دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jaraim ki Dunya Say Wapsi | جرائم کی دنیا سے واپسی

book_icon
جرائم کی دنیا سے واپسی

بھرے بیان کے بعد اندھیرے میں اللہ  عَزَّوَجَلَّ  کا ذکر شروع ہوا پھر رِقّت انگیز دعا ہوئی۔ میں نے محسوس کیا کہ دعا کے دوران ان کی حالت غیر ہو گئی حتیٰ کہ دعا ختم ہونے کے باوجود ان کیہچکیاں بندھی ہوئی تھیں۔ کافی دیر کے بعد پوچھنے پر اس نے بتایا کہ میں نے جب دعا کیلئے ہاتھ اٹھائے اور آنکھیں بند کیں تو ایسا لگا جیسے دعائیہ کلمات سے میرے دل کی سختی دُور ہو رہی ہے،  مجھے اپنے کئے ہوئے گناہ یاد آنے اور ڈرانے لگے۔ میں خوفِ خدا کے باعث رو پڑا اور گناہوں سے توبہ کرنے لگا۔ اس دوران میری آنکھوں میں چمک سی محسوس ہوئی تو میں نے بے ساختہ آنکھیں کھولیں تو ہر طرف اندھیرا تھا اور لوگ بارگاہِ الٰہی میں ہاتھ اُٹھائے رو رہے تھے میں نے جیسے ہی دوبارہ آنکھیں بند کیں تو خود کو مدینہ منوّرہ میں سبز گنبد کے رُوبرُو پایا،  ہر طرف نُور پھیلا ہوا تھا،  بھینی خوشبو سے فضا مہک رہی تھی۔ میں کافی دیر سبز گنبد کے جلوؤں سے اپنے دل کو منور کرتا اور روتا رہا۔ میں نے سابقہ گناہوں سے توبہ کرلی ہے اور عہد کر لیا ہے کہ اِنْ شآء اللہ  عَزَّوَجَلَّ   اب میں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو کر سنّتوں کے مطابق زندگی گزاروں گا۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی کا بیان ہے کہ اس واقعہ کے بعد وہ پابندی سے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں آنے لگے اور پنچ وقتہ نماز بھی شروع کردی ۔ اُن کا کہنا ہے جب میں نے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں آنا جانا شروع کیا تو میرے سابقہ چند دوست جو مجھے شراب نوشی اور بدکاری سے روکنے کے بجائے میرے غلط کاموں میں شامل رہتے تھے اب مجھے یہ کہہ کر روکنے لگے کہ تم دعوتِ اسلامی والوں کے پاس مت جایا کرو یہ صحیح لوگ نہیں ہیں ،  نیاز فاتحہ کرتے ہیں ،  مزاراتِ اولیاء پر فاتحہ کے لئے جاتے ہیں ،  یارسول اللہ کے نعرے لگاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے اتنا عرض کیا کہ بھائی میں نے اہلسنّت کا عقیدہ اور دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کسی سے سن کر یا صرف کتاب پڑھ کر نہیں اپنایا بلکہ میں تو دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واری اجتماع میں شریک ہوا اور وہاں مجھے ہوئی مدینہ شریف کی زیارت۔ تو جن عاشقانِ رسول کی صحبت میں مجھے مدینے شریف کی زیارتیں ہوئی ہوں ان کے عقیدے کے درست ہونے میں کون شک کر سکتا ہے؟ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  عَزَّوَجَلَّ  میں نے مدنی ماحول اپنا کر کوئی غلطی نہیں کی ، بلکہ میں نے جنّت کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                  صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

 {۹}  قسمت بدل گئی

          صوبہ پنجاب  (پاکستان)   کے مشہور شہر مدینۃ الاولیاء  (ملتان)   کے محلہ فیض پورہ بیرون پاک گیٹ میں مقیم اسلامی بھائی کا کچھ اس طرح بیان ہے کہ بدقسمتی سے میرا اٹھنا بیٹھنا ایسے لوگوں کے ساتھ تھا جن کا کردار ناقابل بیان ہے۔ میں اُن کے ساتھ مل کر ہر طرح کی برائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا۔ حتّیٰ کہ لوگ مجھ سے اس قدر بدظن ہو گئے کہ اپنے بچوں کو میرے سائے سے بھی   دور رکھتے۔ والدین کے منع کرنے کے باوجود میں نے غلط لوگوں میں بیٹھنا نہ چھوڑا۔ جس کی وجہ سے میں سارے علاقے میں بدنام ہو چکا تھا۔

           ایک روز اتفاقاً مسجد میں نماز پڑھنے چلا گیا اس وقت مسجد میں جماعت ہو چکی تھی اور ایک سبز عمامہ سجائے اسلامی بھائی درسِ فیضان سنّت دے رہے تھے۔ میں نماز پڑھ کر جونہی نکلنے لگا تو سبز عمامہ شریف پہنے ایک اسلامی بھائی نے پُرتپاک طریقے سے ملاقات کرتے ہوئے درسِ فیضانِ سنّت میں شرکت کی دعوت پیش کی۔ ان کا نیکی کی دعوت دینے کا انداز ایسا پیارا تھا کہ میں درس میں بیٹھ گیا۔ مجھے درس کی باتیں بہت اچھی لگی۔ دل میں ایک خواہش پیدا ہوئی کہ کاش میں بھی ان جیسا ہوتا ۔ درس کے بعد مبلغ نے مُصافحہ کرتے ہوئے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کی دعوت دی جسے میں نے فوراََ قبول کر لیا۔ بعد میں اس کا تذکرہ اپنے دوستوں سے بھی کیا اور انہیں اس بات کے لئے تیار کیا کہ جوکچھ بھی ہو ہم

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن