30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّـلٰوةُ وَالسَّـلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم
جشنِ ولادت کی تیاری کیسے کریں؟
(نگران و شعبہ جات کے ذمہ داران کے لیے)
دُرود شریف کی فضیلت
حضرت مولانا شاہ محمد رکن دین رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں: جو کوئی ربیعُ الاوّل کے مبارک مہینے میں یہ درود شریف ” اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ “ سوا لاکھ مرتبہ پڑھے تو حضور پُرنور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی زیارت سے نواز دیا جائے گا۔ (1)
اُٹھو ادب سے صلوٰۃ و سلام پڑھتے ہیں اب آیا وقتِ وِلادت نبی کی آمد ہے
پڑھو سلام کرو ڈُوب کر مَحَبَّت میں دُرودِ پاک کی کثرت نبی کی آمد ہے(2)
صلّوا علی الحبیب صلّی اللہ علیٰ محمد
ماہِ ربیع الاوّل کی اہمیت وفضیلت
ماہِ ربیعُ الاوّل کی عظمت و فضیلت کے کیا کہنے! تمام رحمتوں، برکتوں کا سبب بننے والی ذات، وجہِ تخلیقِ کائنات،فخرِ موجودات صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اِسی ماہ میں سراپا رحمت بن کر دنیا میں تشریف لائے۔اس ماہ ِ مبارک میں مسلمان بڑے ذوق و شوق کے ساتھ جشنِ ولادت کی تیاریاں کرتےاور پیارے آقا صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی محبت میں محافل کا اِنعقادکرتے،
[1] ...رکن دین ، ص 164ملخصاً
[2] ...وسائلِ بخشش ،ص469
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع