30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات جشنِ ولادت کی تیاری کیسے کریں ؟
(1)دارُالافتاء اہلِ سنّت
*دارُ الافتاء اہلِ سنّت کی عمارت پر جھنڈے لگائیں اورچراغاں کریں۔*دارُالافتاء اہلِ سنّت کی طرف سے بالخصوص ماہِ صفر کے آخری عشرے اور ربیع الاو ل کے پہلے 12 دن جشنِ ولادت سے متعلّق،چراغاں سے متعلّق،محفلِ میلاد سے متعلّق، جلوسِ میلا دسے متعلّق ہونے والے عوامی سوالات کے جوابات پر مشتمل فتاویٰ جات جاری کیے جائیں *دارُ الافتاء اہلِ سنّت کے مفتیانِ کرام اورمَدَنی علمائے کرام اپنی مساجد میں یا بیانات میں
اجتماعِ میلاد اور جلوسِ میلاد میں شرکت کی بھرپور دعوت دیں* حسبِ موقع آنے والے سائلین کواجتماعِ میلاد و جلوسِ میلاد کی دعوت دی جائے۔* دارُالافتاء اہلِ سنّت کے مفتیانِ کرام اور مَدَنی علمائے کرام، نگران اسلامی بھائیوں کے ساتھ جلوسِ میلاد میں نمایاں طور پر شرکت کی سعادت حاصل کریں۔
(2) اِسلامِک ریسرچ سینٹر (المدينۃ العلميہ)
*المدینۃ العلمیہ کے علمائے کرام اپنے جاننے والوں، رشتہ دار وں اور دوستوں کو ، نیز اپنی مساجد یا جہاں جہاں بیانات فرمائیں، وہاں بھی لوگوں کو اجتماعِ میلاد اور جلوسِ میلاد میں شرکت کی دعوت دیں۔ *ماہِ ربیع الاوّل کی مناسبت والے کتب ورسائل کاتعارُف کروائیں،طے شدہ طریقِ کارکے مطابق وائرل کروائیں اور پڑھنے کی ترغیب دِلا ئیں۔ *اجتماعِ میلاد اور جلوسِ میلاد میں خود بھی اوّل تا آخِر شرکت کریں۔
(3)کنز المدارس بورڈ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع