30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{۱۱} اجتماع کی برکت سے اولاد
باب الاسلام سندھ کے شہر عطار آباد (جیکب آباد) میں مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے: میں گناہوں بھری زندگی گزار رہا تھا۔ ٹی وی دیکھنا اور نت نئے فیشن اپنانا، ماڈرن دوستوں کے ساتھ پورا پورا دن خوش گپیوں میں گزار دینا، نماز روزے میں سستی کرنا میرا معمول تھا۔ ایک دن ایک اسلامی بھائی نے مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے کچھ رسائل پڑھنے کو دیے۔ ایک ولیٔ کامل کی تحریر کی تاثیر نے میرے دل میں دعوتِ اسلامی کی محبت ڈال دی اور میں ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے لگا۔ اجتماع میں پابندی سے شرکت کی برکت سے ٹی وی اور فیشن پرستی سے جان چھوٹ گئی، سنّتوں کے مطابق زندگی گزارنے کا سلیقہ ملا اور بُرے دوستوں کی صحبت سے نجات مل گئی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دل فکرِ آخرت کی طرف مائل ہوا اور میں نماز پنجگانہ ادا کرنے لگا۔ میرے چھوٹے بھائی کی شادی کو تین سال ہو چکے تھے مگر ان کے ہاں اولاد نہ تھی، ڈاکٹروں نے بھی مایوس کر دیا تھا۔ میں نے انہیں ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا مشورہ دیا اور بتایا کہ ہفتہ وار اجتماع میں رقت انگیز دعا بھی ہوتی ہے، روایتوں میں ہے کہ جہاں چالیس صالح مسلمان جمع ہوں وہاں ایک ولی بھی ہوتاہے۔
(فیض القدیر، تحت الحدیث:۷۱۴، ج۱ ، ص۴۹۷)
آپ بھی اجتماع میں شرکت فرما کر اولاد کے لئے دعا کیجئے مجھے اپنے رب سے امید ہے کہ وہ ضرور کرم کرے گا۔ یہ سن کر میرے بھائی ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتما ع میں شرکت کے لئے راضی ہوگئے اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اجتماع میں مسلسل شرکت کرنے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے انہیں ایک چاند سا مدنی منا عطا فرمایا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں مرتے دم تک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔
صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب! صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد
{۱۲} عاشقانِ مصطفٰی کی بامقصد زندگی
نوشہرو فیروز (باب الاسلام سندھ) کی عرب کالونی کے وارڈ نمبر 4 میں رہنے والے اسلامی بھائی کے بیان کاخلاصہ ہے کہ میں فلمیں ڈرامے دیکھنے، گانے باجے سننے اور مذاق، مسخری، بدنگاہی، جھوٹ، غیبت، حسد، تکبر اور طرح طرح کے کبیرہ گناہوں کی نحوست میں لت پت انجام آخرت سے یکسر غافل زندگی کے قیمتی لمحات برباد کرتا جا رہا تھا میری گناہوں بھری زندگی میں نیکیوں کی بہار کچھ اس طرح آئی کہ میں نے ایک اسلامی بھائی کی دعوت پر سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔ دنیا کے لالچ سے بے نیاز، فکرآخرت کی تیاری میں مگن اسلامی بھائیوں کے والہانہ عشقِ مصطفی کے جذبے کودیکھ کر مجھے اپنے ماضی کے فضولیات میں بسر کیے ہوئے لمحوں پر ندامت ہونے لگی۔ کہاں مجھ سا عصیاں شعار (گنہگار) اور کہاں یہ پاکیزہ ماحول۔ میں ان عاشقانِ مصطفی کی بامقصد زندگی سے بہت متأثر ہوا۔ سُبْحَانَ اللہ عَزَّوَجَلَّ ! مہکے مہکے مدنی ماحول کی پر کیف بہاروں نے میرے دل میں مدنی انقلاب برپا کردیا۔ میں نے اس مدنی ماحول کو اپنانے کی نیت کر لی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے میرے اندر گناہوں سے نفرت کا ایسا جذبہ بیدار ہوا کہ پھر پلٹ کر میں نے دوبارہ مذکورہ گناہوں کی طرف نظر نہ کی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مجھے نمازوں کی پابندی نصیب ہوئی، خوفِ خدا،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع