈوانا، بدنگاہی کرنا میرے معمولات کا حصہ تھا اس کے علاوہ دین سے دوری کے سبب میں کسی سے دعا سلام بھی نہیں کرتا تھا۔ میری خزاں رسیدہ زندگی میں نیکیوں کی بہار کچھ اس طرح آئی کہ ایک دفعہ میں نے مدنی چینل دیکھا تو مجھے بہت اچھا لگا۔اب میں نے پابندی سے مدنی چینل دیکھنا شروع کر دیا، جس کی برکت سے رفتہ رفتہ مجھے گناہوں سے نفرت اور نیکیوں سے محبت ہو گئی اور میری زندگی میں مدنی انقلاب برپا ہو گیا۔ مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے لگا اور اپنے آپ کو حتی الامکان گناہوں کی آلودگیوں سے بچانے لگا۔ اسی دوران ایک دن میری مسجد میں دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ عاشقِ رسول اسلامی بھائی سے ملاقات ہو گئی ان کے حسنِ اخلاق اور ملنساری کے محبت بھرے انداز نے مجھے بہت متأثر کیا۔ چند دنوں بعد وہی اسلامی بھائی میری دکان پر تشریف لائے اور سلام و مصافحہ کے بعد نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے قبر و حشر کی تیاری کا ذہن دیا، مجھے ان کی نیکی کی دعوت کا انداز بہت بھلا لگا، پھر خوش قسمتی سے ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی، وہاں کی پُر نور فضاؤں میں میرے دل و دماغ کو بہت روحانی سکون ملا، اجتماع میں شریک کثیر اسلامی بھائیوں کے سروں پر سبز سبز    عماموں کے تاج اور ان کے چہروں کو داڑھی شریف کے نور سے آراستہ دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا۔ 13 اگست 2009 ء بروز جمعرات کی سہانی صبح جب میں نمازِ فجر کی باجماعت ادائیگی کے بعد گھر آ کر لیٹا اور کچھ دیر سو یا تو میری سوئی قسمت جاگ اٹھی۔ مجھے خواب میں اپنے پیر و مرشد شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی زیارت ہو گئی، میں نے ان سے مصافحہ کیا، پھر جب آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ تشریف لے جانے لگے تو میں نے عرض کی کہ ایمان پر خاتمے کا کوئی نسخہ عطا فرما دیں ، اس پر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ مسکرائے اور کوئی چیز میرے ہاتھوں میں دے دی، پھر میری آنکھ کھل گئی۔ اس واقعہ کے بعد میرے دل میں دعوتِ اسلامی اور بانیِ دعوتِ اسلامی کی محبت مزید گھر کر گئی۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اب میں ہر جمعرات کو ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتا ہوں اور اپنی دکان پر درس و بیان کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  رمضان المبارک کی مقدّس مہینے میں دعوتِ اسلامی کے تحت سردار آباد (فیصل آباد) میں ہونے والے 30 روزہ سنّتوں بھرے تربیتی اجتماعی اعتکاف کی برکتیں سمیٹ رہا ہوں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!           صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

مجلس اَ لْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّۃ(دعوتِ اسلامی)         شعبہ امیرِاہلسنّت

۱۶ جُمَادَی الاُخْریٰ ۱۴۳۵ ھ بمطابق 17اپریل 2014 ء

    آپ بھی مَدَنی ماحول سے وابسطہ ہو جائیے

یہ حقیقت ہے کہ صحبت اثر رکھتی ہے ، انسان اپنے دوست کی عادات واخلاق اور عقائد سے ضرورمتأثر ہوتا ہے۔ حدیثِ پاک میں نیک آدمی کی مثال مشک والے کی طرح بیان کی گئی ہے کہ اگر اس سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی ہم نشینی خوشبو میں مہکنے کاسبب بنتی ہے جبکہ بُرا آدمی بھٹی والے  کی طرح ہے کہ اگر بھٹی کی سیاہی نہ بھی پہنچے پھر بھی اُس کا دھواں تو پہنچتا ہی ہے۔ گناہوں لہ آگ میں جلتے گمراہیت کے بادلوں میں گھرے اس معاشرے میں سنّتوں کی خوشبوئیں پھیلاتا دعوتِ اسلامی کا مدَنی ماحول کسی نعمت سے کم نہیں۔ اَلْحَمْدُ للہ عَزَّوَجَلَّ مدَنی ماحول میں تربیت پاکر سنتیں اپنانے والا اس طرح زندگی بسر کرنے لگتا ہے کہ نہ صرف ہر آنکھ کا تارا بن جاتا ہے بلکہ اپنے سنّتوں بھرے کردار سے کئی لوگوں کی اصلاح کا سبب بھی بن جاتا ہے۔ پھر زندگی کی میعاد پا کر اس شان وشوکت سے دارِ آخرت روانہ ہوتا ہے کہ دیکھنے سننے والے رشک کرنے اور ایسی ہی موت کی آرزو کرنے لگتے ہیں۔ آپ بھی تبلیغِ قرآن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدَنی موحول سے وابستہ ہو جائیے۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت، راہِ خدا کے مَدَنی قافلوں میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن